منگل , 02 ذو الحجة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 19 May,2026

سیّدنا نضرہ رضی اللہ عنہ

سیّدنا نضرہ رضی اللہ عنہ بن اکتم الخزاعی ایک روایت میں انصاری آیا ہے۔ عبد الوہاب بن علی الامین نے باسنادہ ابو داؤد سے انہوں نے حسن بن علی اور ابن ابی السری المعنی سے روایت کی انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے عبد الرزاق نے انہوں نے جریج سے انہوں نے صفوان بن سلیم سے انہوں نے ایک انصاری سے سنا ابن ابی سری کی روایت میں ’’من اصحاب النبی‘‘ مذکور ہے پھر سب راویوں نے اس پر اتفاق کیا اور انصاری کا ذکر نہیں کیا ان کا نام نضرہ تھا وہ کہتے ہیں میں نے ایک کنواری لڑکی سے خفیہ طور پر نکاح کی جب میں نے اس سے مجامعت کی تو وہ حاملہ نکلی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چونکہ تم نے اس سے جماع کیا ہے اس لیے مہر تو ادا کرنا پڑے گا اور لڑکا بعد از پیدائش غلام شمار ہوگا بقول حسن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جاجلدھا یعنی اسے درے لگاؤ بروایت ابن ابی السری حضور نے فرمایا ’’فاجلد وہا‘‘ ایک روایت میں ’’محدوہا‘‘ ۔۔۔

مزید

ابوبردہ رضی اللہ عنہ

ابوبردہ،غیر منسوب ہیں،ابوداؤد طیالسی نے اپنی مسند میں ان کا ذکر کیا ہے،انہوں نے سلام سے، انہوں نے سماک بن حرب سے،انہوں نے قاسم بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوبردہ سے روایت کی(اور یہ ابن ابو موسیٰ نہیں ہیں)کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،تم پی لو لیکن نشے سے بچو،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالبشربن حارث رضی اللہ عنہ

ابوالبشربن حارث از بنو عبدالدار،یہ وہ صاحب ہیں،جنہوں نے سبیعہ اسلمیہ کو نکاح کا پیغام بھیجاتھا، جسےسبیعہ نے قبول کرلیاتھا،یہ عبداللہ بن وضاح کا قول ہے جسے ابن الدباغ نے ابومحمد بن عقاب سے روایت کیا۔ ۔۔۔

مزید

ابوالبشیر رضی اللہ عنہ

ابوالبشیر،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے مولیٰ تھے،ابوموسی ٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابودرہ بلوی رضی اللہ عنہ

ابودرہ بلوی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ابوسعید بن یونس نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیا ،جوصحابہ میں سے فتح مصر میں شامل تھے،علی بن حسن بن قدید نے بیان کیا،کہ میں نے اکی دروازے پر یہ لکھا دیکھا(دارابودرہ صحابی رسولِ اکرم)تینوں نے ان کا ذِکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوریطہ رضی اللہ عنہ

ابوریطہ،انہیں صحبت ملی،ان کی لڑکی ریطہ نے ان سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،اگرایک کھانے کے بعد برتن کو اچھی طرح صاف کردے،تو میرے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ وہ پیالہ بھرکر اللہ کی راہ میں خیرات کردے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالصباح انصاری رضی اللہ عنہ

ابوالصباح انصاری اکبر،بعض اہلِ علم نے ان کے نام میں صاد کی جگہ ضاد استعمال کیاہے اوربقول ابوموسیٰ جعفرنے اسے باب ضاد میں ذکرکیا ہے،اورہم بھی اگلے باب میں ذکرکریں گے،ابوموسیٰ اورابوعمر نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوصفیہ مولی رضی اللہ عنہ

ابوصفیہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،مہاجرتھے،عبدالواحد بن زیاد نے یونس بن عبید سے انہوں نے اپنی والدہ سے سناکہ انہوں نے ایک مہاجرصحابی کو جن کا نام ابوصفیہ تھا،اورہمارے ہمسائے میں رہتاتھا،دیکھاکہ وہ ہرصبح کو سنگریزوں پر تسبیح پڑھاکرتے تھے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوسہل رضی اللہ عنہ

ابوسہل،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے،وہ کہتے ہیں،میں ان کے بارے میں اس سے ذیادہ کچھ نہیں جانتا۔ ۔۔۔

مزید

ابوسہلہ رضی اللہ عنہ

ابوسہلہ،ان کانام سائب بن خلادتھا،اسماءکے تحت ان کاتذکرہ ہوچکاہے،ابوموسیٰ نے مختصراً انکاذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید