اتوار , 08 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 December,2025

حضرت میر سید فیروز

حضرت میر سید فیروز علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت میر سید طیب

حضرت میر سید طیب علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت میر سید یحییٰ

حضرت میر سید یحییٰ علیہ الرحمۃ میر  سیّد یحییٰ رحمۃ اللہ علیہ           آپ میر عبد الواحد کے تیسرے صاحب زادہ تھے۔ ایک کتاب کے گوشہ میں خاص میر عبد الواحد کے ہاتھ کا نوشتہ میں نے دیکھا ہے لکھا ہے کہ میرے فرزند یحییٰ  کی تاریخ ولادت ماہِ ذیقعدہ کی دوسری تاریخ جب کہ  اس کے پہلے ہفتہ  کی رات تھی۔ بوقتِ سحر  ۹۸۵؁ھ میں ہوئی ہے۔ سید یحییٰ انسان کی صورت میں ایک فرشتہ تھے۔ اور آیتِ کریمہ سلام علیہ یوم ولد ویوم یموت ویوم یبعث حیّا کا مصداق تھے۔ آپ ایک عالمِ کامل تھے۔ اوّل سے آخر تک والد ماجد کے ہی شاگرد رہے۔ قرآنِ مجید حفظ کیا۔ اپنی دل موہ لینے والی آواز سے قراءت سننے والے کو بے خود کر دیتے تھے۔ دنیا اور مافیہا سے ہمیشہ اپنا دامن پاک رکھا۔ اور رات و دن  ریاضت  و ادائے فرض اور طلباء ظاہر و باطن کے افادہ میں مشغول رہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ سارنگ مجھگواں شری

حضرت شیخ سارنگ مجھگواں شری علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ صفی الدّین عبد الصمد

شیخ صفی الدّین عبد الصمد علیہ الرحمۃ         آپ شیخ علم الدین سائی پوری قدس  سرہٗ کے فرزند تھے۔ کامل ترین اولیاء میں آپ کا شمار ہوتا ہے آپ شیخ  سعد الدین خیر آبادی کے خلفائے عظام میں سے ہیں۔ آپ مرجع خواص و عوام تھے۔ حقائق کے اظہار اور طالبانِ طریقت کی تربیت  میں آپ کو کامل دستگاہ تھی۔  اپنے مرشد کی طرح تجرد کے عالم میں زندگی گزار دی۔ (غیر شادی شدہ رہے) آپ بارہ سال کی  عمر میں سائی پور سے خیر آباد آئے۔ خانقاہ شیخ سعد الدین رحمۃ اللہ علیہ میں قیام فرمایا۔ اور تحصیل علم میں  مشغول ہو گئے۔ ایک دن شیخ سعد الدین کی نگاہ شیخ صفی الدین پر پڑی۔ سامنے بلایا اور حالات پوچھے۔ جب ان کے والد  کا نام (شیخ علم الدین) سنا تو حد درجہ التفات فرمایا۔ اور کامل مہربانی سے پیش آئے اس سابقہ معرفت کی بنا پر جو حضرت شیخ سعد الدین رحمۃ ا۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علاؤالدین الخوارزمی

حضرت شیخ علاؤالدین الخوارزمی علیہ الرحمۃ         آپ بزرگ تھے۔امام یافعی کہتے ہیں کہ آپ ۱۲دن تک ایک وضو سے نماز پڑھا کرتے تھے۔پندرہ سال تک زمین پر نہیں لیٹے۔کئی کئی دن تک کھانا نہیں کھایا کرتے تھے،اور جب کھاتے بھی تو تھوڑا سا موٹا کھانا کھاتے۔میرے پاس مٹی میں تھوڑا گوشت تھا،لیکن میں بھی ان کی موافقت کے لیے بڑی سختی بغیر کھاتا تھا۔کہتے تھے کہ کئی سال ہوگئےہیں،ان منکرات کی وجہ سے جو دیکھتے ہیں۔بے اختیار حج کرتے ہیں۔کیونکہ ان کو اس کا حکم دیا گیا ہے۔امام یافعی ؒ کہتے ہیں کہ شیخ علاؤ الدین نے فرمایا ہے کہ میں روم کے بعض کناروں میں گوشہ نشین تھا۔جب عیدالفطر کا دن ہوا،تو مسلمانوں کے ایک گاؤں میں گیاکہ نماز عید پڑھوں۔جب وہاں سے واپس آیا تو دیکھا کہ میری جھونپڑی میں ایک شخص نماز پڑھتا ہے۔جھونپڑی کے دروازے پر ریت تھی،مگر اس کے پاؤں کا اثر کوئی نہ تھا۔میں نے تعجب۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ریحان

حضرت شیخ ریحان علیہ الرحمۃ         آپ عدن میں رہتے تھے۔بزرگ فرماتے ہیں کہ ایک شخص عدن کے نزدیک سمندر کے کنارہ پر تھا۔عدن  میں نہ آسکا۔کیونکہ رات پڑگئی تھی اور دروازے بند تھے۔اس لئے رات سمندر کے کنارہ پر رہا اور کھانے کی کوئی چیز اس کے پاس نہ تھی۔اتفاقاً دیکھا کہ شیخ ریحان کنارہ پر ہیں۔ان کی خدمت میں آیا اور کہا،اے میرے سردار دروازے بند ہیں،اور میرے پاس کھانے کی کوئی چیز نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھ کو حریرہ دیں۔شیخ نے کہا کہ اس شخص کو دیکھو کہ مجھ سے شام کے وقت کھانا ،وہ بھی حریرہ مانگتا ہے۔گویامیں  حریرہ پکارتا رہتا ہوں۔میں نے کہا،اے میرے سردار مجھے تو یہی چاہیےلے کر چھوڑوں گا۔دفعتہً میں نے دیکھا کہ ایک حریرہ کا پیالہ گرما گرم موجود ہوگیا،لیکن اس میں گھی نہ تھا۔میں نے کہا، حضرت گھی چاہیے۔پھر شیخ نے کہا اس کو دیکھو ۔حریرہ بے گھی کا نہیں کھاس۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو العباس الدمنہوری

حضرت شیخ ابو العباس الدمنہوری علیہ الرحمۃ دمنہور مصر میں ایک موضع ہے۔ایک سوداگر کہتا ہے کہ میں سفر میں تھا۔میرے پاس ایک چارپایہ تھا۔جس پر میرا سب اسباب تھا۔جب میں مصر میں آیا اور لوگوں سے ملا"تو وہ چارپایہ گم ہوگیا۔ہر چند تلاش کیا نہ ملا۔ایک میرے دوست نے کہا"کہ شیخ ابو العباس دمنہوری کے پاس جاؤ"شاید کہ دعا کریں"اور میں بھی اس سے پہلے ان کو پہچانتا تھا۔تب میں ان کے پاس گیا"اور سلام کہا۔اپنا حال بیان کیا۔انہوں نے میری بات  کا کچھ خیال نہ کیا"لیکن کہا کہ ہمارے مہمان آگئے ہیں۔اس قدر  آنے کی ضرورت ہے" اور اتنا گوشت اور دیگر ضروریات کا ذکر کیا۔تب میں آپ کےسامنے سے نکل کر باہر آیا"اور میں نےدل  میں کہا کہ واللہ پھر کبھی ان کے پاس  نہ جاؤں گا۔یہ درویش سوائے اپنے مطالب کے اور کچھ نہیں جانتے۔پس اس نیت پر چل دیا۔اتفاقاً ایک شخص مجھ کو ملا کہ جس کے پاس میرا نکلتا ہے وہ دے دے۔اس نے ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ مفرح

حضرت شیخ مفرح علیہ الرحمۃ آپ  مصر کے اہل صعید میں سے ہیں۔بڑے جلیل القدر اور بڑی شان والے ہیں۔یہ ایک حبشی غلام تھے۔ان کو ایسا قومی جذبہ ہوا۔کہ چھ ماہ تک کھانا نہ کایا نہ پانی پیا۔لوگوں نے سمجھا کہ پاگل ہوگئے۔ہر چند مارا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ان کو قید کردیا اور قید خانہ میں ایک کوٹھڑی میں بند کردیا۔جب لوگ آئے تو دیکھا کہ قید خانہ  کے باہر ہیں۔جب ایسی چند کرامات ان سے دیکھیں"تو  چند مرغ بھنے ہوئے ان کے پاس لائے۔ان کو آپ نے کہا کہ اڑجاؤ۔سب زندہ ہو کر خدا کے حکم سے اڑنے لگے۔آپ کے مریدوں میں سے ایک نے ان کو عرفہ کے دن عرفات میں دیکھا"اور دوسرے نے اسی روز ان کے اپنے گھر میں دیکھا"اور تمام دن ان کے پاس رہا۔جب دونوں شخص باہم ملے تو ان میں جھگڑا ہوگیاایک کہتا تھا کہ وہ عرفہ کے دن عرفات میں تھے"اور اس کی سچائی پر طلاق کی قسم کھائی۔دوسرے نے کہا کہ وہ تمام دن اپنے گھر میں رہے ہیں۔اس نے ب۔۔۔

مزید

حضرت خلیل آتا

حضرت خلیل آتا علیہ الرحمۃ         حضرت خواجہ بہاؤالدین فرماتے ہیں کہ ایک رات اس کام کے شروع میں مین نے خلیل آتا رحمتہ اللہ کو خواب میں دیکھا کہ جو ترک کے بڑے مشائخ سے تھے مجھ کو درویشی کی سفارش کر رہے ہیں۔جب میں جاگا تو اس درویش کی صورت میرے ذہن میں تھی اور میری دادی نیک بخت تھی۔میں نے ان سے یہ خواب بیان کی۔انہوں نے فرمایا کہ اے فرزند تجھ کو مشائخ ترک سے حصہ ملے گا۔میں ہمیشہ اس درویش کا طالب تھا۔یہاں تک کہ ایک دن بخارا کے بازار میں ان کی ملاقات ہوگئی۔میں نے ان کو پہچان لیا۔میں نے پوچھا تو ان کا نام خلیل تھا۔اس وقت تو ان سے زیادہ کلام اور مجلس حاصل نہ ہوئی لیکن جب میں مکان میں پہنچااور رات پڑی تو ان قاصد آیاکہ حضرت خلیل تم کو یاد کرتے ہیں۔وہ ساون کا مہینہ تھا۔میں نے کچھ میوہ لیااور ان کی خدمت میں گیا۔ترک زبان میں کہا کہ جو کچھ تمہارے دل میں ہےوہ ہمارے س۔۔۔

مزید