/ Friday, 01 November,2024

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی مونگیری

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی  مونگیری علیہ الرحمہ سابق مفتی دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف نام ونسب: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت: ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان المبارک1337ھ؍13/جون1919،ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے درسِ نظامی کی کتب ِمتداولہ مدرسہ فیض الغرباء آرہ صوبہ بہار، شمس العلوم بدایوں اور جامعہ رضویہ منظرِ اسلام بریلی شریف میں حضرت مولانا محمد اسماعیل آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مولانا محمد ابراہیم آروی، حضرت مفتی محمد ابراہیم سمستی پوری، حضرت مولانا مفتی ابرار حسین، حضرت مولانا احسان علی مظفر پوری اور شیخ المحدثین علامہ مولانا مفتی نور الحسین مجددی رامپوری شار۔۔۔

مزید

حضرت مولانا خواجہ محمد یار فریدی

حضرت  مولانا خواجہ  محمد یار فریدی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی:محمد یار۔تخلص:محمداوربلبل۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت  مولانا خواجہ  محمد یار فریدی بن مولانا عبدالکریم بن محمد یار بن محمد حسن بن محمد کبیر بن قاضی محمدمحسن بن قاضی ابوالعلی محمد یعقوب بن محمد یوسف بن ولی محمد ۔الیٰ آخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت زیدبن عون بن مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کےواسطےسےخاندان بنی ہاشم تک پہنچتاہے۔آپ کاخاندانی تعلق "قطب شاہی اعوان"سے ہے۔(بہار چشت:161) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1300ھ،مطابق 1883ءکو"گڑھی اختیارخان" ضلع رحیم یارخان میں مولاناعبدالکریم کےگھرہوئی۔ تحصیل علم: ابتدائی تعلیم اپنےعلاقےمیں حاصل کی،اس کےبعد جلال پورمیں قرآن مجید،اورفارسی کی ابتدائی  چندکتابیں پڑھیں،ابتدائی اساتذہ میں  مولانا رحمت اللہ،مولانا محمد حیات اور مولانا تاج محمودشامل تھے۔اس کےب۔۔۔

مزید

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی

حضرت امام ابو عیسیٰ ترمذی  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد۔کنیت:ابوعیسیٰ۔لقب:امام المحدثین،حافظ الحدیث،صاحبِ سنن۔سلسلہ نسب  اسطرح ہے:امام ابوعیسیٰ محمد بن عیسیٰ  ترمذی بن سورۃ  بن موسیٰ بن ضحاک بن سکن سلمی ترمذی۔علیم الرحمہ۔امام ترمذی علیہ الرحمہ نےاپنےنام کی بجائےکنیت کواختیارکیاہے،اوراسی سےمعروف ہوئے۔ تاریخ ِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 209ھ،مطابق824ءکو"ترمذ"ازبکستان میں ہوئی۔ تحصیل علم:خراسان ماوراء النہر کا علاقہ علم و فن کاگہوارہ رہا ہے جس کی خاک سے ہزاروں اسلامی شخصیتیں ابھریں انہیں میں امام ترمذی کی باکمال ذات گرامی بھی ہے امام ترمذی نے جس زمانہ میں آنکھ  کھولی آپ کے گرد پیش کا سارا ماحول علم و فضل کےغلغلوں سے معمور تھا انہوں نے اپنی فطری مناسبت علم اور قوت حفظ و ضبط کے ساتھ ابتداءمیں اپنے شہر کے محدثین سے کسب فیض کیا پھر اسلامی شہروں کی رحلت کی ا۔۔۔

مزید

عباس بن عبدالمطلب

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نام ونسب:اسم گرامی:حضرت عباس بن عبدالمطلب۔کنیت:ابوالفضل۔لقب:خاتم المہاجرین،عم رسول اللہ ﷺ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ۔الی آخرہ۔(الاصابہ ) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  566ءمیں واقعہ فیل سےتین سال قبل مکۃ المکرمہ میں ہوئی۔حضرت عباس  پانچ سال کی عمرمیں اتفاقیہ طورپرکہیں گم ہوگئے۔ان کی والدہ محترمہ کو بڑی فکر ہوئی،انہوں نے اسی وقت نذرمانی کہ اگر عباس مجھ کو مل گئے تو میں بیت اللہ پر حریر و دیباج کا، جو نہایت بیش قیمت کپڑا ہوتا ہے، غلاف چڑھاؤں گی۔نذر ماننے کے بعد ہی حضرت عباس مل گئے، ان کی والدہ نے نذر پوری کی۔حضرت عباس  کی والدہ ہی وہ اول عرب خاتون ہیں جنہوں نے بیش بہا کپڑے کا غلاف بیت اللہ کو پہنایا۔ تحصیلِ ۔۔۔

مزید

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی

مؤرخ اہل سنت حضرت مولانا پیر غلام دستگیر نامی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولاناغلام دستگیر رحمۃ اللہ علیہ۔کنیت: ابوالافضل۔لقب:مؤرخ اہلسنت۔تخلص:نامی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا پیر غلام  دستگیر نامی بن پیر حامد شاہ رحمہا اللہ تعالی۔آپ کانام نامی اسم گرامی محسن اہلسنت حضرت علامہ مولانا غلام دستگیر قصوری دائم الحضوری علیہ الرحمہ کےنام پررکھاگیا۔ آپ اپنےنام کےبارےمیں خودفرماتےہیں: زادم و گشتم غلام دستگیر۔۔۔۔من شدم نامی بنام دستگیر                    بنام نیک مولانا قصوری۔۔۔۔۔۔ غلام دستگیر نام کر دند تاریخ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت 23/جمادی الاخری 1300ھ،مطابق یکم مئی 1883ء،بروزمنگل،بوقت گیارہ بجےدن،اپنےناناغلام محی الدین کےگھر"رتہ پیراں"ضلع شیخو پورہ پاکستان میں ہوئ۔۔۔

مزید

شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی

شیخُ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ہاشم، کنیت ابوعبدالرحمن ، القاب شیخ الاسلام ، شمس الملت والدین ، اورمخدوم المخادیم ہیں ۔ آپ کا شجرہ نسب اس طرح ہے۔ محمد ہاشم بن عبدالغفور بن عبدالرحمن بن عبداللطیف بن عبدالرحمن بن خیر الدین حارثی (رحمہم اللہ تعالیٰ)۔ تاریخِ ولادت:بروز جمعرات 10/ ربیع الاول1104ھ بمطابق 1292ء کو بٹھورہ شہر (ضلع ٹھٹھہ ، سندھ ) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد سے حاصل کی،صرف 6 ماہ میں قرآنِ مجید مکمل کیا،باقی علو م کی تکمیل حضرت مخدوم محمد سعید اور مولانا محمد ضیاء الدین  سے کی ۔علومِ حدیث آپ نے مخدوم محمد معین ٹھٹھوی  سے حاصل کیے۔ تمام علوم وفنون 9 سال کے مختصر عرصے میں حاصل کیے۔ بیعت وخلافت:قطبِ ربانی سید سعد اللہ قادری  بن سید غلام محمد سورتی قادری علیہ الرحمہ (المتوفیٰ 1138ھ) ک۔۔۔

مزید

حضرت مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی

حضرت مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مولانا حکیم خادم علی سیالکوٹی۔لقب:فاضل،ادیب،کامل طبیب۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: حضرت حکیم صاحب حافظِ قرآن اورعلومِ ظاہری میں کامل دسترس رکھتےتھے۔عربی،فارسی ،اردو ادب اورفنِ طب میں فخرِ روزگارتھے۔ بیعت وخلافت: سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خوجہ حافظ محمد عبدالکریم رحمۃ اللہ علیہ (عیدگاہ شریف راولپنڈی) کےمریدہوئے اورخلافت واجازت سےمشرف ہوئے۔اسی طرح حضرت امیرملت پیرسیدجماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نےبھی خلافت عطاءفرمائی۔ سیرت وخصائص: ماہرِ علومِ دینیہ،فاضل اجل،طبیبِ روحانی وجسمانی حضرت علامہ مولانا حافظ حکیم خادم علی سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ۔حضرت حکیم صاحب علوم دینیہ اور طب میں فخر روزگار  اور، شعر و شاعری میں کمال رکھتے تھے۔ حضرت حکیم صاحب حا۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ فخر الدین دہلوی

مُحِبُّ النبی حضرت مولانا  شاہ فخر الدین فخرِ جہاں  دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپکا نام  فخرالدین،لقب محب النبی،برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین  سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔آپکی والدہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت: آپکی ولادت 1126ھ،مطابق/ 1717ء  اورنگ آباد (انڈیا) میں ہوئی ۔ تحصیلِ علم: آپ  نے ابتدائی تعلیم سے لیکر مختلف علوم کی امہات الکتب تک  کی تعلیم والدصاحب سے حاصل کی ۔پھر شاہ کلیم اللہ شاہ جہاں آبادی علیہ الرحمہ کے حکم سے وقت کے مشہور اور قابل ترین علماء ،میاں محمد جان اور مولانا عبدالحکیم اوردکن کے مشہور محدث ۔۔۔

مزید

حضرت علاؤ الدین بغدادی

حضرت علاؤ الدین بغدادی (دمشق) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید دوست محمد اورنگ آبادی

حضرت سید دوست محمد اورنگ آبادی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:حضرت سیددوست محمد۔لقب: اورنگ آبادی۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 996ھ،مطابق 1562ءکوہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نےدہلی میں تعلیم پائی،تحصیل علوم ظاہری سےفارغ ہوکرآپ  تلاش ِحق میں نگرنگر، بستی بستی پھرنےلگے۔اپنی مرادحاصل کرنےکےلئے کوشاں رہے۔اسی تلاش میں آپ بنگال پہنچےاورایک مدت تک بنگال میں قیام فرمایا،لیکن مقصدبراری نہیں ہوئی۔ بیعت و خلافت: تلاش بسیار کےبعد حضرت سیدمیرابوالعلی رحمتہ اللہ علیہ  کی خدمت میں پہنچےاوران سےبیعت ہوئے،اور اسی روزخرقہ خلافت واجازت وشجرہ طریقت سےآپ کوممتازفرمادیا۔ سیرت وخصائص: شیخ الاولیاء،قدوۃ الصلحاء،شیخِ کامل،حضرت سیددوست محمداورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ کثیرالعبادت بزرگ تھے۔آپ نےحق کی تلاش میں ہندوستان کاقریہ قریہ گھومایہاں تک کہ بنگال جاپہنچے۔ایک دن کاواقعہ ہےکہ آپ &nbs۔۔۔

مزید