/ Wednesday, 08 May,2024

سیّدنا قیس ابن  عازم رضی اللہ عنہ

   منقری بعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ بخاری نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  ابی حازم رضی اللہ عنہ

   بجلی احمسی۔ان کا نسب ان کے والد کے نام میں گذرچکاہے۔انھوں نے جاہلیت کا زمانہ بھی پایاتھااوراسلام کابھی مگرانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھاآپ کی حیات ہی میں اسلام لےآئے تھےاوراپنے مال کاصدقہ بھی اداکیاتھا۔ان سے اسمعیل بن ابی خالد نے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں مسجد میں اپنے والد کے ہمراہ گیااس وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے جب میں مسجد سے نکلاتو مجھ سے میرے والد نےکہاکہ اےقیس رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم یہی تھےاس وقت میری عمرسات یا آٹھ برس کی تھی مگرصحیح یہی ہے کہ انھوں نے حضرت کو نہیں دیکھاچنانچہ ان سے مروی ہے کہ یہ کہتےتھے میں حضر ت سے بیعت کرنے کے لیے حاضر ہواتومعلوم ہوا کہ آپ کی وفات ہوگئی اورابوبکر صدیق آپ کے جانشین ہوئے ہیں پس انھوں نے  حضرت کے صفات جمیلہ بیان کیااوربہت روئے۔یہ قیس تابعین کے اعلیٰ طبقہ میں ہیں سوا عبدالرحمن ۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس بن  حارث رضی اللہ عنہ

   بن عدی بن جشم بن مجدعہ بن حارثہ انصاری۔برأ بن عازب کے چچاہیں۔واقدی کا بیان ہے کہ یہ قیس ابن محرث ہیں اورانھوں نے بیان کیاہے کہ یہ پہلے شخص ہیں جو مسلمانوں میں سے غزوۂ احد میں ہزیمت کے بعدایک گروہ انصارکے شہید ہوئے ان لوگوں کو مشرکوں نے گھیرلیاتھا ایک بھی ان میں سے نہ بچ سکا یہ قیس کافروں س لڑے اوران میں سے کئی آدمیوں کامارایہ تلوار سے لڑرہے تھے اورکافروں نے اپنے نیزوں پران کولیاان کے جسم پر چودہ زخم نیزوں کے تھےجن میں سے دس جوف تک پہنچ گئے تھے۔ابن سعد نے کہاہے کہ عبداللہ بن محمد ابن عمارہ نے بیان کیاہے کہ یہ واقعہ قیس بن حارث بن عدی کا نہیں سمجھتابلکہ واقدی نے اس واقعہ کو قیس بن محرث کے نام میں بیان کیاہےاورشاید قیس بن محرث کوئی اورصحابی ہیں۔قیس بن حارث توجنگ یمامہ میں شہید ہوئےتھے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  حارث رضی اللہ عنہ

   اسدی۔اوربعض لوگ ابن حارث بن قیس بن عمیرہ کہتےہیں۔ ان سے حمیضہ بن شمروائل اورعائذبن نصیب نے روایت کی ہے اورقیس بن ربیع نے کہاہےکہ وہ میرے داداتھے اہل عرب ان سے اپنے معاملات کافیصلہ کراتے تھے۔ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے ابوبکربن ابی شیبہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے بکربن عبدالرحمن نے عیسیٰ بن مختارسے انھوں نے ابن ابی لیلیٰ سے انھوں نے حمیضہ سے انھوں نے قیس بن حارث سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے جب میں اسلام لایاتومیری آٹھ بیبیاں تھیں مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاکہ ان میں سے چاررکھ لو۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن حارث رضی اللہ عنہ

  ۔تمیمی۔ابن اسحاق نے ان کاتذکرہ بنی سلیم کے وفد میں کیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  جروہ رضی اللہ عنہ

   بن کشف بن وائلہ بن عمروبن عامربن حصن بن خرشہ بن حیہ طائی۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضر ہوئےتھےیہ ابن کلبی کاقول ہے جس کو ابن دباغ نے نقل کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس جذامی رضی اللہ عنہ

۔ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ عامرکہتےہیں اوربعض لوگ زید اوربعض لوگ قیس بن زید بیان کرتےہیں۔شام میں رہتےتھے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے۔ان کے بیٹے ناتل شام میں قبیلۂ جذام کے سردارتھے۔ہمیں عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ عبداللہ بن احمد سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سےمیرے والد نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سےزید بن یحییٰ بن عبیددمشقی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابن ثوبان نے اپنےوالد مکحول سے انھوں نے کثیربن مرہ سے انھوں نے قیس جذامی سے جوصحابی تھے روایت کرکے بیان کیا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتےتھےشہیدکواللہ کے ہاں چھ فضیلتیں ملتی ہیں جیسے ہی اس کاخون گرتاہے اس کے تمام گناہ معاف کردیے جاے ہیں۱؎ اوراس کو جنت میں اس کامقام دکھایاجاتاہے اور حورعین کے ساتھ اس کا نکاح کردیاجاتاہےاورقیامت کی دہشت اورعذاب قبر سے اسےبیخوف کردیاجاتاہےاورزیورایمان سے اس کو سجادیاجاتاہ۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  حجدر رضی اللہ عنہ

  بن ثعلبہ بن عبدرضا بن مالک بن امان بن عمروبن ربیعہ بن جرول بن ثعل بن عمروبن غوث بن طی طائی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھے طرماح شاعر کے داداتھےطرماح کا نسب اس طرح ہے طرماح بن حکیم بن نفری بن قیس بن حجدر۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

  سیّدنا قیس ابوجبیرہ رضی اللہ عنہ

  کنیت ین کی  تھی۔ضحاک کے بیٹے ہیں کہتےتھے کہ آیت ہمیں لوگوں کے حق میں نازل ہوئی تھی۱؎ولاتنابزوبالالقابان کی حدیث میں اضطراب بہت ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔ ۱؎ ترجمہ۔کسی کو برے لقب سے یاد نہ کرو۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید

سیّدنا قیس ابن  جابر رضی اللہ عنہ

   بن غنم بن دودان۔مہاجرین اولین میں سے ہیں ابوموسیٰ نے ان کا نسب ایساہی بیان کیاہے مگریہ غلط ہے ان کے نسب سے کچھ نام گرگئے ہیں کیونکہ غنم بن دودان بیٹے ہیں اسدبن خزیمہ بن غنم بن جابر کے اوراگر یہ کوئی اورشخص ہیں توچاہیے تھاکہ دونوں میں کچھ فرق بیان کیاجاتاتاکہ اشتباہ نہ رہتا واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )۔۔۔

مزید