جمعرات , 05 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 25 December,2025

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن بینا ان سے مروی ہے کہ ہم لوگ بنو خبیب کے چند افراد کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چند چیزیں مانگیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری درخواست منظور فرمالی پھر نعمان بن بینا نے حدیث بیان کی ابو موسیٰ نے اسے مختصراً بیان کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ثابت بن نعمان بن ثابت بن امرؤ القیس ابو انصیاح انصاری وہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہور ہیں ہم کنیتوں کے عنوان کے تحت پھر ان کا ذکر کریں گے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن جزء بن نعمان بن قیس بن سعد بن مالک بن وذیل۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بقول ابن یونس وہ فتح مصر میں شامل تھے ابو مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی اجعال جذامی فبی رفاعہ بن زید کے ذیلی قبیلے سے تھے ابن اسحاق نے ان کا ذخرت ان لوگوں میں کیا ہے جو اس قبیلے میں مسلمان ہوگئے تھے ان کا ذکر ان لوگوں میں بھی ہے جو زید رضی اللہ عنہ بن حارثہ کے اس غزوے میں شریک تھے جو حسمی کے مقام پر ہوا تھا۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن حمید انہوں نے زمانۂ جاہلیت پایا تھا ابو موسیٰ نے ان کا اسی طرح مختصراً ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی خزمہ بن نعمان بن امیہ بن البرک اور ان کا نام امرو القیس بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری اوسی تھا پھر وہ نبو عمرو بن عوف کے ذیلی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے موسی بن عقبہ نے ان کا ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جو غزوۂ بدر میں موجود تھے ابن اسحاق وغیرہ کا خیال ہے کہ وہ بدر اور احد ہر دو غزوات میں شریک تھے تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن خلف ہم ان کا نسب ان کے بھائی مالک کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں دونوں کا تعلق خزاعہ سے تھا اور دونوں نے احد کے موقعہ پر جاسوسی کی خدمت سر انجام دی تھی اور دونوں شہید ہوگئے تھے اور آپ نے دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے کا حکم دیا تھا یہ ابن کلبی کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ربعی یحییٰ بن یونس کہتے ہیں کہ یہ ابو قتادہ انصاری کا نام تھا یہ ان کے بیٹے کی روایت ہے ایک روایت میں ان کا نام حارث بن ربعی آیا ہے اور یہی زیادہ مشہور ہے ایک اور روایت میں عمرو بن ربعی مذکور ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

سبائی یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور جب واپس گئے تو اسود عنسی نے انہیں قتل کردیا۔ واقدی نے کتاب الردہ میں اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن سنان جو پہلے بنو سلمہ کے مولی تھے۔ بعد میں بنو عبیلہ بن عدی غنم کعب بن سلمہ کے مولی بن گئے وہ انصاری خزرحی سلمی تھے اور بدر اور احد کے غزوات میں شریک تھے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید