منگل , 25 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 16 December,2025

پسنديدہ شخصيات

شاہ بلاقی مراد آبادی

حضرت شاہ بلاقی مرادآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

شیخ قلندر بابا

حضرت شیخ قلندر بابا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

قلندر بابا اولیاء

حضرت محمد عظیم حسن اخریٰ برخیا المعروف قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  مشہور روحانی بزرگ اور سلسلہ عظیمیہ کے بانی حضرت حسن اخری سید محمد عظیم برخیا ، نام سید محمد عظیم ، خطاب ھسن اخریٰ ، تخلص بر خیا اور مریدین قلند ر بابا کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ بابا صاحب رشتے میں حضرت بابا تاج الدین چشتی نا گپوری ؒ کے نواسے تھے۔ آپ نجیب الطرفین سادات میں سے ہیں اور آپ کا خاندانی سلسلہ حضرت سیدنا امام حسن عسکری رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ ۱۸۹۸ء کو قصبہ خورجہ ، ضلع بلند شہر ، یوپی ( بھارت ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم محلے کے مکتب میں حاصل کی۔ ہائی اسکول تک بلند شہر میں پڑھا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ علی گڑھ میں قیام کے دوران آپ کی طبیعت میں درویشی کی طرف میلان پیدا ہو گیا۔ اسی اثناء میں آپ اپنے نانا بابا تاج الدین ناگپوری کی خد۔۔۔

مزید

شیخ حیات سندھی مدنی

حضرت شیخ حیات سندھی مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علامہ شیخ محمد حیات بن ملا فلاریوچاچڑ گوٹھ عادل پور تحصیل گھوٹکی (سندھ ) میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : علامہ مرادی کی روایت کے مطابق آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کی اس کے بعد علمی مرکز ٹھٹھہ کارخ کیا اور وہاں مولانا محمد معین بن محمد امین ٹھٹھوی کے پاس تعلیم حاصل کی ۔ پھر وہاں سے نقل مکانی کر کے حرمین شریفین منتقل ہوئے اور مدینہ منورہ کو اپنا وطن بنایا۔وہاں علامۃ الفھامہ ، شارح صحاح ستہ علامہ ابوالحسن کبیر ٹھٹھوی سندھی مدنی کی صحبت بابرکت کو اپنے لئے لازم قرار دیا۔ علامہ سندھی کے علاوہ شیخ عبداللہ بن سالم بصری، شیخ ابو طاہر محمد بن ابراہیم بن حسن کردی کو رانی شافعی اور شیخ کبیر ابو الاسرار حسن بن علی عحیمی حنفی سے درسی نصاب میں تکمیل و اجازت حاصل کی۔ (سلک الدرر، ج ۴، ص) آپ کے شاگرد رشید میر غلام علی آزاد بلگرامی لکھتے ہیں :۔۔۔۔

مزید

حضرت شاہ عبدالرزاق فرنگی محلی

حضرت شاہ عبدالرزاق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   حضرت کے والد کا نام مولانا جمال الدین فرنگی محلی، ۱۲۳۷ھ سال ولادت باسعادت مولانا جمال الدین صاحب کا قیام بسلسلۂ تدریس مدارس تھا، آپ فطریرجحان کی بناء پر تحصیل علم میں لگ گئے، پہلے کچھ کتابیں مولانا نور کریم دریا بادی اور مولانا مفتی محمد اصغر اور مولانا مفتی محمد یوسف فرنگی محلی سےاکثر درسیات پڑھی، حدیث وتفسیر مولانا حسین احمد ملیح آبادی اور مالانا مرزا حسن علی لکھنوی سے پڑھی،۔۔۔۔ مولانا شاہ محمد عبد الوالی کے مریدتھے، کتب تصوف کی تحصیل انہیں سےکی ۱۲۵۴ھ میں تکمیل علوم سے فارغ ہوئے، پیر و مرشد اور والد سے اجازت و خلافت تھی، آپ نے آخر میں تدریس کا کام ختم کردیا تھا،۔۔۔۔۔ مولانا شاہ عبد الرزاق اپنے زمانے میں فرنگی محل کے نامور صاحب ارشاد بزرگ و مرجع خاص وعام تھے، ۲۵؍صفر المظفر بروز شنبہ بوقت نصف النہار ۱۳۰۷ھ میں فوت ہوئے، آپ کا مزار ب۔۔۔

مزید

احمد خضرویہ

حضرت احمد خضرویہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ابوحامد حضرت احمد خضرویہ﷫ بلخ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ خراسان کے معتبر مشائخ اور کاملانِ طریقت میں سے تھے۔ آپ سلطان ولایت اور صاحبِ تصانیف بزرگوں میں سے تھے۔ آپ کے مریدوں میں ہزار ایسے ہوئے ہیں جو کمالِ ولایت پر پہنچے اور حضرت حاتم اصم﷫ کے خلیفہ اوّل تھے۔ ابوتراب سلطان ابراہیم ادھم، شیخ بایزید بسطامی اور ابوخفص رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی مجالس میں بیٹھا کرتے۔ آپ عام طور پر سپاہیانہ لباس زیب تن فرمایا کرتے۔ آپ کی اہلیہ حضرت بی بی فاطمہ آیات الٰہیہ میں سے ایک نشانی تھیں آپ کے والد مکرم امرائے بلخ میں سے معروف تھے جب فاطمہ بالغ ہوئیں تو انہوں نے شیخ احمد کو پیغام بھیجا کہ وہ ان کے والد سے رشتہ طلب کریں لیکن احدم نے یہ بات قبول نہ کی، پھر دوسری بار پیغام بھیجا کہ میں آپ کو اپنا رہبر تصور کرتی ہوں لہٰذا یہ کام کرنا نہایت ضروری ہے حضرت احمد نے مجبوراً کسی کو ب۔۔۔

مزید

حضرت شیخ بہاءالدّین گنج شکر کشمیری

حضرت شیخ بہاءالدّین گنج شکر کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حضرت شاہ ابواسحاق ختلانی عارف ربانی کے خلفاء میں سے تھے۔ شاہ ابواسحاق امیر کبیر سید  علی ہمدانی﷫ کے مرید تھے۔ شیخ بہاءالدین نے جب منازل سلوک طے کرنے سے فراغت حاصل کی۔ تو حرمین الشریفین میں حاضر ہوئے اور وہاں سے سیاحت عالم اسلام کو نکلے اور کشمیر میں قیام پذیر ہوئے۔ قوت حلال کے حصول کی خاطر آپ غلّے کے دانے چنتے اور انہیں دھو کر گذر اوقات کرتے اس طرح وہ شہر کے نانبائیوں سے متعارف ہوگئے۔ کیونکہ غلّہ دھو کر ان نانبائیوں سے روٹی پکواتے تھے ایک دن ایک نانبائی کی دکان پر آئے۔ مگر دکان اس وقت بند تھی۔ ہمایوں سے پوچھا تو لوگوں نے بتایا۔ نا نبائی کا نوجوان بیٹا انتقال کرگیا ہے اور وہ اس مصیبت کے پیش نظر گھر میں صفِ ماتم پر ہے۔ آپ وہاں پہنچے۔ ایک شور محشر بپا  تھا۔ اس کے لواحقین اور متعلقین گریہ و زاری کر رہے تھے۔ آپ نے لوگوں کو رو۔۔۔

مزید

بی بی قرسم والدہ فریدالدین گنج شکر

حضرت بی بی قرسم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا (والدہ فریدالدین گنج شکر) عارفہ زمان تھیں، مستجاب الدعوات تھیں، زبان سے جو فرماتی پورا ہوجاتا، صاحب سیر الاولیاء، اخبار الاخیار، معارج الولایت فرماتے ہیں کہ حضرت فرید شکر گنج قدس سرہ ہانسی سے اجودہن (شکر گنج) آئے۔ اور قیام فرما ہوئے تو شیخ نجیب الدین متوکل کو ہانسی روانہ فرمایا تاکہ اپنی والدہ کو اپنے ساتھ اجودہن لے آئیں، شیخ نجیب الدین وہاں پہنچے دوران سفر عین صحرا میں والدہ کو پانی کی ضرورت ہوئی اپنے بیٹے سے پانی مانگا، مگر وہاں پانی کہیں نہیں تھا، شیخ نجیب الدین نے والدہ ضعیفہ کو ایک درخت کے سایہ میں بٹھایا اور خود پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر پھرنے لگے واپس آئے تو والدہ کو وہاں نہ پایا، بڑے حیران ہوئے پریشانی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگے، مگر نہ مل سکیں، حضرت گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور صورتِ حال نہایت پریشانی میں بی۔۔۔

مزید

حضرت علی بن عبداللہ

حضرت علی بن عبداللہ بن نوراللہ حسینی گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سید عقیق اسود ابدال

حضرت سید عقیق اسود ابدال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید