جمعرات , 05 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 25 December,2025

سیّدنا یعیش رضی اللہ عنہ

بن طخفۃ الغفاری شامی: ان سے ابن لہیعہ نے، ان سے عبد الرحمان بن جبیر بن نفیر نے ان سے یعیش الغفاری نے روایت کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی لائی گئی۔ آپ نے فرمایا۔ اس کا دودھ کون دوھیگا؟ ایک آدمی کھڑا ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نام پوچھا، تو اس نے کہا مرہ، فرمایا، بیٹھ جاؤ، پھر ایک آدمی اٹھا، جس نے اپنا نام جمرہ بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ پھر میں اٹھا اور میں نے اپنا نام یعیش بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوہنے کی اجازت دے دی، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا یعیش رضی اللہ عنہ

غلام بنو مغیرہ: وکیع نے سفیان سے، انہوں نے حبیب بن ابو ثابت سے، انہوں نے عکرمہ سے روایت کی، کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنو مغیرہ کے ایک عجمی غلام کو پڑھاتے تھے۔ وکیع کہتے ہیں، کہ سفیان نے انہیں بتایا، کہ انہوں نے اسے دیکھا، اس کا نام یعیش تھا۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ اِلَیْهِ اَعْجَمِیٌّ وَّ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن یزید الثقفی ان کا شمار صحابہ میں کیا جاتا ہے لیکن بغیر از ثبوت ابو بکر ہذلی نے حسن سے انہوں نے جناب رافع سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان سرخی کو اور نمائشی لباس کو پسند کرتا ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن صبرہ حضرت ابو ہریرہ کی طرح اس حدیث کا مخرج جس میں بیہودہ مجالس میں بیٹھنے کا کفارہ بیان کیا گیا ہے اہل مدینہ ہیں ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

ابو طیبہ حجام ان کا نام میسرہ تھا اور وہ محیصہ بن مسعود انصاری کے آزاد کردہ غلام تھے انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فصدلی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق الخدمت ادا کیا ان کا ذکر کنیتوں کے تحت پھر بیان ہوگا تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن ظریب بن عمرو بن نوفل بن عبد مناف بن قصی القرشی فتح مکہ کے موقعہ پر ایمان لائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے بقولِ عدوی یہ وہی آدمی ہیں جنہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لیے قرآن کی کتابت کی تھی ابو عمر کہتے ہیں ان سے کوئی حدیث مروی نہیں انہی نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ

بن علقمہ ابن شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ شام میں مقیم ہوگئے تھے اس سے زیادہ کچھ نہیں لکھا ابو عمر لکھتے ہیں جناب نافع نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا ہے ایک روایت کے رو سے انکی حدیث مرسل ہے ابو موسیٰ اور ابو عمر نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن بزرج جاہلی دور کے آدمی ہیں محمد بن حسن بن انس صنعانی انباری نے سلیمان بن وہب سے، انہوں نے نعمان بن بزرج سے ایک طویل حدیث نقل کی ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن آخر الذکر ان کے اسلام کے قائل نہیں۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ثعلبہ بن سعد بن خلاس بن زید بن مالک الا غربن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر انصاری خزرجی ان کی والدہ کا نام عمرہ دختر رواحہ تھا جو عبد اللہ بن رواجہ کی بہن تھیں مالک الاغر ان کی والدہ اور والد کا چند پشتوں کے بعد مشترکہ جد بنتا تھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے آٗٹھ سال سات مہینے پیشتر ان کی پیدائش ہوئی ایک روایت میں چھ برس مذکور ہیں مگر روایت اول قریب بصو اب ہے ابن زبیر کہتے ہیں کہ نعمان ان سے چھ مہینے بڑے ہیں بعد از ہجرت نعمان وہ پہلے آدمی ہیں جن کی ولادت انصار میں ہوئی۔ انہیں اور ان کے والد کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔ ان سے ان کے دونوں بیٹوں محمد اور بشیر کے علاوہ شعبی، حمید بن عبد الرحمٰن خثیمہ سماک بن حرب سالم بن ابی الجعد، ابو اسحاق سبعی اور عبد الملک بن عمیر و غیرہ نے روایت کی۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

البلوی عبید اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے(بہ سلسلہ شرکائے بدر از بنو معاویہ بن مالک بن عوف یعنی ابن مالک بن اوس جو بنوبلی کے حلیف تھے) یہ روایت سنی ابن مندہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید