نعت شریف اَدْرِکَاْسًا ونَاوْلِھَا مجھے اے ساقی کوثر عطا کیجے وہ محفل میں نہ کوئی آرزو باقی رہے پینے کی پھر دل میں میری ہر فکر میں اَحمد نگاہ و فہم میں احمد کوئی بھی آنہیں سکتا مِرے اب دل کے مَحْمِلْ میں کرم بھی ہے عطا بھی ہے سخا بھی ہے غنا بھی ہے یہ موتی مل گئے مجھ کو سبھی طیبہ کے ساحل میں جب ان کا نام لیتا ہوں نِدَا سے کام لیتا ہوں مری ناؤ نہیں آتی کسی لمحے بھی مشکل میں فقط الفت، محبت ہے موّدَث آپ کی آقاﷺ کوئی رستہ نہیں باقی کسی کا بھی مرے دل میں رضا جو آپ نے مانگا اَدِرْ کَاْسًا ونَاولْھَا ہمیں بھی ساتھ کر لیجئے اسی فرمانِ نَاوِلْ میں تُجھے دیوانگئ عشق ہی محشر میں کافی ہے کہاں گم ہوگیا حافؔظ تو راہ و رسمِ منزل میں (۷ ربیع النور شریف ۱۴۳۹ھ، ۲۶ نومبر ۲۰۱۷ء)۔۔۔
مزیدنعت شریف خاتم ہر صفتﷺ امام الانبیاءﷺ ایسے نبوت کے بھی خاتم ہیں رسولوں میں نمایاں ہیں رسالت کے بھی خاتم ہیں بیاں اتمام نعمت کا عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ میں ہے شرف ہو کیا بیان ان کا یہ نعمت کے بھی خاتم ہیں سراپا ظلّ رحمتﷺ ہیں کہ یہ ہیں رِحمت عالمﷺ نبیﷺ کا وصف یہ بھی ہے کہ رحمت کے بھی خاتم ہیں زمانہ ان کو کہتا ہے امین و حافظ و ناصر ہر اک عاقل پہ روشن ہے امانت کے بھی خاتم ہیں نبئ صادقِ وعدہ صفت سارے زمانے میں یہ اِک اعجاز سرور ہے صداقت کے بھی خاتم ہیں شب ہجراں علی کو جب سلایا اپنے بستر پر زمانہ کہہ اٹھا، اَحْمَدْﷺ دیانت کے بھی خاتم ہیں زمانہ دودھ پینے کا جوانی کا بھی اے حافؔظ ہر اک انداز کہتا ہے، عدالت کے بھی خاتم ہیں (بتاریخ: ۳۰ جمادی الاولی ۱۴۳۹ھ/ ۱۷ فروری ۲۰۱۸ء) ۔۔۔
مزیدنعت شریف تو کُجا مَنْ کُجا ( تو کہاں اور میں کہاں) تو ہے سرور میں ہوں کم تر تو کہاں اور میں کہاں میں ہوں ادنیٰ تو ہے برتر تو کہاں اور میں کہاں تو حبیب ربِّ کعبہﷺ مالک ہرایں و آں میں ہوں سائل تیرے در پر تُو کہاں اور میں کہاں تیری خوشبو کل جہاں میں مہکی مہکی ہر فضا تجھ سے ہر کوچہ معطّر تو کہاں اور میں کہاں کیا عجم ہے کیا عرب ہے ہر طرف تیرا کرم ہے نعت تیری سب کے لب پر تُو کہاں اور میں کہاں اِک نگِاہ لطف مجھ پر اے شہ فضل و رضا تو رضائے ربِّ اکبر تو کہاں اور میں کہاں تیرے ذکر پاک سے معمور ہیں ارض و سما ذکر تیرا خوب گھر گھر تو کہاں اور میں کہاں وَالضُّحیٰ ہے روئے انور زلف وَالَّلیل سَجیٰ ہر ادا تیری منور تو کہاں اور میں کہاں تو ہے قرآن مُجسّم اے شفیع المذنبین ہر جہاں ہے نعت سرور تو کہاں اور میں کہاں مدح خواں حافؔظ ہے تیرا، ہے تیرا لطف و کرم یہ زباں اور ذکر اطہر تو کہاں اور میں کہاں (۲۵ جمادی ا۔۔۔
مزیدنعت شریف نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت ولادت مصطفیﷺ کے لمحے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت نُجوم و اختر زمین پر تھے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت نِگہ محلّات شام پر تھی، کرامتِ آمنہ تو دیکھو زمین مکّہ سے ایسے جلوے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت گرے تھے کُنْگْرے بھی ٹوٹ کر جب محل بھی کِسْریٰ کا شق ہواتھا ہوئے تھے اُس سلطنت کے ٹکڑے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت حلیمۂ سعدیہ کی ناقہ بھی دوڑتی تھی خوشی میں کیسی تھنوں سے بکری کے جاری چشمے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت عجب سماں تھا شگاف سینہ سے قلب انور چمک رہا تھا نہ نکلے اس سے لُہو کے قطرے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت نہ دیکھی ایسی قمر کی شوخی نبیﷺ کی انگلی پہ چل رہا تھا تھے آپ جس دم مہد میں لیٹے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت علی کے تسکینِ دل کی خاطر نبیﷺ نے سورج سے کیا کہا تھا پلٹ پڑا وہ قدم جو الٹے، نبیﷺ کا اعجاز رب کی قدرت پڑھا تھا پتّھر نے پاک کلمہ، درخت جڑ۔۔۔
مزیدنعت شریف ابھی ابھی فضاء کی خوشبو بتا رہی ہے کوئی گیا ہے ابھی ابھی مہک رہے ہیں وہ سارے راستے نبیﷺ جو گذرے ابھی ابھی چمک گیا ہے ضیاء سے ان کی جہان بھر کا ہر ایک ذرہ گزر گئے ہیں مکاں میں ایسے حسین لمحے ابھی ابھی رضؔا کی نعتوں کے شعر سن کر عجب یہ احساس ہو رہا ہے نزولِ قرآن سے جھڑے ہیں وحی کے کلمے ابھی ابھی نبیّ رحمت شفیع امّتﷺ ہر ایک نعمت کے ہیں یہ مالک قلم سے نکلے ہیں واہ کتنے حسین جملے ابھی ابھی حضورﷺ کی جالیوں کی قربت مشام جاں کو سرور بخشے دکھا گئے ہیں قریب ہی سے کرم کے جلوے ابھی ابھی نبیﷺ کے چرچے رہے ہمیشہ نبیﷺ کے دشمن پہ ایسے بھاری پڑے ہوئے ہیں یہ خاک بن کے زمین پہ جل کے ابھی ابھی نبیﷺ کے در پر کھڑا ہے حافؔظ سکون سے بھی وقار سے بھی سُنا ہے رحمت کے کچھ فرشتے گئے ہیں مل کے ابھی ابھی (۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸ء)نزیل موریشس ۔۔۔
مزیدنعت شریف آؤ نبیﷺ کی بات کریں دل میں اپنے نور بساؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں ان کی حُبْ میں تُم کھو جاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں سارا عالم روشن اِن کے سورجْ چاند اور تاروں سے گھر گھر اِن کی شمَعْ جلاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں اللہ نے محبوب بنایا رحمت عالمﷺ ان کو بتایا اِن کے کرم کے سَب گُن گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں کہتے ہیں جبریل امیں بھی آپﷺ کے جیسا کوئی نہیں ہے تم بھی ایسے نغمے گاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں پل میں پہنچے عرش کے اوپر رب کو دیکھا آنکھوں سے دل کی تسکین اِن سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں رب نے بخشش اِنﷺ پر چھوڑی اِنﷺ کے صدقے معافی ہے بس پھر انﷺ کے در پہ آؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں رب کی ہر نعمت کے قاسم دونوں جہاں میں ایک یہی اِنﷺ سے مانگو اِنﷺ سے پاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں یہ ہیں مالک جنت کے بھی فرحت کےبھی رحمت کے بھی دل میں انﷺ کی جَوت جگاؤ، آؤ نبیﷺ کی بات کریں سب ہیں سائل اِنﷺ کے در کے ٹوٹ پڑے ہیں ص۔۔۔
مزیدنعت شریف عالی عالی آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی آپﷺ کی مدحت گوشہ گوشہ پتّہ پتّہ ڈالی ڈالی آپﷺ سے پہلے تھا جو اندھیرا ہر سُو عالم نفرت جیسا آپﷺ کا روشن چہرہ چمکا بھاگی بدلی کالی کالی آپﷺ جو آئے عزّت آئی بخشش آئی غیرت آئی نور بھی آیا رحمت آئی دل تھے پہلے خالی خالی سارے گلشن آپﷺ سے مہکے سارے عالم آپﷺ سے چمکے مظلوموں نے آپﷺ سے پایا آپﷺ سبھی کے وَالی وَالی ایک نبی کا گنبد ہی ہے جس سے سَبْ پُرْ نور ہوا ہے اس گنبد کے سائے میں ہے ہر ہر گنبد جالی جالی باغ کے ہر غنچے میں کلی میں حسنِ نبیﷺ کے جلوے ہیں وصفْ نبیﷺ میں گُم ہے گلشن پودا پودا بالی بالی غور سے حافؔظ تو بھی سُن لے گونج جہاں میں کس کی ہے ذکر خدا ہے ذکر نبیﷺ ہے پتّی پتّی ڈالی ڈالی (۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸ء نزیل موریشس۔۔۔
مزیدنعت شریف تیرا میرا رشتہ مومن کی ہر بات بھلی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا حُبّ نبیﷺ کی ڈور جُڑی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا میں تو نبیﷺ کو داتا مانوں، آقا مانوں مالک بھی منکر تجھ میں اسکی کمی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا نجدی مُنْکِرْ شاہ اُمم ہے، مجھ پر اُن کا فیض و کرم ہے تجھ پہ نِگَہْ شیطاں کی جمی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا تو ہے نجدی سنگِ نالی، میرے لئے ہے ان کی جالی مجھ میں تو ایماں کی نمی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا تو ہے مُنکِر ختم نبوت، تجھ پہ لعنت تجھ سے نفرت دنیا تو تجھ ہی پہ ہنسی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا آج مدد لے ان کے در کی، کر لے توبہ جلدی جلدی سب کے دل کی بات یہی ہے، تیرا میرا رشتہ کیا ظالم تو گستاخ نبیﷺ ہے، تجھ پر لعنت ہر اک کی ہے میرا حافؔظ میرا نبیﷺ ہے، تیرا میرا رشتہ کیا ۲۲ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ / ۹ اپریل ۲۰۱۸ء نزیل موریشس۔۔۔
مزیدنعت شریف بولو بولو صلی اللہ از: پیرزادہ جواؔد رضا برکاتی الشامی تصحیح شدہ: محامد العلماء مفتی احمد میاں حافؔظ البرکاتی مدظلہ ذِکْرِ نبیﷺ ہے ذکرُ اللہ، بولو بولو صلی اللہ نورِ نبیﷺ ہے نورُ اللہ، بولو بولو صلی اللہ حُبِّ نبیﷺ کی شَمَّعْ کو، دل میں روشن تم رکھو ہوگا تم پر ظِلُّ اللہْ، بولو بولو صلی اللہ دین کے ایسے کام کرو، نعت کے چرچے عام کرو ہوگے پھر تم حِزْبُ اللہ، بولو بولو صلی اللہ ان سے منور چاند ہوا، سورج روشن اِن سے ہوا ذات نبیﷺ ہے ضَوْءُاللہْ، بولو بولو صلی اللہ کوئی مشکل پائے جب، صَلّ سَلِّمْ پڑھتا جا آئے گی پھر نَصْرُ اللہْ، بولو بولو صلی اللہ اِلَّااللہْ کی ضَرْب لگا، حَقْ ہُو حق ہُو کہتا جا پالے گا تو فَتْحُ اللہْ، بولو بولو صلی اللہ تو بھی اے جواؔد رضا، بَنْ کے رِہْ آقاﷺ کا گدا تجھ پر ہوگی رَوْحُ اللہْ، بولو بولو صلی اللہ ۱۹ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۶ اپریل ۲۰۱۸ء نزیل موریشس۔۔۔
مزیدمنقبت سیدہ فاطمہ زھرا راحتِ مصطفیٰﷺ سیدہ فاطمہ فرحتِ مرتضیٰ سیدہ فاطمہ قابل اقتداء ان کا ہر اک عمل مشعل و رہنما سیدہ فاطمہ بنت محبوبِ رب جانِ ختمِ رسلﷺ رفعتوں کی رِدا سیدہ فاطمہ مصطفیٰﷺ نے کہا حُور فردوس ہیں باحیا باصفا سیدہ فاطمہ دھوم عالم میں ہے ان کی تسبیح کی گویا مشکل کشا سیدہ فاطمہ روز محشر جب ان کی سواری چلی ہر طرف تھی ندا سیدہ فاطمہ میرے حسنین کو کچھ نہ کچھ ہو عطا تھا یہ ہی مدعا سیدہ فاطمہ جو ہیں مشکل کشا اور شیر خدا آپ پر تھے فدا سیدہ فاطمہ حافؔظ بے نَوا کو عطا کیجئے آپ کا ہے گدا سیدہ فاطمہ ۲۶ صفر الخیر ۱۴۳۸ھ ۲۷ نومبر ۲۰۱۶ء۔۔۔
مزیدمنقبت سردارِ اہلِ جنت ہیں عشق کی علامت سردارِ اہلِ جنت اور خلد کی بشارت سردارِ اہلِ جنت سارے جہاں میں ان کی کرنیں چمک رہی ہیں ظلّ مہِ رسالت سردارِ اہلِ جنت گویا گلاب جنت ہر قطرۂ لہو ہے کیا مشک بو ہے خلعت سردارِ اہلِ جنت جن کے روئیں روئیں سے حسن و جمال ٹپکے ایسے ہیں پاک طینت سردارِ اہلِ جنت خونِ شہِ رسالتﷺ ان کے خمیر میں ہے ہیں روضۂ نجابت سردارِ اہلِ جنت قرآں کے ہیں سپارے اور پھول پیارے پیارے یہ اہلِ بیت حضرت سردارِ اہلِ جنت فکرِ رضا سے حافؔظ تو کام لے رہا ہے ہیں محورِ سیادت سردارِ اہلِ جنت ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۵ء/ ۱۲ محرم الحرام ۱۴۳۷ھ۔۔۔
مزیدمنقبت حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری میں تیرے قربان داتا ذرہ ذرہ گوشہ گوشہ کیسا پر انوار ہے میں تیرے قربان داتا کیا حسین دربار ہے یہ عطا کرتے ہیں سائل کو ہزاروں نعمتیں ان کو دینے والا وہ ہے جو شہِ اخیار ہے ہاتھ خالی کوئی بھی جاتا نہیں ہے لوٹ کر کتنے محتاجوں غریبوں کی اِدھر یلغار ہے شان میں فرماگئے ہیں ان کی یہ خواجہ پیا پیر کامل کو بھی داتا کی نظر درکار ہے روح کو تسکیں ملے گی جسم و جاں کو راحتیں اس طرف آکر تو دیکھے جو کوئی بیمار ہے اے مدینے کے مسافر اِن کے در سے ہو کے جا جانے آنے کی اجازت گر تجھے درکار ہے حافؔظ ان کی مدح میں یہ بات کہہ دے برملا سرزمین پاک پر داتا شہِ ابرار ہے (۱۲ صفر ۱۴۳۸ھ/ ۱۳ نومبر ۲۰۱۶ء) (داتا صاحب کی عطا سے یہ منقبت سفر لاہور کے دوران دو گھنٹے میں ہوئی)۔۔۔
مزید