پیر , 02 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 22 December,2025

جدّ اسماعیل انصاری رضی اللہ عنہ

جداسماعیل انصاری،امام بخاری نے انہیں ابن ابراہیم لکھاہے،مگران کے داداکانام معلوم نہیں ہوسکااورنہ ان کی حدیث ثابت ہوسکی ہے۔ ابوموسیٰ نےاذناً ہمارے استاد ابوالقاسم اسماعیل بن محمد بن فضل سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےابوداؤد سے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوداؤدسے،انہوں نے محمدبن ابوحمیدسے،انہوں نے اسماعیل انصاری سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسےروایت کی،کہاایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اورگزارش کی ،یارسول اللہ،مجھے نصیحت فرمائیےمگراختصارسے،فرمایا،جو چیزدوسروں کے ہاتھ میں ہو،اس سے قطع تعلق کرلے،لالچ سے بچ کررہ،کہ یہ دائمی فقر ہےاور جب ادائے نماز کرےتوسکون اوراطمینان سے کراوراس کام سے بچ،جس سے بعد میں پشیمانی ہو، ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدّمسمع الجمعی رضی اللہ عنہ

جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدّمسمع الجمعی رضی اللہ عنہ

جدمسمع الجمعی،ابن شاہین نے ان کاذکرکیاہے،علاء بن اخضرالرام عجلی نے بنوحجیہ کے ایک شخص سےجس کانام مسمع تھا،اس نے اپنے والدسے،اس نے داداسے روایت کی کہ انہوں نےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوکعبے میں ساریہ کے پاس دورکعت پڑھتےدیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشیخ کو فرمایا،تم بھی دورکعت نمازاداکرلو،ابوموسیٰ نے بیان کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ

جدصعصعہ واخوہ رضی اللہ عنہ،صعصعہ بن ابی الحویف نے اپنے والدسے،انہوں نےداداسے روایت کی کہ وہ اوران کے بھائی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اورآپ منیٰ میں صبح کی امامت فرمارہے تھے،اورہم اپنے ٹھکانوں پرنمازاداکررہے تھے،جب آپ نے رُخ مبارک پھیرا، تو فرمایا،ان دونوں کومیرے پاس لاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم کیوں نمازمیں شریک نہیں ہوئے،ہم نے گزارش کی ہم نماز اداکرچکے ہیں،فرمایا،اگرآئندہ کبھی ایسی صورت پیش آئے تونماز میں شریک ہوجایاکرو،اس سے گھرپراداکی ہوئی نمازنفل شمارہوجائے گی،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

جدطلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ

جدطلحہ بن مصرف رضی اللہ عنہ،ابواحمدعبدالوہاب بن علی نے باسنادہ تاابوداؤد،محمد بن عیسیٰ اورمسدد سے،انہوں نے عبدالوارث سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے طلحہ بن مصرف سے، انہوں نے والدسے،انہوں نے داداسے روایت کی،کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،کہ وہ اپنے سرپرباربارمسح فرمارہے تھے،تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ، دونوں کانوں کے نیچے سے نکالےمسددکہتے ہیں،کہ انہوں نے اس کا ذکریحییٰ سے کیا،توانہوں نے انکارکردیا،ابوداؤدکہتے ہیں انہوں نے امام احمد کوکہتے سنا،کہ یہ ابن عینیہ ہے،جن کے بارے میں خیال ہےکہ انہوں نے ماننے سے انکارکردیانہ کہ طلحہ ازبدردادازجداد۔ ۔۔۔

مزید

جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ

جدعمروبن یحییٰ مازنی رضی اللہ عنہ،عمروبن یحییٰ مازنی کے والدسے،انہوں نے داداسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجلس میں تشریف فرماتھے،ایک شخص اپنی جگہ سے اُٹھااوردوسرا آدمی اس کی جگہ بیٹھ گیا،تھوڑی دیرمیں وہ آدمی واپس آگیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جواس جگہ بیٹھ گیاتھا،فرمایا،کہ اس کی جگہ سے اُٹھ جاؤ،کیوں کہ ہرآدمی کاحق اس کی اپنی جگہ پر فائق ہے،ابواحمدعسکری نےان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی عائد رضی اللہ عنہ

ایک روایت میں عایدآیاہے،ہم عبداللہ بن عائد کے ترجمے میں ان کاذکرکرچکے ہیں،دونوں نے ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حارث بن خفاف غفاری رضی اللہ عنہ

حارث بن خفاف غفاری رضی اللہ عنہ،انہوں نے اپنی ماں سےاوراپنے ناناسےروایت کی،خالد بن حرملہ نے حارث بن خفاف سے،انہوں نے اپنی ماں سےاورانہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو ہاتھ پرپٹی باندھے دیکھا،کہ بچھونےڈس لیاتھا، ابن مندہ نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حسن ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

حسن ایک صحابی سے،ہشیم نےمنصورسے،انہوں نےحسن بصری سےروایت کی کہ مجھےایک صحابی نےبتایاکہ حضورِاکرم نےبیٹھ کرپیشاب کیا،اوراتنی دیرلگائی کہ ہمیں ہم پڑگیا،کہ کہیں سرین کی ہڈیاں علیحدہ نہ ہوجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حسن ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

حسن ایک صحابی سے،ہشیم نےمنصورسے،انہوں نےحسن بصری سےروایت کی کہ مجھےایک صحابی نےبتایاکہ حضورِاکرم نےبیٹھ کرپیشاب کیا،اوراتنی دیرلگائی کہ ہمیں ہم پڑگیا،کہ کہیں سرین کی ہڈیاں علیحدہ نہ ہوجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید