/ Friday, 03 May,2024

ابوجندب فزاری رضی اللہ عنہ

ابوجندب فزاری،مطین نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،حسن بن احمد نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے محمد بن محمد سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی انہوں نے عبداللہ بن عمرسے،انہوں نے نضر بن ابن منصور سے،انہوں نے سہل الفزاری سے،انہوں نے اپنے والد سے سُنا،کہ حضورِاکرم اپنے صحابہ سے اس وقت تک مصافحہ نہیں فرماتےتھے،جب تک السلام علیکم نہ کہہ لیتے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے انکا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ

ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبدمناف قرشی،عبشمی،ان کی والدہ فاطمہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث تھیں،ابوحذیفہ سابقین اولین سے ہیں،حبشہ اور مدینے کو ہجرت کی۔ ابوجعفر بہ اسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ مہاجرین حبش ابوحذیفہ بن عتبہ کا نام لیا ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،ان کی بیوی سہلہ دختر سہیل بن عمروحبشہ میں ان کے ساتھ تھیں،وہاں ان کا بیٹا محمد بن ابوحذیفہ پیداہوا،یہ لاولد رہے۔ اور اسی اسناد سے بہ سلسلہ شرکائے بدرابوحذیفہ کا نام ابن اسحاق نے تحریر کیا ہے،ابوحذیفہ فضلائے صحابہ سے تھے،جو شرف و فضل کے حامل تھے،اور حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم پر دارارقم سے پہلے ایمان لاچکے تھے۔ انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی ،اور وہاں سے واپس آگئے اور ہجرت مدینہ تک حضورِاکرم کی صحبت میں رہےمدینے۔۔۔

مزید

ابوحریرہ یا ابوالحریر رضی اللہ عنہ

ابوحریرہ یا ابوالحریر،بقول جعفر انہیں صحبت نصیب ہوئی،ہشیم نے ابواسحاق کوفی سے انہوں نے ابو حریرہ سے روایت کی،کہ عبداللہ بن سلام نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی،یارسول اللہ،ہم اپنی مذہبی کتابوں میں آپ کے بارے میں لکھا پاتے ہیں،کہ آپ عرش مجید کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ کے رخسار سُرخ ہیں،یہ وہ باتیں ہیں،جو آپ کے بعد امت ِ محمدیہ کو بتائی جائیں گی،اسے احمدبن عبداللہ الخزاعی نے ہشیم سے روایت کی اور بتایا کہ اصحابِ رسول میں ایک ابوحریر تھے،حاکم نے بھی اسی طرح بیان کیا ہےاور نام ابوحریرلکھا بغیراز ہاء،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ ابوحسین یا ابوحسان مولیٰ بنونوفل،صحابہ میں شمار ہوتے ہیں،لیکن یہ غلط ہے،عباس الدوری نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے صالح بن کیسان سے،انہوں نے محمد بن المنکدر سے، انہوں نے ابوحسین سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کے دن بلا فخرمیں لوگوں کا سردار ہوں گا،عبد بن حمید نے یعقوب سے روایت کی اور حسان نام لِکھا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحمیدالساعدی رضی اللہ عنہ

ابوحمید الساعدی،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عبدالرحمٰن بن عمرو بن سعد اور ایک میں منذر بن سعد بن مالک بن خالدبن ثعلبہ بن حارث بن عمروبن خزرج بن ساعدہ ہے،ان کی والدہ امامہ دخترِ ثعلبہ بن جبل بن امیہ بن عمروبن حارثہ بن عمرو بن خزرج تھیں،مدنی تھے اور امیرمعاویہ کے آخری عہد میں فوت ہوئے۔ صحابہ میں ان سے جابر بن عبداللہ نے اور تابعین میں سے عروہ بن زبیر،عباس بن سہل محمد بن عمرو بن عطاء اور خارجہ بن زید بن ثابت وغیرہ نے روایت کی۔ ابراہیم بن محمد بن مہران الفقیہہ وغیرہ نے باسنادہم ابوعیسیٰ سے،انہوں نے محمد بن یسار اور محمد بن مثنیٰ سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید القطان سے،انہوں نے عبدالحمید بن جعفر سے،انہوں نے محمد بن عمرو بن عطاء سےروایت کی،کہ انہیں ابوحمید الساعدی نے بتایا،کہ انہوں نے صحابہ کے ایک گروہ سے جس میں دس حضر۔۔۔

مزید

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی،ابومنصوربن مکارم المؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے،انہوں نے ابوابراہیم سےجوبنواشہل سےتعلق رکھتے تھے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کونمازجنازہ میں ذیل کی دُعاپڑھتےسنا، اللّھمّ اغفرلی ومیتنا و غائبنا و شاھدنا،الخ ابواحمد عسکری نےان کاذکرکیاہے،عبدالاشہل ابوابراہیم بن عبدالاشہل نےاپنے والد سےنمازجنازہ کی دُعانقل کی ہے،ابواحمد نے عبدالاشہل کوآباء الادنی میں شمارکیاہے، حالانکہ وہ ابوالبقیلہ ہیں،اورانصاری ہیں،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ایک صحابی سے،عبدالوہاب بن علی بن سکینۃ الامین نےباسنادہ ابوداؤد سے، انہوں نےاحمدبن حنبل سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن عابس سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نےروزےدارکوفصدسےمنع فرمایا،اوراسی طرح وصال سے(یعنی چوبیس گھنٹےکاروزے)سےمنع فرمایا،لیکن اپنے اصحاب پرشفقت اورمہربانی کے لئے ایساکیا،اسے ناجائز نہیں فرمایا،صحابہ نےگزارش کی،یارسول اللہ،آپ توایساکرتےہیں فرمایامیرارب مجھےکھلاتاپلاتا ہے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن عدی بن خیار رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن عدی بن خیارایک انصاری سے،ابوالیمان نے شعیب سے،انہوں نے زہری سے روایت کی،ہم حضورِاکرم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے،کہ ایک انصاری نے آکرآپ سے حاضری کی اجازت طلب کی،اورآپ کوایک طرف لےگیا،اورمنافقین میں سے ایک آدمی کے قتل کی اجازت طلب کی،آپ نے بلندآوازمیں اس سےپوچھا،کیاوہ کلمئہ توحید نہیں پڑھتا،اورنمازادانہیں کرتا، انصاری نےکہا،اس کے کلمے اورنمازکاکیااعتبار،فرمایا،ایسےلوگوں کے قتل ہی سے منع کیاگیاہے، دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ

عبدالرحمٰن بن عویم بن ساعدہ انصارکےچندآدمیوں سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے،انہوں نے محمدبن جعفربن زبیرسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عویم ساعدہ سے، انہوں نےانصارکےچندآدمیوں سے روایت کی،کہ جب ہمیں مکے سے حضورِاکرم کی ہجرت کی خبر ملی،توہم آپ کے انتظار میں شہرسےباہردھوپ میں آکربیٹھ جاتےتھے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن بریدہ اسلمی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن بریدہ اسلمی ایک صحابی سے،عبداللہ بن مبارک نے کہمس بن حسن سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےہمیں حکم دیا،کہ ہم کبھی کبھی موچھیں کٹوایاکریں اورسر میں تیل لگانےاوربالوں کوکھلاچھوڑدینےسےمنع فرمایا، ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید