/ Friday, 03 May,2024

ابوعامراشعری رضی اللہ عنہ

ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ کے بھائی تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے ہانی بن قیس،کسی نے عبدالرحمٰن بن قیس،کسی نے عبید بن قیس اورکسی نے عباد بن قیس لکھاہے،بھائیوں کے ساتھ اسلام قبول کیا،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن جبیرایک آدمی سےجس نے حضورکی خدمت کی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےیحییٰ بن زکریاسے،انہوں نےسعیدبن ابوایوب سے،انہوں نےبکیربن عمرسے،انہوں نےعبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن جبیر سے،انہوں نے ایک ایسےآدمی سےجس نے حضوراکرم کی آٹھ سال خدمت کی،اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتےسُنا،جب کھاناپیش کیاجائے توآدمی بِسم اللہ پڑھے،اورجب کھانے سےفراغت پاچکےتویہ دعاپڑھے ،"اللھم اطعمت واسقیت واغنیت واقنیت وہدیت فلک الحمد علٰی مااعطیت" ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعامریاابومالک رضی اللہ عنہ

ابوعامریاابومالک،ان کا شمار شامیوں میں تھا،حمص میں مقیم تھے،ان سے شہر بن حوشب نے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے درمیان بیٹھے تھےکہ جبریل آئے انسانوں کی صورت میں،حضورنے ان کے سلام کا جواب دیا،انہوں نے اسلام کی حقیقت دریافت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ خطمی حجازی انصاری،ابن ابوفدیک نے ان کی حدیث عمروبن محمد سے،انہوں نے فلیح بن عبداللہ سے،انہوں نے ان کے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایاپانچ اوصاف انبیاء کی سنت ہیں،حیا،حلم،حجامت،مسواک اورخوشبو،ابومندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوعبداللہ مخزومی رضی اللہ عنہ

ابوعبداللہ مخزومی،صحابی ہیں،ان سے یزید بن مالک نے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،جب کسی آدمی کے قدم اللہ کی راہ میں غبارآلود ہوتے ہیں،توایسے شخص پر خداکی طرف سے دوزخ کی آگ حرام ہوجاتی ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابواخزم بن عتیک رضی اللہ عنہ

ابواخزم بن عتیک بن نعمان بن عمرو بن عتیک بن عمروبن مبذول بن مالک بج نجار،ان کے بھائی کا نام سہل تھا،وہ بیعت عقبہ میں موجودتھے،اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،اور معرکۂ حسر(جس میں ابوعبید ثقفی مارے گئے)میں بھی شریک تھے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن معاذ تیمی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن معاذتیمی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے، انہوں نےعبدالرحمٰن سے،انہوں نے معمرسے،انہوں نےحمیدالاعرج سے،انہوں نےمحمدبن ابراہیم تیمی سے،انہوں نےعبدالرحمٰن بن معاذسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےلوگوں کومنٰی میں ایک خطبہ دیااورمہاجرین کوبیت اللہ کے دائیں طرف اورانصارکوبائیں طرف جگہ دی،اورباقی لوگوں کوان کے اردگرد جگہ دی اورپھرانہیں مناسکِ حج کی تعلیم دی،اوراہل منٰی کےکان اس طرح کھلےہوئے تھےکہ اپنی اپنی جگہ ہرآدمی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آوازکوپوری طرح سُن رہاتھا،چنانچہ آپ نےرمی جمارکےبارے میں فرمایاکہ اس مقصد کےلیےچھوٹےچھوٹے کنکرچنےجائیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب ایسےلوگوں سےجنہیں حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسےانہوں نےیحییٰ بن زکریاسے،انہوں نےحجاج بن ارطاہ سےانہوں نے حسین بن حارث حدلی سےروایت کی کہ عبدالرحمٰن بن زیدبن خطاب نےایک ایسےدن کےبارےمیں خطاب کیاجب رمضان کےبارے میں شک پڑجائے،انہوں نےکہا،غور سےسنو،میں حضوراکرم کے کئی صحابہ کی صحبت میں بیٹھاہوں،میں نےان سےدریافت کیااور انہوں نےمجھےبتایاکہ حضورِاکرم نےفرمایا،کہ چانددیکھوتوروزہ رکھ لو،اورچانددیکھوتوافطارکرلو، اوراگرشک میں پڑجاؤ،توتیس روزےپورےکرلو،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبدالرحمٰن بن علاء الحضرمی رحمتہ اللہ علیہ

عبدالرحمٰن بن علاء الحضرمی ایک ایسےآدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،سفیان نےعطاء بن سائب سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن حضرمی سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،حضوراکرم نے فرمایا،میری امت کےآخرایسےآئیں گےجومزدورکواس کی اجرت اس طرح اداکریں گےجس طرح اس امت کےپہلےلوگ اداکیاکرتےتھے،اوربُرےاعمال کوبُراسمجھیں گےاوراہل فتنہ سے جنگ کریں گے،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالزہراءبلوی رضی اللہ عنہ

ابوالزہراءبلوی،صحابی تھے،فتح مصر میں موجودتھے،بقول، یونس ان سے کوئی روایت مروی نہیں۔ ابن مندہ اور ابونعیم نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید