محب الدین ابو الثناء محمود بن محمد بن محمود بن خلیل بن اجاتدمری الاصل حلبی ثم القاہری کاتبالاسرار الشریفہ بالممالک الاسلامیہ المعروف بہ ابن اجا: محدث اور عالم فاضل تھے۔بقول سخاوی ۸۵۴ھ مین حلب میں پیدا ہوئے۔۸۸۸ھ تک قاہرہ میں تحصیل علم میں مشغول رہے پھر بیت المقدس کی زیارت کرتے ہوئے حلب واپس ہوئے جہاں رمضان۸۹۰ھ میں قاضی مقرر ہوئے۔۹۰۰ھ میں حج کیا، واپسی پر سلطان غوری[1]نے طلب کیا اور قاہرہ میں کاتب السر مقرر ہوئے۔۹۲۰ھ میں پھر حج پر تشریف لے گئے۔جار اللہ بن فہد نے ان سے حدیث میں استفادہ کیا۔ ۹۲۲ھ میں غوری کے قتل تک حلب میں اس کے ساتھ رہے اور وہیں ۹۲۵ھ رمضان کے پہلے عشرے میں وفات پائی۔ ان کے والد محمد بن محمود بن خلیل بن اجاء اصل میں قونیہ کے رہنے والے تھے۔۸۲۰۔۔۔
مزید
برہان الدین ابراہیم بن موسیٰ بن ابی بکر بن علی طرابلسی: فقیہ اور عالم فاضل تھے،۸۴۳ھ یا ۸۵۳ھ میں طرابلس(شام) میں پیدا ہوئے،دمشق میں تعلیم پائی،قاہرہ چلے گئے جہاں یکشنبہ ۱۴؍ذیقعدہ ۹۲۲ھ کو فات پائی۔مواہب الرحمٰن فی مذہب النعمان اور اس کی شرح برہان آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
عفیف الدین عبد العلیم بن ابی القاسم ابنعثمان اقبال قربتی: ۸۲۲ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل اور فقیہ کامل تھے۔جمعہ ۵؍ذی الحجہ ۹۰۷ھ میں بمقام زبید (یمن) وفات پائی۔النور السافر میں لکھا ہے کہ آپ کے دو بیٹے عبد المجید متوفی ۲۴؍ رمضان ۹۰۹ھ اور رضی الدین صدیق متوفی ۱۸؍ذی الحجہ ۹۱۶ھ زبید کے مشہور فقیہ تھے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

شہاب الدین ابو العباس(ابو الفضائل)احمد بن ابی بکر بن صالح بن عمر المرعشی: امام،عالم،علامہ،اصولی،فقیہ،مرعش میں پیدا ہوئے۔۸۰۴ھ میں عنتاب منتقل ہوئے۔۸۱۶ھ میں حلب چلے گئے۔ذی الحجہ ۸۷۲ھ میں وفات پائی۔کنوز الفقہ، نظم عمدۃ العقائد،نظم کنز اور خمس البردہ آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
محمد بن شہاب بن محمد (یا محمود)بن محمد بن یوسف بن حسن خوافی نزیل سمر قند: محدث فقیہ اور علم منطق و معانی وغیرہ کے فاضل تھے۔شہر سلو مد میں ربیع الاول ۷۷۷ھ میں پیدا ہوئے۔سید شریف جرجانی وغیرہ سے سماعت کی۔ذی الحجہ ۸۵۲ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصانیف میں کتاب فی منطق،حاشیہ علی العصند، حاشیہ علیٰ شرح مفتاح تفتازانی،حاشیہ علیٰ طوالع اور حاشیہ علیٰ منہاج بیضاوی مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

جلال الدین ابو الحامد عبد الرحمٰن بن احمد بن ابی بکر بن عبد الوہاب الفوی الاصل ثم مکی مرشدی: مکہ معظمہ میں جمادی الاخریٰ ۷۸۰ھ میں پیدا ہوئے۔ علامہ، فقیہ،محدث،نحوی،مقر اور اصول،معانی اور علوم عربی کے فاضل تھے،شاوری امیوطی،شہاب بن ظہیرہ سے سماعت کی،قاہرہ جاکر وہاں کے شیوخ سے استفادہ کیا۔جمعہ ۱۴؍شعبان ۸۳۸ھ کو وفات پائی۔ان کے بڑے بھائی احمد بن ابراہیم مرشدی محدث اور فقیہ تھے۔محمد بن احمد بن عبد المعطے عبداللہ بن اسعد یافعی اور عز الزین بن جماعہ سے سماعت کی۔۷۶۰ھ میں پیدا ہوئے اور جمعرات ۴؍ذیقعدہ ۸۳۲ھ کو مکہ معظمہ میں انتقال ہوا،دستور الاعلام میں ان کے ایک اور بھائی محمد بن ابراہیم مرشدی متوفی ۸۳۹ھ کے متعلق لکھا ہے کہ آپ فقیہ،محدث،نحوی اور صوفی تھے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

محمد بن عبداللہ بن شوعان زبیدی: فقیہ اور مدرس تھے۔ابنِ حجر نے کہا ہے کہ زبید میں ریاست مذہب حنفی ان پر تمام ہوئی۔۸۲۲ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید