عمِ عامربن طفیل،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن محمد سے،انہوں نے حضرمی سے،انہوں نے شیبان بن فروخ سے،انہوں نے عقبہ بن عبداللہ رفاعی سے، انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے،انہوں نے عامربن طفیل سے روایت کی،کہ عامر نے حضورِ اکرم کوایک گھوڑابطورہدیہ روانہ کیا،اورکہلابھیجاکہ مجھے ایک پھوڑانکل آیاہے،کوئی دواارسال فرمائیں،حضورِاکرم نے گھوڑاتوواپس فرمادیا،کیونکہ اس نے اسلام قبول نہیں کیاتھا،لیکن شہد کی ایک کپی روانہ کی،اورکہلابھیجاکہ اس سےپھوڑے کاعلاج کرو،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ابنِ اثیرلکھتےہیں،اسے صحابی کہنابالکل غلط ہے،نیزعامربن طفیل کاحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ بھیجنابھی درست نہیں،کیونکہ وہ کافر مجاہرآپ کاشدیدترین دشمن تھا،وہ بھلاکیوں آپ سے پھوڑے کاعلاج طلب کرتاکیونکہ یہ وہی شخص ہے،جس نے۔۔۔
مزید
عمِ عبدالجلیل،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے دجیم سے،انہوں نے ابن ابی فدیک سے،انہوں نے داؤد بن قیس ے،انہوں نے عبدالجلیل فلسطینی سے،انہوں نے چچاسے روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا،فرمایا،جوشخص غصّے کوپی جائے، حالانکہ اسے اس کے نفاذپرقدرت حاصل ہو،اللہ تعالیٰ اسے امن اورایمان سے مالامال کردےگا۔ اس سےآگےاسماعیل بن عبداللہ بن دجیم نے باسنادہ روایت کیاکہ جوشخص صرف تواضعاً للہ خوبصورت لباس پہنناچھوڑدے،اللہ تعالیٰ اسےکرامت اوراحترام کی خلعت سے سرفرازفرمائےگا، اورجوآدمی اللہ کی رضا کی خاطراپنےاندروسعت پیداکرےگا،اللہ تعالیٰ اسے ملکوتی تاج عطافرمائے گا۔ اوریہی حدیث داؤد نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے عبدالجلیل سے،اوربروایتے عبدالجلیل سے، انہوں نے چچاسے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،ابون۔۔۔
مزید
عمِ عبدالرحمٰن بن ابوعمرہ،ابنِ ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نےعبدالکریم جزری سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابوعمرہ سے،انہوں نے اپنے چچاسےروایت کی،آپ نے فرمایا،میرےنام اورکنیت کوجمع مت کرو، ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عمِ عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی،روح بن عبادہ نے سعید سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی سے،انہوں نے چچاسےروایت کی،کہ ہم عاشورے کی صبح کوناشتے کے بعد حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،فرمایا،کیاآج تم نے روزہ رکھاہے، ہم نے عرض کیا،یارسول اللہ!ہم توناشتہ کھاآئے ہیں،فرمایادن کے باقی حِصے میں کچھ کھاؤپیوگےنہیں۔ اسی حدیث کویزیدبن ذریع وغیرہ نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سےاسی طرح روایت کیاہے، ابواحمدعسکری نے اس حدیث کوبیان کیاہےاورلکھاہےکہ عبدالرحمٰن بن منہال بن سلمہ اپنے اپنے چچاسے،انہوں نے ابواحمدسےباسنادہ انہوں نےابوداؤدسے انہوں نے محمد بن منہال سے،انہوں نے یزیدسے،انہوں نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سلمہ سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ اسلم رسولِ کریم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ نے فر۔۔۔
مزید
عمِ عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی،روح بن عبادہ نے سعید سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی سے،انہوں نے چچاسےروایت کی،کہ ہم عاشورے کی صبح کوناشتے کے بعد حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،فرمایا،کیاآج تم نے روزہ رکھاہے، ہم نے عرض کیا،یارسول اللہ!ہم توناشتہ کھاآئے ہیں،فرمایادن کے باقی حِصے میں کچھ کھاؤپیوگےنہیں۔ اسی حدیث کویزیدبن ذریع وغیرہ نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سےاسی طرح روایت کیاہے، ابواحمدعسکری نے اس حدیث کوبیان کیاہےاورلکھاہےکہ عبدالرحمٰن بن منہال بن سلمہ اپنے اپنے چچاسے،انہوں نے ابواحمدسےباسنادہ انہوں نےابوداؤدسے انہوں نے محمد بن منہال سے،انہوں نے یزیدسے،انہوں نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سلمہ سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ اسلم رسولِ کریم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ نے فر۔۔۔
مزید
عم عبداللہ الجہنی،ابوعلی نے ابونعیم سے،انہوں نے عبداللہ بن جعفرسےانہوں نے اسماعیل بن عبداللہ سے،انہوں نے عبداللہ بن مسلمہ سے،انہوں نے عبداللہ بن سلیمان سے،انہوں نے معاذ بن عبداللہ الجہنی سے،انہوں نے والد سے،انہوں نے چچاسےروایت کی کہ ایک بار حضورِاکرم اپنے حجرے سےباہرتشریف لائے،اورآپ پرغسل کے آثارتھے،ہم سمجھے غالباً آپ نے اپنی ازواج سے تمتع فرمایاہے،ہم نے گزارش کی،یارسول اللہ،آپ کے انفاس سے خوشبوآرہی ہے،فرمایا،ہاں اللہ کا شکرہے،پھراللہ کاشکرہے،پھرآپ نے دولت کاذکرفرمایا،کہ دولت اورصحت میں کوئی حرج نہیں، اگرتقویٰ کاخیال رکھاجائے،چنانچہ تقویٰ اورانفاس کی پاکیزگی ہردودولت اوردنیا کی نعمتوں سے بہتر ہیں۔ ایک راویت کے مطابق،اس آدمی کانام عبیداللہ بن معاذہے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کاذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
عمِ ابی الشماخ ازدی،زائدہ نے سائب بن حبیش الکلاغی سے،انہوں نے ابوالشماخ سے،انہوں نے اپنے چچا سےجوصحابی تھے،روایت کی کہ وہ امیرمعاویہ کے دربارگئے،اورکہاکہ میں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُناکہ جس شخص کولوگوں کی ولایت عطاہو،اورپھروہ مسکینوں اورمظلوموں پر اپنادروازہ بندکردےتواللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت کے دروازے بندکردےگا،اوراسے اپنے محتاج ترین بندوں میں شامل کردےگا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عم شیبتہ الحجی،جعفرنےذکرکیاہے،انہوں نےباسنادہ مسماربن عمربن عویس سے،انہوں نے ابوالعباس بن طلابہ سے،انہوں نے ابوالقاسم انماطی سے،انہوں نے ابوطاہرالمخلص سے،انہوں نے یحییٰ بن ساعد سے،انہوں نے بکاربن قتیبہ سے،انہوں نے محمد بن الوزیرابوالمطرف سے، انہوں نے موسیٰ بن عبدالملک سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے شیبتہ الحجی سے،انہوں نے اپنے چچا سےروایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تین اوصاف ایسے ہیں جن کی وجہ سےتو اپنے بھائی کی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا،(۱)جب بھی اسےملے توسلام کہہ(۲)مجلس میں اس کے لئے جگہ بنا(۳)اوراسے بہترنام سے پکار،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید
عم ابوحرۃ الرقاشی،براویتے ان کانام حنفیہ تھا،ابوالفضل بن ابوالحسن طبری نےباسنادہ تاابویعلی عبدالاعلیٰ بن حمادسے،انہوں نے علی بن زیدسے،انہوں نے ابوحرۃ الرقاشی سےروایت کی کہ میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی مہارتھامے ہوئےتھا،اس واقعہ کاتعلق حجتہ الوداع کے ایام تشریق سےہےکہ آپ نے فرمایا،اےلوگو!میں ہرقسم کےرباکوحرام قراردیتاہوں،اول ربا جس پریہ حکم لاگوہورہاہے،عباس بن عبدالمطلب کارباہے،تم اپنے راس المال کے مالک ہو،جس میں نہ تم پرکوئی بےانصافی ہوگی،اورنہ تم بےانصافی کے مرتکب ہوگے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔
مزید