منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

پسنديدہ شخصيات

حسن ایک صحابی سے رضی اللہ عنہ

حسن ایک صحابی سے،حجاج نے قتادہ سے،انہوں نے حسن بصری سے،انہوں نے ایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم نے فرمایا،قیامت اس وقت قائم ہوگی،جب پہاڑ اپنی جگہ سے ہِل جائیں گے اورتم بڑےبڑے کاموں کوحسبِ دستوربڑاسمجھناچھوڑدوگے۔ عفیربن معدان نے قتادہ سے،انہوں نے حسن سے انہوں نےسمرہ سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

حصین بن جندب ابوظبیان رحمتہ اللہ علیہ

حصین بن جندب ابوظبیان بعض صحابہ سے،بکربن بکارنےحبیب بن حسان سے،انہوں نے ابوظبیان سےروایت کی،کہ ایک آدمی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیااورکہنےلگا یارسول اللہ میں طبیب ہوں،کیاآپ کواپنی ذات میں کسی بیماری کاخدشہ ہےآپ نے فرمایا،میں تجھے ایک عجیب بات دکھاتاہوں،آپ نےکھجورکےایک خوشےکوبلایا،وہ اپنی شاخ سےعلیٰحدہ ہوا،اور آپ کی طرف چل پڑا،کبھی آپ کوسجدہ کرتااورکبھی سراٹھاتا،جب حضورکےپاس پہنچا،توآپ نے فرمایا،کہ واپس جاؤ،چنانچہ وہ خوشہ اپنی ٹہنی سےجاکرچمٹ گیا۔ ابنِ اسحاق نےمختار بن ابوالمختارسے،انہوں نےابوظبیان سے،انہوں نےاپنارفقاسےروایت کی کہ ہم ایک سفرمیں حضوراکرم کےساتھ تھے،ایک گھنگھریالے بالوں والےآدمی سےسامناہوگیا، جب وہ حضورکےقریب آیاتوکہنےلگا،اے ابوالقاسم!میں آپ سےایک بات پوچھتاہوں،جس کا جواب نبی ہی دےسکت۔۔۔

مزید

ہلال،سماک بن ولیدحنفی رضی اللہ عنہ

ہلال،سماک بن ولیدحنفی،بنوہلال کے ایک آدمی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنےوالدسے،انہوں نےعبداللہ بن یزید سے،انہوں نےعکرمہ سے،انہوں نے ابوزمیل سماک سے،انہوں نے ابوہلال کےایک آدمی سے روایت کی کہ حضورِاکرم نےفرمایا،کہ صدقہ قبول کرنادولتمندکوزیب نہیں دیتا،اورنہ دینےوالےآدمی کےہم پلہ کو،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عباد بن عبدالصمد رحمتہ اللہ علیہ

عبادبن عبدالصمدرسول اللہ کےچرواہےسے،چرواہےکانام حریث ابوسلمیٰ بتایاگیاہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً قاضی ابوبکرانصاری سے،انہوں نے علی بن ابراہیم باقلانی سے،انہوں نےابوبکرمحمدبن اسماعیل سے،انہوں نے بغوی سے،انہوں نے کامل بن طلحہ سے،انہوں نےابومعمرعباد بن عبدالصمد سے،انہوں نے رسول اللہ کےچرواہےسےروایت کی،آپ نےفرمایا،جوشخص اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے کہ وہ شہادتین کاقائل ہو،قیامت کے دن اورحساب کتاب کومانتاہو، وہ سیدھاجنت میں جائےگا،ہم نےدریافت کیا،کیاتونےآپ سے سُنا،اس نےکہا،بارہا،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عایش الجہنی رضی اللہ عنہ

ابن عایش الجہنی رضی اللہ عنہ،جعفرنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکربن ابوشیبہ سے،انہوں نے حسن بن موسیٰ سے،انہوں نے شیبان سے، انہوں نے یحییٰ بن ابن کثیرسے،انہوں نے محمدبن ابراہیم سے،انہوں نے ابوعبداللہ سے روایت کی کہ انہیں ابنِ عائش نے بتایاکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کرکے فرمایا،اے ابن عایش!کیامیں تمھیں بتاؤں کہ شیطان سے پناہ مانگنے کے لیے بہترین دُعاکون سی ہے،میں نے عرض کیایارسول اللہ!ضرورارشادفرمائیے،فرمایا،معوذتین۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عبس رضی اللہ عنہ

ابنِ عبس رضی اللہ عنہ،ان سے مجاہدنےروایت کی،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےمحمدبن بکربرسانی سے،انہوں نے عبیداللہ بن زیادسے،انہوں نے عبداللہ بن کثیرالداری سے،انہوں نے مجاہدسےروایت کی،کہ ہم جنگ دوس میں شریک تھے، کہ ایک شخص سے،جس نے جاہلیت کازمانہ پایاتھااورجس کانام ابنِ عبس تھا،ہماری ملاقات ہوگئی، اس نے کہاکہ میں اپنےقبیلےکی ایک گائےہانکےلیےجارہاتھا،کہ گائےکےپیٹ سےآوازآئی،اے آلِ ذریح!کہ ایک آدمی مندرجہ ذیل فصیح الفاظ بول رہاہے،ہم مکےآئے توہمیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کاعلم ہوا،ابونعیم اورابوموسیٰ نےذکرکیاہے(حیف ہے،کہ ابن اثیرنےاس حدیث پراعتراض نہیں کیا،جوبالکل لغواوربےسروپاہے،مترجم)۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ عباس رضی اللہ عنہ

ابنِ عباس،ابوالقاسم یعیش بن صدقہ نےباسنادہ ابوعبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے قتیبہ سے، انہوں نےسفیان سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نے سلیمان بن یسارسے،انہوں نے ابنِ عباس سےروایت کی کہ بنوخشعم کی ایک عورت نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاس صبح کوجب لوگ حج کے لئے اکٹھےہورہےتھے،دریافت کیاکہ حج بیت اللہ میرے والدپربھی ،جوکافی بوڑھے ہیں، فرض ہےلیکن ان کے پاس سواری نہیں،کیامیں ان کی طرف سے حج کرسکتی ہوں،فرمایا،ہاں، ایسا کرنادرست ہے۔ اوریہ واقعہ اول الذکرسےمختلف ہے،کیونکہ آپ کےحین حیات میں واقع ہواہےاوریہ ایک بوڑھےکاقصہ ہے،جس کےپاس سواری نہ تھی،اوراول الذکرمیں وہ واقعہ ایام حج میں ایک ایسے آدمی کوپیش آیا،جومصروفِ جہاد تھا،اوریہ اس سے مختلف ہے،واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی عائد رضی اللہ عنہ

ایک روایت میں عایدآیاہے،ہم عبداللہ بن عائد کے ترجمے میں ان کاذکرکرچکے ہیں،دونوں نے ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی مرحب رضی اللہ عنہ

ابنِ ابی مرحب،جعفرنےان کاذکرکیاہے،اورباسنادہ ثوری سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے شعبی سے،انہوں نے ابنِ ابی مرحب سےروایت ک،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرمیں چار آدمی اترے تھے،ان میں ایک عبدالرحمٰن بن عوف تھے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ

ابنِ ابی شیخ المحاربی رضی اللہ عنہ،کوفی شمارہوتےہیں،ان سے عاصم بن بجیرنےروایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں تشریف لےگئے،فرمایا،اے ابومحارب!خداتمھیں اپنی نصرت سےنوازے،تم مجھےکسی عورت کادوہاہوادودھ نہ پلانا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید