منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

مولانا قاری عبدالحفیظ خان قادری

  حضرت مولانا حافظ قاری عبدالحفیظ خان بن حضرت مولانا حافظ عبدالواحد خان یوسف زئی (بھارت) میں تولد ہوئے ۔ آپ کے ساتویں دادا پشاور (صوبہ سرحد ) س ے نقل مکانی کر کے (بھارت ) بغرض تبلیغ دین تشریف لائے اور یہیں قیام فرمایا ۔ آپ کے جداعلیٰ نے تبلیغ دین کے لئے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور غیر مسلموں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ آپ کے نانا جان (اور جناب رئیس احمد نعت خواں کے پردادا) کے جداعلیٰ بخارا (روس ) سے مال تجارت لے کر ہندوستان میں فروخت کیا کرتے تھے ’’جالنہ ‘‘(ضلع اورنگ آباد ، بھارت ) میں مقیم رہے ۔ آپ کے نانا حضرت مولانا عبداللطیف فاروقی تجارت اور تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ فن سپہ گری کے ماہر اور پہلوانی کے تمام رموز سے واقف تھے ۔ خود مسلمان نوجوانوں کو پہلوانی کی تربیت دیتے تاکہ نوجوان مسلمان ہونے کے ساتھ ایک بہادر طاقتور بنیں تاکہ شرانگیز ہندووٗں کو منہ توڑ جواب د۔۔۔

مزید

مولانا پیر عبدالقدوس درانی قادری

  مولانا پیر محمد عبدالقدوس درانی بن حضرت مولانا پیر احمد قادری مذہبا حنفی اور مشربا قادری تھے ۔ آپ کے آباوٗ اجد دقند ھار (افغانستان ) کے رہنے والے تھے ۔ علم و فضل اور زہد و تقویٰ میں آپ کا خاندان ممتاز تھا۔ آپ کاشجرہ نسب مندرجہ ذیل ہے: ’’محمد عبدالقدوس بن مولانا احمدبن مولانا غلام محمد بن ملا محمد امیر حاکم قندھار بن علامہ محمد یوسف حاکم قندھار بن ملا محمد طاوٗ س حاکم قندھارو ہرات بن علامہ عبدالعزیز حاکم قندھار و ہرات ‘‘۔ آپ کے جدامجد مولانا غلام محمد قندھار کے قاضی القضاۃ تھے ۔ آپ کے والد گرامی قدر حضرت مولانا پیر احمد قادری اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ قندھار نقل مکانی کر کے چمن (بلوچستان ) آئے مگر یہاں دل نہ لگنے کے باعث آپ پشاور (سرحد ) چلے گئے اور وہیں سکونت اختیار کی۔ محترم فرید الدین جاوید راوی ہیں کہ مولانا احمد قادری نے ’’شنکا‘&l۔۔۔

مزید

سید عبدالحفیظ شاہ (گجو)

  فقیر باصفا درویش منش جناب سید عبدالحفیظ شاہ بن سید عبدالعزیز شاہ بوقت صبح صادق بروز جمعرات ۲۷، رجب المرجب ۱۳۱۳ھ بمطابق جولائی ۱۹۱۳ء کو بانس بریلی (یوپی انڈیا) میں تولد ہوئے۔ آپ کے والد ماجد عالم دین اور درویش صفت انسان تھے۔ آپ کا شجرہ نسب والد محترم کی طرف سے حضرت سیدۃ النساء العالمین سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا زوجہ امیر المومنین خلیفۃ المسلمین شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ سے ملتا ہے اور والدہ محترمہ کی طرف سے اعلیٰ حضرت مجدد دین ملت امام احمد رضا خان پٹھان قادری محدث بریلوی قدس سرہٗ سے ملتا ہے۔ تعلیم و تربیت:  آپ کے والد عالم دین تھے اور بنیادی دینی تعلیم آپ نے انہی سے گھر  میں حاصل کی۔ آپ کو انگریزی پڑھنے کا شوق تھا، مگر ان دنوحں ہندوستان پر انگریزوں کا قبضہ تھا جس کے سبب مسلمان انگریز گورنمنٹ سے سخت نفرت کرتے ھتے، لہٰذا آپ کے والد محترم بھی ی۔۔۔

مزید

پیر سید عبدالقادر گیلانی

  سفیر عراق ، صاحب کشف و کرامت حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی بن سید عبداللہ جیلانی نے یکم جمادی الآخر ۱۳۲۳ھ/ ۳، اگست ۱۹۰۵ء کو اپنے جد اعلیٰ کے قدیم مسکن اور سر زمین عراق کے روحانیمرکز بغداد شریف میں آنکھ کھولی۔ آپ کے والد محترم سید عبداللہ گیلانی نے نومولود کا نام عبدالقادر رکھا اور عرفیت کمال الدین  لیکن آپ مشہور عبدالقادر کے نام سے ہی ہوئے۔ آپ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہٗ کی سولہویں پشت کی شمع روشن کئے ہوئے تھے۔ تعلیم و تربیت: علوم دینیہ کی تکمیل مفتی بغداد علامہ سید یوف علی عطاؔ علیہ الرحمۃ کی نگرانی میں دارالعلوم قادریہ میں پائی۔ پھر قانون کی سند لاء کالج بغداد سے حاصل کی۔ اس کے بعد لندن اسکول آف اکنامکس سے امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجویٹ کی سند پائی۔ اسی دوران وزیر مالیات عراق میں آپ  کو ملازمت کی پیشکش کی گئی جو آپ نے قبول نہیں کی۔ عربی آپ کی مادری زبان تھی انگ۔۔۔

مزید

مولانا عبدالرحمن چانڈیو

  استاد العلماء مولانا عبدالرحمن بن علامہ مولانا سعد اللہ ستانی چانڈیو ۱۲۸۶ھ/۱۸۷۰ء کو آبائی گوٹھ ستانی چانڈیو (تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: قرآن مجید اور فارسی کی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی ۔ اس کے بعد گوٹھ ڈگھ بالا تحصیل جوہی میں استاد العلماء علامہ مفتی محمد حسن کوسہ بلوچ کے مدرسہ میں داخلہ حاصل کیا اور درسی نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت: شیخ المشائخ حضرت پیر سید محمد پنھل شاہ راشدی سے سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں بیعت ہوئے۔ درس و تدریس:  بعد فراغت اپنے والد ماجد کے زیر سایہ درس تدریس کا مشغلہ جاری رکھا۔ بہت ساے مدارس میں مسند تدریس کی پیشکش ہوئی لیکن اس مرد درویش نے خندہ پیشانی سے انکار کر دیا اور اپنے والد ماجد کی قائم کردہ درسگاہ میں روکھی سوکھی کھا کر اللہ تعالیٰ سے توکل و بھروسہ پر تدریس کا سلسلہ تاحیات جاری رکھا اور بہت ۔۔۔

مزید

مولانا عبدالوہاب ’’عبد‘‘گلال

  مولانا عبدالوہاب بن عبدالکریم گلال گوٹھ گاھی مہیسر (تحصیل میہڑ ضلع دادو ) میں ایک اندازے کے مطابق ۱۸۸۵ء کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم گوٹھ گاہی مہیسر کی دینی درسگاہ سے حاصل کی جو کہ اس وقت معیاری درسگاہ میںشمار ہوتی تھی ۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سندھ کی نامور درسگاہ دارالفیض سونہ جتوئی میں داخلہ لیا ، جہاں سندھ کے عظیم عالم و عارف استاد الاساتذہ علامہ مفتی اعظم ابوالفیض غلام عمر جتوئی قدس سرہ سے منتہی کتب پڑ ھ کر فارغ التحصیل ہوئے ۔ بیعت : شیخ المشائخ حضرت آغا محمد عمر جان نقشبندی قدس سرہ خانقاہ چشمہ شریف (کوئٹہ بلوچستان ) سے سلسلہ نقشبندیہ میں دست بیعت ہوئے ۔ درس و تدریس : بعد فراغت مادر علمی میں درس و تدریس سے تاحیات وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ علم طب میں بھی تحصیل کی ۔ جہالت کے خلاف علم کے چراغ جلائے اور امراض جسمانی کے خلاف صحت و آفیت کی تدابیر سے کام ل۔۔۔

مزید

مولانا عبدالرحیم جتوئی

   منا ظر اسلام مولانا عبدالرحیم بن جہان خان جتوئی گوٹھ سونہ جتوئی (تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں تولد ہوئے ۔ مدرسہ دارالفیض سونہ جتوئی میں اول تا آخر تعلیم و تربیت حاصل کی۔ سراج الفقہا ء عارف کامل استاد العلماء علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی ؒ الباری (متوفی ۱۹۳۵ء ) کے تربیت یافتہ شاگرد ، با فیض مرید اور عزیز رشتہ دار تھے ۔ پوری زندگی استاد محترم کے زیر سایہ درس و تدریس ، تصنیف و تحقیق ، تقریر و تبلیغ اور فرقہ ہائے باطلہ کے ساتھ مناظرہ میں گذاری ۔ سادگی و اخلاص کے پیکر ، سلف کے یاد گار ، اور اعلاء کلمۃ الحق ان کی پہچان تھی ۔ استاد محترم کے سفر و خضر کے ساتھی تھے ۔ آپ کے زمانہ میں لاڑکانہ شہر میں ماسٹر پریل کے ذریعہ پہلی بار شیعیت کی تبلیغ ہونے لگی ، ماسٹر پریل جعفری نے شعبہ نشر و اشاعت کا محاذ سنبھالا ۔ دوسر ی طرف ان دنوں مولانا علامہ عبدالرحیم جتوئی دیگر علماء اہل سنت کی طرح ل۔۔۔

مزید

مولانا قاضی عبدالرزاق صدیقی

  حکیم قاضی عبدالرزاق صدیقی گوٹھ ترائی (تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور ) میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار کے پاس حاصل کی ۔ اس کے بعد جندہ دیرو (تحصیل مدئجی ) مولانا محمد حسین بھٹو سے درس لیا ۔ آخر میں ہمایونی شریف میں سید الفقہاء ، سند الکاملین ، عاشق خیرالوریٰ مفتی اعظم سندھ و بلوچستان علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی نور اللہ مرقدہ کے پاس نصاب مکمل کیا۔ اور وہیں فارغ التحصیل ہو کر فضیلت کی دستار باندھی ۔ طب کی تعلیم و تربیت اپنے والد ماجد سے حاصل کی اور پھر حکمت میں شہرت و ناموری پائی ۔ بیعت : حضرت علامہ مفتی عبدالغفور ہمایونی قدس سرہ الاقدس کے دست اقدس پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے ۔ سفر حرمین شریفین : آپ نے تین بار حج بیت اللہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ کی حاضری کی سعادت ابدی حاصل کی۔ اور اکثر قیام مدینہ منورہ میں کیا اور وہاں کے بعض بزرگ آپ۔۔۔

مزید

حضرت مخدوم عبداللہ مندروناڑی والے

  سندھ کے نامور عالم دین ، مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مخدوم عبداللہ مندھر و ضلع بدین کے گوٹھ ماندر مٰں تولد ہوئے۔ دوسری روایت کے مطابق مخدوم عبداللہ تحصیل کچھ کے گوٹھ ’’نرے‘‘ کے باسی تھے اور تعلیم حاصل کرنے سندھ آئے تھے۔ آپ کی ولادت کے متعلق دو تاریخیں ۱۱۴۵ھ/۱۷۳۲ء یا ۱۱۵۰ھ/۱۷۳۷ء اندازے کے مطابق بتائی جاتی ہے۔ تعلیم و تربیت: ان دنوں ٹھٹھہ (سندھ) میں بارہویں صدی کے مجدد ، امام اہلسنت، حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی قدس سرہ الاقدس کی عظیم دینی درسگاہ ’’جامعہ ہاشمیہ‘‘ شہر ت و مقبولیت کی معراج کو پہنچ چکی تھی۔ مخدوم عبداللہ نے اسی درسگاہ سے تعلیم و تربیت پائی۔ حضرت مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی سے عقلی و نقلی علوم میں تکمیل پاکر فارغ التحصیل ہوئے۔ اس کے بعد دورہ حدیث پڑھا اور تصنیف و تالیف کا شوق بھی ہیں سے پایا۔ درس و تدریس: مخدوم عبداللہ صاحب ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا عبداللہ میمن

  حضرت حکیم مولانا عبداللہ بن مولانا محدم ابارہیم میمن ہالانی (تحصیل کنڈویار ضلع نوشہرو فیروز) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب کے پاس حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسہ دار الرشاد گوٹھ پھنواری (تحصیل پنو عاقل) میں داخلہ لیا اور مولانا حکیم میں عبدالقادر اندھڑ (شاگر رشید، رئیس العلماء سند الکاملین حضرت علامہ خلیفہ محمد یعقوب ہمایونی علیہ الرحمۃ) کے پاس نصاب کی تکمیل کی اور فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد فراغت مولانا عبدالقادر سے علم طب میں کمال حاصل کیا۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے سندھ کی نامور دینی درسگاہ شہداد کوٹ میں داخلہ لیا اور حضرت استاد الاساتذہ حضرت خواجہ غلام صدیقی شہداد کوٹی قدس سرہ الاقدس سے دورہ حدیث پڑھا اور فتویٰ نویسی میں تربیت حاصل کی۔ بیعت: مولانا عبداللہ میمن سلسلہ قادریہ میں عارف کامل حضرت حافظ محمد صدیق قادری علیہ الرحمۃ بانی درگاہ بھرچونڈی شریف (گھوٹکی) ۔۔۔

مزید