جمعرات , 05 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 25 December,2025

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن شریک الشیبائی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بہ مقام منی اپنے دو دوستوں مفروق بن عمرو اور ہانی بن قبیصہ کے ساتھ حاضر ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت دی اب مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عجلان بن نعمان بن عامر بن زریق انصاری زرقی یہ صاحب فصیح البیان شاعر تھے اور اپنی قوم کے سردار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار ان کی عیادت کو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کی ’’نعمان کہو تمہارا کیا حال ہے‘‘ انہوں نے عرض کیا، ’’یا رسول اللہ! سخت تکلیف میں ہوں‘‘۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کے لیے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا اے اللہ اگر یہ مرض عارضی ہے تو مریض کو شفائے حاجل عطا فرما اور اگر اسے لمبا کرنا ہے تو نعمان کو صبر کی توفیق دے اور اگر اس کی زندگی ختم ہورہی تو اسے دنیا سے نکال کر اپنی رحمت میں جگہ دے۔‘‘ اور جناب نعمان نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیوہ خولہ دختر قیس سے شادی کرلی تھی مندرجہ ذیل اشعار میں انہوں نے انصار کی ان خدمات کا ذکر کیا ہے جن سے اسلام کی پیش رفت میں مدد ملی اور نیز حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کے واقعات قل۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عمر و دبن رفاعہ بن سواد اور بردایتے رفاعہ بن حارث بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار انہیں نعیمان بھی کہتے تھے آخری بیعت عقبہ میں ستر افصام میں یہ بھی موجود تھے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں شامل رہے بقول داقدی انہوں نے امیر معاویہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن عمرو بن خلدہ بن امیہ بن عامر بن بیافت الانصاری البیاضی یہ صاحب جنگ احد میں مسلمانوں میں شامل تھے۔ ابن الکلبی نے ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن قیس الحضرمی: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی اور انہوں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صدیق اکبر سے غار کا قصّہ سنا ان سے ایاد بن لقیط الکوفی نے روایت کی تینوں نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن مالک بن عامر بن مجدعہ بن جشم بن حارثہ بن حارث انصاری اوسی، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بعد از بدر تمام غزوات میں شریک رہے اور بقولِ عددی عامر بن مجدعہ سوید بن نعمان کے والد تھے ابو عمر نے سوید بن نعمان کے ترجمے میں عامر کی جگہ عائد کا ذکر کیا ہے۔ واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن ابی مالک ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ جعفر نے واقدی سے روایت کی کہ نعمان بن ابی مالک وہ آدمی ہیں جنہوں نے عویمر بن عمرو بن عامر بن عمران بن مخزوم کو قتل کیا تھا۔ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ابو موسیٰ نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعمان رضی اللہ عنہ

بن مرہ: ابن مندہ لکھتے ہیں کہ ابو نعیم نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے حالانکہ وہ تابعی ہیں ان سے یحییٰ بن سعید انصاری نے روایت کی ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا نعیم رضی اللہ عنہ

بن عبد کلال ان کا ذکر ہم نعمان کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں نیز رعین اور ان کے بھائی شرجیل بن عبد کلال کے ترجمے میں بھی ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا نعیم رضی اللہ عنہ

بن عمرو بن مالک(از بنی خبیب از جذام) حزابہ کے والد تھے جنہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ابو احمد عسکری نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید