محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی، تاج العلماسیّد شاہ اولادِرسولنوٹ: حضرت تاج العلما رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے’’تاریخ خاندانِ برکات‘‘ میں جواپنی سوانحِ حیات خودتحریرفرمائی ہے، اُسی کو بطورِتبرک من وعن نقل کرتاہوں۔ان کےالفاظ میں جوخیرِ کثیر ہے،وہ اس عاصی کےپاس کہاں؟(فقیرتونسوی غفرلہ) تاج العلما حضرت سیّد شاہ اولادِرسول محمدمیاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہفرماتےہیں:’’فقیر کی ولادت 23؍ رمضان لمبارک 1309 ھ میں اپنے حضرت جدِّ امجد قُدِّسَ سِرُّہٗ کے دولت خانے واقع محلہ تا مسین گنج ضلع سیتاپور میں ہوئی۔’’اولادِ رسول فخر العالم محمد‘‘ پر عقیقہ کیا گیا بعد کو ’’محمد‘‘ کےساتھ بوجہ مطابق نام پاک حضور صاحبِ لولاکﷺ بنظرِ تعظیم لفظ ’’میاں‘‘ کا اضافہ ہو کر ’’محمد میاں‘‘ نام زیادہ متعارف ہوا، اور فقیر بھی اپنا یہی ن۔۔۔
مزیدتاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر۔لقب:تاج الفحول،محبِ رسول،مظہرِ حق،شیخ الاسلام فی الہند۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: تاج الفحول حضرت علامہ مولاناشاہ عبدالقادربدایونی بن حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی بن عین الحق شاہ عبدالمجیدبدایونی بن شاہ عبدالحمیدبدایونی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1253ھ،مطابق اکتوبر/1837ءکوپیداہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کی رسم تسمیہ خوانی آپ کے جد محترم نے فرمائی۔ بعد ازان تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا حضرت مولانا نور احمد صاحب نے کمالات علمیہ میں آپ کو معراج کمال تک پہنچایا ۔ اس کے بعد آپ نے استاذ الاساتذہ امام الوقت مجاہدِ جنگ آزادی حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ استاذ کو اپنے تلامذہ میں سے آپ پر ناز تھا۔مولانافضلِ حق آپ پر۔۔۔
مزیدحضرت مولانا سید عبد الصمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سیدعبدالصمد۔لقب:علاقہ سہسوان کی نسبت "سہوانی" کہلاتےہیں۔والدکااسمِ گرامی:سیدغالب حسین حسینی علیہ الرحمہ۔خاندانی نسبت وتعلق حضرت قطب المشائخ خواجہ ابو یوسف مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سےہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزجمعۃ المبارک14/شعبان المعظم 1269ھ،مطابق 20مئی/1853ءکواپنےآبائی مکان محلہ محی الدین پور،شہرسہسوان صوبہ یوپی انڈیامیں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےاپنے خالہ زاد بھائی حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین انصاری سے تعلیم شروع کی، سات برس کی عمر میں حفظ قرآن سے فراغت پائی، گیارہ برس کی عمر میں صرف ونحو اور علوم شرعیہ کی تعلیم متوسطات تک پانے کے بعد حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر قدس سرہٗ کے حقلۂ درس میں شریک ہوئے،اور علوم و فنون کی تکمیل کی، حضرت سیف اللہ المسلول اور حضرت مولانا شاہ نور احمد قدس سرہ۔۔۔
مزیدحضرت مولانا پیر غلام مجدد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:پیرغلام جان مجددی۔لقب:مجددی،سرہندی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ مولاناپیرغلام مجدد بن عبدالحلیم بن عبدالرحیم بن خواجہ محمد ضیاء الحق بن خواجہ غلام نبی بن خواجہ غلام حسن بن خواجہ غلام محمد بن خواجہ غلام معصوم بن خواجہ محمد اسماعیل بن خواجہ محمد بن خواجہ محمد معصوم بن امام ربانی شیخ احمد سرہندی۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔ تاریخِ ولادت:آپ کی ولادت باسعادت6/رجب المرجب 1300ھ،مطابق 14/مئی 1883ء،بروزپیربوقتِ صبح صادق علاقہ "مٹیاری"ضلع حیدرآباد میں ہوئی۔اب مٹیاری خودایک ضلع بن چکاہے۔ تحصیلِ علم: چار سال کی عمر میں آپ کی رسم بسم اللہ آپ کے جد امجد خواجہ عبدالرحیم نے کرائی، قرآن پاک آپ نے قاری عبدالرحمن متعلوی سے پڑھا، فارسی کی تعلیم جناب عزیز اللہ خان سلیمان خیل قندھاری سے اور عربی کی تعلیم علامہ محمد حسن اللہ صدیقی پاٹائی سے مٹیا۔۔۔
مزیدجگرگوشہ غزالی زماں حضرت علامہ سید سجاد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وصال فرماگئے ہیں۔ نمازِ جنازہ بروز جمعرات مورخہ ۲۴ مارچ ۲۰۱۶ء کو شام ۵ بجے شاہی عید گاہ ملتان میں ادا کی گئی۔۔۔۔
مزیدسید العلماء حضرت علامہ مفتی شاہ آل مصطفی سید میاں مارہروی علیہ الرحمہ نام ونسب:سید العلماء ، سید آل ِمصطفی ٰبن سید آل عباء ،بن سید شاہ حسین، بن سید شاہ محمد حیدر۔الیٰ آخرہ(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت:25رجب المرجب1333ھ/9جون1915ءبروزبدھ،مارہرہ مطہرہ،(انڈیا)میں ہوئی۔ تحصیل ِعلم: آپ جب چار سال چار ماہ چار دن کےہوئے تو سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ مبارک کی تحریر کی ہوئی بسم اللہ شریف سےتسمیہ خوانی کا آغاز کیا جو کہ مارہرہ خاندان میں موجود ہے۔حفظ قرآن سات آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں والدہ ماجدہ اور حافظ عاشق علی صاحب برکاتی اور حافظ سلیم الدین صاحب علیہ الرحمۃ سے مکمل کیا۔ فارسی کی پہلی کتاب اپنی والدہ ماجدہ سے پڑھی۔ نانا جان اور خالو محترم سید شاہ اولاد رسول محمد میاں صاحب علیہ الرحمۃ سے علوم درسیہ مروجہ کا اکتساب کیا ۔بقیہ جمیع علوم کی تکمیل اجمیر مق۔۔۔
مزیدجلال الدین رومی، مولائے روم، علامہ محمد نام ونسب:اصل نام محمد،لقب جلال الدین اورمولائے روم تھا ۔جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے ! محمد جلال الدین بن محمدبہاؤالدین بن محمد بن حسین بلخی بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخ ِولادت: مولائے روم۔ ۶۰۴ھ مطابق ۱۲۰۷ءمیں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاصل کی پھر انہوں نے اپنے مرید سید برہان الدین کو مولاناکا معلم اور اتالیق بنادیا۔ اکثر علوم مولانا کو انہی سے حاصل ہوئے۔ ۶۳۹ھ میں حلب کے مدرسہ حلاویہ میں فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم مولاناکمال الدین سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ان کے علاوہ عالمِ اسلام کی عظیم ہستیوں شیخ سعدالدین حموی ، شیخ محی الدین ابن عربی ،شیخ شہاب الدین سہروردی،شیخ عثمان رومی ،۔۔۔
مزیدحضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حب۔۔۔
مزیدحضرت مولانا تاج محمد مہر قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فقری باصفا مرید باکمان مولانا میاں تاج محمد صاحب مہر گوٹھ عامل (نزد چک ، تحصیل لکھی، ضلع شکار پور) میں تولد ہوئے۔ اپنے بھائیوں سے اختلاف کی بنیاد پر اپنے بڑے بھائی میاں محمد مبارک کے ساتھ عامل گوٹھ سے منتقل ہو کر ایک گوٹھ قائم کیا جو کہ ’’میاں جو گوٹھ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ تعلیم و تربیت: آپ نے ’’میاں جو گوٹھ‘‘ (ضلع شکار پور سندھ) میں استاد العلماء حضرت مولانا عبدالحکیم پنہیار قادری علیہ الرحمۃ (جو کہ حضرت پیر سید موسیٰ شاہ جیلانی علیہ الرحمۃ گھوٹکی والے کے مرید با وفا تھے) سے تعلیم و تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد میاں صاحب حصول علم میں ملتان شریف گئے، وہاں علامہ قاضی نور احمد صاحب بلکانی والے کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کا مدرسہ، حضرت حامد محمود مخدوم سید محمد راجن علیہ الرحمہ کے روضہ شریف کے۔۔۔
مزیدحضرت مولانا حافظ رفیق رضوی مجاہد اہل سنت ، پیکر اخلاق ، ناشر سنیت حاجی حافظ محمد رفیق بن حاجی حافظ دین محمد چشتی مہروی ۱۹۳۵ء کو دہلی بلی ماران ( انڈیا) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت :آپ کے گھر کا ماحول خالص دینی تھا گھر سے ابتدائی تعلیم کاآغاز کیا۔ اس کے بعد دس سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا اور اسی چھوٹی سی عمر میں امام اہل سنت اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی ؒ کے شاگرد و خلیفہ مولانا قاضی عبدالغفور رضوی کی صحبت اختیار کی اس کے بعد مولانا حکیم سیف الدین کی صحبت میں دینی تعلیم اور حکمت سیکھی۔ قیام پاکستان کے بعد شیخ الحدیث حضرت علامہ سر دار احمد رضوی محدث لائلپوری کی صحبت اختیار کی۔ پاکستان میں قیام :قیام پاکستان کے بعد انڈیا سے پاکستان تشریف لائے۔ شروع میں سر گودھا میں قیام کیا اور ۱۹۵۱ء کو آپ ایک نوجوان سید ظہور احمد شاہ کے ہمراہ حرمین شریفین کے سفر پر نکلے ۔ لیکن دوران سفر۔۔۔
مزید