منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی﷫ فتح پور تال نرجا ضلع اعظم گڑھ یو۔ پی میں ایک قدیم آبادی ہے۔ کہتے ہیں کہ اکبر بادشاہ کے دورِ حکومت میں فتح محمد خاں نے اپنے بھائی عبد الحمید خاں کے ساتھ مل کر ان اطراف کے راجوں شکست فاش دی۔ پھر فتح محمد خاں نے فتح پور آباد کیا۔ اور عبدالحمید خاں نے حمید پور آباد کیا دونوں گاؤں میں دو میل کا فاصلہ ہے۔ تال نرجا ایک قدرتی تالاب ہے جس کےشمالی ساحل پر فتح پور آ﷜باد ہے اور مغربی ساحل پر حمید پور آباد ہےاور جنوبی ساحل پر نظام الدین پور وغیرہکئی آبادیاں ہیں۔ فتح پور خالص بٹھانوں کی آبادی ہے۔ البتہ ان زمیندار پٹھانوں نے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے ملاحوں کو آباد کیا اور کچھ تیلی وغیرہ بھی آباد کیے۔ ولادت اس فتح پر تال نرجا میں شب آشورہ ۱۰؍محرم الحرام ۱۳۵۲ھ میں حضرت علامہ مفتی احمد جہانگیر خاں رضوی اعظمی کی ولادت باسعادت ہوئی۔ محمد نام رکھا گیا اور عرف جہانگیر قرار۔۔۔

مزید

عبد الغنی کانپوری

حضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت:حضرت مولانا عبد الغنی کانپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کان پور میں پیدا ہوئے، علوم کی تکمیل وتحصیل والد ماجد حضرت مولانا قاضی عبدالرزاق کانپوری سے کی، بالغ الاستعداد وعالم وفاضل، متورع ومتقی، مذہب اہل سنت کے سر گرم رکن اور مشہور مناظرومتکلم وفقہیہ تھے، بہت کم عمر پائی، ۳۳ برس کی عمر میں ۱۳؍محرم ۱۳۵۸ھ میں انتقال کیا، راقم سطور کے محب مخلص مولانا قاری عبدالسمیع صاحب آپ کے فرزند کان پور کے دینی قائدوں میں ہیں۔۔۔۔

مزید

نور احمد حنفی پسروری

حضرت مولانا نور احمد حنفی پسروری سیالکوٹی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شاہ مصباح الحسن پھپھوندی

حضرت شاہ مصباح الحسن پھپھوندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا

  آپ کے والد کا نام حی بن اخطب بن ثعلبہ بن تعینہ اور والدہ کا نام بنت سموال تھا، آپ جنگ خیبر کی فتح کے بعد قیدی کی حیثیت سے مدینہ منورہ میں آئی تھیں، حضور نے آپ کو ازرۂ شفقت آزاد کردیا، اور اپنی قوم کی طرف جانے کی اجازت دے دی، آپ نے انہیں اجازت دی کہ وہ اسلام لے آئیں تو حضور انہیں اپنے نکاح میں لائیں گے حضرت صفیہ نے اسلام قبول فرمایا اور کہا مجھے اسلام کی حقانیت پر یقین ہے اور یہی میری آزادانہ اور دلی آرزو ہے، اب میں آزاد ہوں مجھے یہودیوں سے کوئی دلچسپی نہیں، یارسول اللہ مجھے کفر و اسلام کے درمیان اللہ اور اس کا رسول زیادہ محبوب ہے مجھے آزادی اور اسلام ہی پسند ہے حضرت صفیہ کے جذبات سن کر حضور کو بڑی مسرت ہوئی، اپنے نکاح کا پیغام دیا مورخین لکھتے ہیں حضرت صفیہ کی آزادی کا پروانہ ہی آپ کا حق مہر تھا، آپ ازواج مطہرات کے زمرے میں آگئیں۔ آپ کی وفات ۳۶ھ میں ہوئی۔ آپ کا مزار گوہر بار جنت الب۔۔۔

مزید

امام محدث محمد چشتی

حضرت امام محدث محمد چشتی نظامی فیض آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن یوسف کرمانی شارح بخاری  ۔۔۔

مزید

شیخ ابوبکر بن طاہرہ بھری قدس سرہ

  آپ کا اس گرامی عبداللہ بن حارث طائی تھا جیلان کے مشائخ میں سے تھے، حضرت ابوبکر شبلی آپ کے احباب میں سے تھے، یوسف بن حسین رحمۃ اللہ علیہ مجلس میں بیٹھا کرتے تھے صاحب نفحات الانس نے آپ کی تاریخ وفات ۳۳۰ھ لکھی ہے۔ چوزیں دارفنا عزم سفر کرو بگو بوبکر اہل دین وصالش ۳۳۰ھ   شیر دین عابد مسعود طاہر رقم کن زاہد محمود طاہر ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

شیخ ابوالحسن صانع دینوری قدس سرہ العزیز

  آپ کا پورا نام ابو علی بن محمد بن سہیل ہے، دینوری کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔ مصر میں سکونت پذیر رہے، شیخ ابوجعفر صیدلانی کے مرید تھے، شیخ ابوالحسن فرقانی اور عثمان مغربی رحمۃ اللہ علیہما آپ کے ہی مرید تھے، حضرت سے ممشاد دینوری فرمایا کرتے تھے، میں نے دینور میں ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا آفتاب کی دھوپ تھی ایک کرگس اپنے بازو پھیلائے آپ کے سر پر سایہ کر رہی تھی، میں نے غور کیا تو وہ ابوالحسن صانع تھے، میں نے کہا کہا س قسم کے جانور بھی آپ کی غلامی میں پڑے ہیں۔ شیخ عالم ابوالحسن دینور سالِ تاریخ رحلتش سرور   یافت چوں از جہاں بخلد مکان بوالحسن بو علی مجیب بدان   مسعود طالب حق (۳۳۰ھ)۔ زیدہ حق ولی محسن(۳۳۰ھ)۔ محب دینوری(۳۳۰ھ) بھی تاریخ وفات ہیں۔ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

ابویعقوب نہر جوری قدس سرہ

  آپ کا اسم گرامی اسحاق تھا، آپ کے والد کا نام محمد تھا، آپ علماء و مشائخ میں مقبول تھے سیّد الطائفہ حضرت جنید بغدادی اور عمرو بن عثمان مکی کے ہم صحبت تھے، کئی سال مکہ مکرمہ میں مجاوری کرتے رہے، ابو یعقوب صرفی کے مرید خاص تھے۔ آپ ۳۲۹ھ میں فوت ہوئے، بعض تذکروں میں ۳۳۰ھ درج ہے۔ شد چو یعقوب از جہاں در خلد گفت مطلوب دین ابو اسحاق ۳۲۹ھ   سالِ وصلش شد از خرد مطلوب ہم امام ولی ابی یعقوب ۳۳۰ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

ابوالفرح فراغی بصری

حضرت ابوالفرح فراغی بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید