/ Saturday, 27 April,2024

سیّدنا قیس ابن  سلمہ رضی اللہ عنہ

   بن یزید بن مسجعہ بن مجمع بن مالک بن کعب بن سعد بن عوف بن حریم بن جعفی۔جعفی معروف بابن ملیکہ۔یہ اوران کے والد اوران کے بھائی یزید سب صحابی ہیں اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے تھے یہ ابن کلبی کاقول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  سلمہ رضی اللہ عنہ

   بن شراحیل بن شیطان بن حارث بن اصہب ۔اصہب کانام عوف بن کعب بن حارث بن سعدبن عمروبن ذہل بن مروان بن جعفی بن سعد العشیرہ ہے جعفی ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھے۔یہ ابن کلبی کاقول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  سکن رضی اللہ عنہ

   بن قیس بن زعورأ بن حوام بن جندب بن عامربن غنم بن عدی بن نجار کنیت ان کی ابوزید ہے۔انصاری ہیں خزرجی ہیں۔انکی کنیت ہی زیادہ مشہورہے۔غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کے نام میں اختلاف ہےبعض لوگ سعد بن عمیرکہتے ہیں اوربعض ثابت اوربعض قیس بن سکن ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔حضرت انس بن مالک نے بیان کیاہے کہ میرے ایک چچاان لوگوں میں سے تھے جنھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں قرآن کو حفظ کیاتھااوریہ چار آدمی انصار کے تھے ۱)زیدبن ثابت۲)معاذ بن جبل۳)ابی بن کعب۴)ابوزید۔ابوعمرنے کہاہےکہ انس کی مراد اس حدیث میں انصار کے حافظ قرآن ہیں ورنہ مہاجرین میں تو حفاظ قرآن بہت تھےمثل حضرت علی و حضرت عثمان و حضرت ابن مسعود و حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص و سالم مولی ابی حذیفہ۔ ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

140886900

۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  سعد رضی اللہ عنہ

  بن عبادہ بن ولیم بن حارثہ بن ابی خزیمہ بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ انصاری خزرجی ساعدی۔کنیت ان کی ابوالفضل تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبداللہ اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبدالملک۔والدہ ان کی فکیہہ بنت عبید بن ولیم  بن حارث تھیں۔فضلائے صحابہ میں سے تھےاورعرب کے عقلااوراہل کرم میں تھےرائے ان کی صائب ہوتی تھی تدبیر جنگ خوب جانتے تھےاورشجاع اورعالی نسب تھے اپنی قوم کے سردارتھے۔ہمیں ابراہیم اوراسمعیل وغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سےمحمد بن مرزوق بصری نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سےمحمد بن عبداللہ انصاری نےبیان کیاوہ کہتےتھےمجھ سے میرے والد نے ثمامہ سے انھوں نے انس  سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھےقیس بن سعد بن عبادہ انصاری کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں وہ تقرب حاصل تھاجیساکسی حاکم کوبادشاہ کے یہاں ہوتاہے۔نیز وہ کہتےتھے ہم سے ابوعیسیٰ نے بیا۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  سعد رضی اللہ عنہ

   بن ثابت۔انصاری۔جعفرمستغفری نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےعقیل نے زہری سے انھوں نے ثعلبہ بن ابی مالک قرظی سے انھوں نے قیس بن سعد ثابت انصاری سے جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردارتھےروایت کی ہے کہ انھوں نے حج کاارادہ کیااوراپنے سر میں ایک جانب کنگھی کرچکے تھےکہ ان کےغلام نے قربانی کے جانورکوقلاوہ پہنادیاپس یہ دیکھ کر انھوں نے سر کے دوسری جانب کنگھی نہیں کی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورکہاہے کہ میں ان کو قیس بن سعد بن عبادہ سمجھتاہوں۔ میں کہتاہوں کہ یہ قیس بن سعد بن عبادہ ہیں سعد کی کنیت ابوثابت تھی میراخیال ہے کہ ان کے نسب میں بجائے ابوثابت کے ابن ثابت غلطی کاتب سے بن گیاہے۔یہی شخص ہیں جو بعض غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علم بردارتھے۔ابن شہاب نے بیان کیاہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ انصارکاجھنڈا اٹھانے والے قیس بن سعد بن عبادہ تھے۔ہمیں مسما۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  سائب رضی اللہ عنہ

   بن عویمربن عائذ بن عمران بن مخزوم۔یہ ابوعمراورزبیر بن بکارکاقول ہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ قیس بن سائب ابن عائذ بن عبداللہ بن عمروبن مخزوم قریشی مخزومی بقول بعض زمانہ جاہلیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےابراہیم بن میسرہ نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے قیس بن سائب سے سناکہ وہ کہتےتھےماہ رمضان کا فدیہ لوگ یہ دیتے ہیں کہ ہرروزہ کے عوض ایک مسکین کوکھلاتے ہیں مگرمیری طرف سے تم لوگ ہر روزے کے عوض میں ایک صاع دوان کی عمراس وقت سوبرس سے زائد ہوچکی تھی اوربہت ضعیف تھے چنانچہ ایساہی کیاگیااوروہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم زمانہ جاہلیت میں میرے شریک تھے اوربعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ سائب بن ابی سائب آپ کے شریک تھےاوربعض لوگوں نے کسی اورکا نام بتایاہے غرض اس میں اختلاف ہے جس کو ہم بیان کرچکے ہیں بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ مجاہد کے غلام تھے اوربعض لوگوں کاقو۔۔۔

سیّدنا قیس ابن  زید رضی اللہ عنہ

   بن عامر بن کعب ظفر انصاری۔اوسی۔ظفری ۔صحابی ہیں۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  زید رضی اللہ عنہ

   مجہول شخص ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بصرہ کے رہنے والے تھے۔ان سے ابوعمران جونی نے روایت کی ہے مگران کا صحابی ہونا صحیح نہیں بعض لوگوں کا بیان ہے کہ ان کی حدیث مرسل ہے ان کی حدیث یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ بنت عمررضی اللہ عنہ کوطلاق دی تھی اورجنت میں بھی وہ آپ کی بی بی  ہیں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید