پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

ابن الحنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابن الحنظلیہ انصاری رضی اللہ عنہ،حجازی تھے،ابومحمد بن ابوالقاسم دمشقی نے اذناً ابوالقاسم بن سمرقندی سے،انہوں نے ابوالحسین بن ثقورسے،انہوں نے مخلص سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبادہ بن محمدبن عبادہ بن صامت سے،انہوں نے ایک شخص سے،جوامیرمعاویہ کی گاردمیں تھا،سناکہ امیرمعاویہ کوایک گھوڑا پیش کیاگیا،انہوں نے ابن حنظلیہ نامی ایک انصاری سے مخاطب ہوکرپوچھا،بتاؤ،تم نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےگھوڑےکے بارے میں کیاسُناہے،اس نے جواب دیا،خدانے گھوڑوں کے ماتھے پرقیامت تک کے لیے خیراور بھلائی لکھ دی ہے،اوران کے پاسبان،ان کے سوارہیں،اوران پرانفاق کرنے والے کی مثال ایسی ہے،جیسےکسی نے ہاتھ کھول رکھاہو،اوراسےبندنہ کرے،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ الاسقع البکری رضی اللہ عنہ

ابن الاسقع البکری،ان سے ان کے مولیٰ نے روایت کی،امام بخاری کے نزدیک یہ مرسل ہے،حجاج ابن جریج سے،انہوں نے عمروبن عطاسے،انہوں نے ابن الاسقع البکری کے آزادکردہ غلام سے(یہ وہ آدمی ہے جس نے ابن الاسفع سے صحیح روایت کی)روایت کی کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لائے اورمہاجرین کے فضائل بیان فرمارہےتھے،ایک شخص نے دریافت کیا، یارسول اللہ!قرآن کی سب سے بلندمرتبہ آیت کون سی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آیت الکرسی،مسلم بن خالدنے ابنِ جریح سے،انہوں نےاسقع سےروایت کی،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابن المنتفق قیسی رضی اللہ عنہ

ابن المنتفق قیسی رضی اللہ عنہ،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نےعفان سے،انہوں نے ہمام سے،انہوں نے محمدبن حجادہ سے،انہوں نے مغیرہ بن عبداللہ لشکری سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی کہ وہ جوتاخریدنے کے لیے کوفے کےبازارمیں گئے،لیکن بات نہ بنی،میں نے اپنے ساتھی سےکہا،چلومسجدکوچلیں،وہاں بنوقیس کے ایک آدمی سےجس کانام ابن المنتفق تھا،ملاقات ہوگئی،وہ کہنے لگا،مجھ سےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف اورحالات بیان کئے گئے،چنانچہ میں مکے گیا،وہاں سے منیٰ اورمنیٰ سے عرفات گیا،اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو پالیا،بڑھ کرمیں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی مہارپکڑلی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ گفتگوفرماتےچلےآرہےتھے،بارہاایساہواکہ ہماری سواریوں کی گردنیں باہم ٹکراگئیں،لیکن آپ صلی اللہ وسلم نے کبھی اظہارناپ۔۔۔

مزید

ابن القشب رضی اللہ عنہ

ابن القشب ازدی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وصولی زکات پرمقررفرمایاتھا،ابوالفرج بن ابوالرجاء اورعبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہما مسلم بن حجاج سے،انہوں نے اسحاق بن ابراہیم اورعبدبن حمیدسے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعروہ سے،انہوں نے ابوحمیدساعدی سے،روایت کی،کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بنوازد کے ابن اللبتیہ کووصولی صدقات کے لیے مقررفرمایا،وہ بعدازوصولی آئے،اورکچھ مال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیااورکہا،یہ بیت المال کاہے،اوریہ مال میراہے،جومجھے بطورہدیہ پیش کیاگیاہے،فرمایا،تم اپنے ماں باپ کےگھرکیوں نے بیٹھے رہےاوردیکھتےکہ لوگ تمھیں ہدیے پیش کرتے ہیں یانہ،ایک روایت میں ان کانام عبداللہ ہے،ہم ان کاذکرپہلے کرآئے ہیں، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عمران بن ابی انس رضی اللہ عنہ

عمران بن ابی انس،بنوجہنیہ کےایک آدمی سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذیل کی دعاء مانگتے سُنا، الھم انی اعوذابک من الشیطان من نفحہٖ من نفشہ وھمزہ ٖ"، انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ،اس سے پہلے کبھی بھی ہم نےآپ کویہ دعامانگتے نہیں سُنا،یہ کیاچیز ہے؟فرمایا،نفخہ سے مرادکِبر،نفث سے مراد شعراورہمزہ سےمرادغصہ ہے، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ

جدابی مروان اسلمی رضی اللہ عنہ،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابراہیم بن اسماعیل انصاری سے،انہوں نے صالح بن کیان سے،انہوں نے عطابن مروان اسلمی سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ ہم رسولِ کریم کے ساتھ خیبرکوروانہ ہوئے،جب ہم قریب پہنچے،اوردورسےشہرکودیکھ لیاتورسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،اےلوگو!ٹھہرجاؤ،ہم ٹھہر گئےاورذیل کےکلمات ارشادفرمائے۔ "الّھمّ رب السموات السبع ومااظللن،ورب الارضین السبع ومااقللن ورب الشیاطین ومااضللن،انانسئلک من خیرھاوخیراھلھاءونعوذ بک من شرھا وشراھلھا، ادخلوا بسم اللہ" ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدابودعشم الجہنی رضی اللہ عنہ

جدابودعشم الجہنی رضی اللہ عنہ ،عبداللہ بن ابراہیم نے ابوعمروغفاری سے،انہوں نے ابودعشم الجہنی سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چرواہے کو دیکھا،جواپنی بکریوں سے پاگلوں کی طرح باتیں کررہاتھا،فرمایا،اس بدوکومیرے پاس لاؤ،لیکن اسے ڈرانا مت،جب وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا،توفرمایاآرام سے بیٹھو اور خبطیوں کی طرح باتیں مت کرنا،راوی کہتاہےمیں نے یوں محسوس کیاگویاکہ خبط اس کے ماتھے پر بیٹھاہواتھا،ابواحمدعسکری نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدابوالاسودالمالکی رضی اللہ عنہ

جدابوالاسود المالکی رضی اللہ عنہ،یحیی بن محمودنے اذناًباسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حوطی سے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے خالدبن حمیدالمہری سے،انہوں نے ابوالاسود مالکی سے، انہوں نےوالدسے،انہوں نےداداسےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایاوہ حاکم کبھی انصاف نہیں کرسکتا،جواپنی رعیت کے ساتھ لین دین کرے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدعدی بن ثابت رضی اللہ عنہ

جدعدی بن ثابت رضی اللہ عنہ،یحییٰ بن ابوالرجاء نے ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے، انہوں نے شریک سے،انہوں نے ابویقظان سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ مستحاضہ صرف ایام حیض کے دوران نمازچھوڑسکتی ہے،ان ایام کے بعدوہ غسل کرے گی اورپھرہرنمازکے لیے وضوکرے گی اورنمازاداکرےگی،اورروزے رکھےگی۔ ۔۔۔

مزید

مارۃ قرشی رضی اللہ عنہ

جدعمارۃ قرشی،ابوموسیٰ نے اذناً ابومنصور عبدالرحمٰن بن محمد قزاز سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن علی بن ثابت سے،انہوں نے احمدبن جعفر قطیعی سے،انہوں نے یوسف بن عمرالقواس سے،انہوں نے محمدبن قاسم بن بنت کعب سے،انہوں نے ہثیم بن سہل القستری سےروایت کی کہ انہوں نے حمادبن زیدکودیکھا،کہ وہ گدھےپرسوارتھےاورمارویہ کے گھرآئے،جوایک بزازتھا،ان کی آمد پر ایک شخص جس کانام عمارۃ القرشی تھا،پذیرائی کے لیےاٹھاتاکہ ان کی رکاب تھام کرانہیں نیچے اتارے،انہوں نے کہا،ذراٹھہرجاؤ،انہوں نے خرندہ سے مزدوری کم کرنے کوکہا،اس نے انکارکیا، اس مہلت دینے کوآمادہ ہوگیامیرے والدنےمیرےداداسےانہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا آپ نے فرمایا،تین آدمیوں کے حقوق میں سوائے منافق کے جس کا نفاق ظاہروباہرہو،کوئی اورآدمی کمی کاروادارنہ ہوگا،(۱)جسےاسلام میں بڑھاپے نے آلیاہے۔۔۔

مزید