پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

حمید رحمتہ اللہ علیہ

حمید،ایک بدوسےجسےصحبت نصیب ہوئی،سلیمان بن مغیرہ نےحمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک بدوسے،جسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی،اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازپڑھتےدیکھا،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےرکوع سےسراٹھایا،تواپنےہاتھوں کوکانوں کی لوؤں تک لےگئے،اسی بدو سےمروی ہےکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نمازپڑھ رہےتھےاورجوتے پہن رکھےتھے،اس کےبعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےبائیں طرف تھوکااورپھرجوتےسےرگڑدیا، ابونعیم نےذکرکیاہے،حمیدبن عبدالرحمٰن کاقول ہے کہ ابن ِمندہ نےذکرکیاہے،اورباسنادہ سلیمان بن مغیرہ سے،انہوں نےحمیدبن ہلال سے،انہوں نےایک بدوسےروایت کیا،اورحدیث بیان کی۔ ۔۔۔

مزید

حنظلہ بن ابوسفیان حجمی رحمتہ اللہ علیہ

حنظلہ بن ابوسفیان حجمی ایک ایسےآدمی سےجسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، رسول اللہ نےفرمایا،بلاشبہ جوزیادہ ہیں،وہ تھوڑے ہیں،اس آدمی نے کہا،بالضرور ہم اسے اپنے اچھےاوربرگزیدہ لوگوں میں پاتے ہیں،فرمایا،نہیں،مگروہ جس نے ایساایساکہا،اپنےآگےپیچھےاور دائیں بائیں،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حییی بن یومن،ابوقبیل المعافری رحمتہ اللہ علیہ

حییی بن یومن،ابوقبیل المعافری ایک آدمی سے،جسےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، لیث بن سعدنےابوقبیل سے،انہوں نے بعض صحابہ سےروایت کی،کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ وہ باہرنکلے،فرمایا،میرےدائیں ہاتھ میں یہ اللہ کی کتاب ہے،جس میں اہل جنت کے،ان کے آباؤاجداداوران کےقبائل کے مکمل نام درج ہیں،اسی طرح،مزیدفرمایا، میرے بائیں ہاتھ میں اہلِ جہنم کامکمل رجسٹرہے،جن میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوسکتی، ابن مندہ نےذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

عباد بن عبدالصمد رحمتہ اللہ علیہ

عبادبن عبدالصمدرسول اللہ کےچرواہےسے،چرواہےکانام حریث ابوسلمیٰ بتایاگیاہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً قاضی ابوبکرانصاری سے،انہوں نے علی بن ابراہیم باقلانی سے،انہوں نےابوبکرمحمدبن اسماعیل سے،انہوں نے بغوی سے،انہوں نے کامل بن طلحہ سے،انہوں نےابومعمرعباد بن عبدالصمد سے،انہوں نے رسول اللہ کےچرواہےسےروایت کی،آپ نےفرمایا،جوشخص اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے کہ وہ شہادتین کاقائل ہو،قیامت کے دن اورحساب کتاب کومانتاہو، وہ سیدھاجنت میں جائےگا،ہم نےدریافت کیا،کیاتونےآپ سے سُنا،اس نےکہا،بارہا،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالسائب والدکردم رضی اللہ عنہ

ابوالسائب والدکردم،ان کے بیٹے کے ترجمے میں ان کا ذکرآچکاہے،لیکن اس میں ان کےاسلام کا ذکر نہیں ہوا،ابوموسیٰ نے بھی اسی طرح مختصراً ان کاذکرکیا ہے،لیکن چونکہ ان کے اسلام کا ذکر نہیں کیا گیا،اس لئے ترجمہ بے سود ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوطویل شطب الممدود رضی اللہ عنہ

ابوطویل شطب المدودرضی اللہ عنہ ،ان کی حدیث اہلِ شام نے روایت کی،باب شین میں ان کا ذکرہوچکاہے،ابونعیم ،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالعلاءمولی محمد رضی اللہ عنہ

ابوالعلاءمولی محمدبن عبداللہ بن حجش بن رباب الاسدی اسد بن خزیمہ،خلیفہ بن خیاط نے لکھاہے، کہ بنواسد بن خزیمہ سے،محمد بن عبداللہ بن حجش اوران کے مولی ابوالعلاء حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواذینہ عبدی یاصدفی رضی اللہ عنہ

ابواذینہ عبدی یا صدفی،آخر الذکر اصح ہے،ان سے علی بن ریاح نے روایت کی ،تمہاری عورتوں میں اچھی وہ ہیں،جوبچے پیداکریں،محبت کریں،باحیا اور خیرخواہ ہوں،انہوں نے اپنی حدیث مصر میں بیان کی،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرہ انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوزرہ انصاری مدنی،ان سے محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان نے روایت کی ،حضورِاکرم نے فرمایا،جس آدمی نے جمعے کے دن بلاوا(اذان)سُنا،اوراس نے جواب نہیں دیا،اس کا نام منافقین میں لکھ دیاجات ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے،لیکن ابوعمر نے اس روایت کو مشکوک قراردیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرعہ مولی مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ

ابوزرعہ مولی مقداد بن اسود،ان کا نام عبدالرحمٰن تھا،لیکن ان کی صحبت اور روایت ثابت نہیں،اور ان کی حدیث مرسل ہے،امام بخاری کہتے ہیں،منقطع ہے،ابوعمر نےان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید