مفتی محمد سعد اللہ مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا مفتی محمد سعدا للہ مرادآبادی/رام پوری۔تلخص: آشفتہ۔لقب: جامع العلوم،امام العلماء،مرجع الفضلاء،قاضی الوقت۔والد کا اسم گرامی: مولانا نظام الدین علیہ الرحمہ۔شیخ قوم سے تعلق تھا۔آپ کے والدگرامی اپنے وقت کےجید عالم وعارف تھے۔(تذکرہ کاملان رام پور:151) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1219ھ،مطابق اکتوبر/1804ء کو’’محلہ کسرول،مولسری والی مسجد کےعقب میں اپنےموروثی مکان،مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی‘‘۔(ایضا :151)۔تاریخِ پیدائش لفظ ِ ’’ظہورِ حق‘‘اور ’’بیدار بخت‘‘ سےنکلتی ہے۔(تذکرہ علمائے ہند:197) تحصیلِ علم: آپ کے والد گرامی مولانا نظام الدین کا بچپن میں انتقال ہوگیا،بڑے بھائی نے تربیت و تعلیم دی،بھاوج کی معمولی شکایت پر ب۔۔۔
مزید
مولانا سید ایوب علی رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید ایوب علی رضوی۔ لقب: عاشقِ اعلیٰ حضرت،مخدومِ ملت،فدائے رضویت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا سید ایوب علی رضوی بن سید شجاعت علی بن سید تراب علی بن سید ببر علی (علیہم الرحمہ)۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1295ھ،مطابق 1875ء کو "بریلی شریف"(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم بریلی میں حاصل کی،مڈل تک اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارسی کےقواعد سیکھے ، کچھ عرصہ اسلامیہ سکول بریلی میں پڑھاتے رہے ، پھر جب اعلیٰ حضر ت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی قدس سرہ سے بیعت کا شرف حاصل ہو ا تو اپنے آپ کو بارگاہ رضویت کے لئے وقف کر دیا ۔لکھائی کا جو کام آ پ کے سپر دکیا جاتا اسے احسن اہتمام سے انجام دیتے ، رمضان شریف میں سحری اور افطاری کے نقشے مرتب فرماتے ، دیگر علوم کے علاوہ "ریاضی"۔۔۔
مزید
ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی، سیّد شاہ آلِ برکات اسمِ گرامی: ستھرے میاں۔اَلقاب: سند الکاملین، شاہ، آلِ برکات۔والد ماجد: اسد العارفین حضرت سیّد شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ولادت:سند الکاملین حضرت سیّد شاہ آلِ برکات ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی پیدائش 10؍ رجب المرجب 1163ھ کو ہوئی۔تقویٰ:آپ کو مسجد میں نماز پڑھنے اور یادِ الٰہی کا بہت شوق تھا۔ مارہرہ شریف میں رہتے ہوئے سخت بیماری کے سبب صرف تین روز آپ مسجد میں نہ جاسکے جس کا عمر بھر قلق رہا۔شاعر ی سے شغف:آپ شاعر بھی تھے اور ’’آشفتہ‘‘ تخلص رکھتے تھے۔اَولاد و امجاد:آپ کے چار(4) صاح۔۔۔
مزید
حضرت امام علی رضا نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ کےناموں میں اختلاف ہے۔مثلاً:نجمہ،ارویٰ،شمانہ،ام البنین،استقراء۔اصح ’’نجمہ‘‘ہے۔یہ حضرت حمیدہ والدہ محترمہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی کنیز تھیں۔(بارہ امام:166) ولادت کی بشارت:ایک رات حضرت حمیدہ نے سرکارِ دو عالم ﷺ کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیزنجمہ کا نکاح اپنے۔۔۔
مزید
حضرت امام علی رضا نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ کےناموں میں اختلاف ہے۔مثلاً:نجمہ،ارویٰ،شمانہ،ام البنین،استقراء۔اصح ’’نجمہ‘‘ہے۔یہ حضرت حمیدہ والدہ محترمہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی کنیز تھیں۔(بارہ امام:166) ولادت کی بشارت:ایک رات حضرت حمیدہ نے سرکارِ دو عالم ﷺ کو خواب میں دیکھا تو آپ نے فرمایا: اپنی کنیزنجمہ کا نکاح اپنے۔۔۔
مزید
ظفر علی نعمانی، بانی دارالعلوم امجدیہ علامہ مفتی نام ونسب: اسم گرامی: مولانا مفتی ظفر علی نعمانی۔لقب:سید نا امام اعظم ابو حنیفہ سے محبت و نسبت کے سبب ’’نعمانی‘‘اپنے نام کے ساتھ لکھتے تھے جو کہ نام کا حصہ بن گیا۔ والد کااسم گرامی: مولانا محمد ادریس علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 15/نومبر 1917ء،مطابق ماہ صفر/1336ھ،کو’’سید پور‘‘ضلع بلیا،یو پی انڈیا میں ہوئی۔(روشن دریچے:201) تحصیل ِعلم: آپ نے پرائمری تعلیم سید پور میں حاصل کی ۔ اس کے بعد خلیفہ اعلٰیحضرت مولانا رحیم بخش رضوی کے مدرسہ ’’فیض الغرباء ‘‘شاہ پور صوبہ بہار میںداخلہلیا ، قابل ترین اساتذہ سے اکتساب فیض کیا اور تھوڑے ہی عرصہ میںشرح جامی تک کتابیں پڑھ لیں ، اس کے بعد مزید تعلیم کے لئے اہل سنت و جماعت کی نامور دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ مصباح العلوم مبارکپور ضلع اعظم گڑھ کا رخ کیا، وہیں داخلہ لے کر نصابی کتب ک۔۔۔
مزید
آپ حضرت شیخ فریدالحق والدین قدس سرہ کے حقیقی بھائی اور خلیفہ اعظم تھے۔ ظاہر و باطن میں بلند رتبہ رکھتے تھے۔ نہایت متوکل انسان تھے۔ ستر سال تک دہلی میں رہے مگر اس عرصہ میں کبھی کسی دنیا دار کے گھر نہیں گئے، اگرچہ آپ کے پاس نقد اور جنس سے کوئی چیز بھی نہیں تھی، مگر آپ کو یاد خدا میں اتنی مشغولیت رہتی کہ بسا اوقات یہ معلوم نہ ہوتا کہ آج کون سی تاریخ یا کون سا دن ہے، آپ کے نزدیک اپنے بیگانے غریب و امیر ایک ہی جیسے تھے، ایک دن لوگوں نے آپ سے پوچھا، مخدوم! کیا فرید شکر گنج پاک پتنی آپ کے بھائی ہیں، فرمانے لگے ہاں ظاہری تو میرے ہی بھائی ہیں مگر باطنی طور پر کسی اور کے بھائی ہیں، پھر پوچھا کہ نجیب الدین متوکل آپ ہی ہیں فرمایا نجیب الدین تو میں ہی ہوں مگر متوکل کوئی اور ہے میں متوکل نہیں ہوں۔ اخبارالاولیا اور اخبار الاخیار کے مصنفین نے لکھا ہے کہ اک سال عید کے دن بہت سے درویش مل کر حضرت نجیب۔۔۔
مزید
حضرت مولانا شاہ غلام قطب الدین برہمچاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: مولاناشاہ قطب الدین ۔لقب: سہیل ِ ہند،برہم چاری۔(یعنی ویدوں اور شاستروں کاعالم/پرہیزگار)۔والد کااسم گرامی:فخر العلماء حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین چشتی فخری سلیمانی حافظی سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی اور خواجہ مودود چشتی علیہما الرحمہ سےہے۔آپ کےوالد گرامی(مولانا حکیم سخاوت حسین علیہ الرحمہ مرید وخلیفہ شیخ الاسلام حافظ محمد علی خیر آبادی،وہ مرید وخلیفہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی،واستاذمولانا فضل حق خیرآبادی علیہم الرحمہ کےہیں۔تونسوی غفرلہ)۔ جائے ولادت: آپ کی ولادت باسعادت سہسوان،ضلع بد ایوں(ہند) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم والد ماجد سے حاصل کی،بعدہ استاذ العلماء مفتی محمد لطف اللہ علی گڑھی علیہ الرحمہ سے تکمیل کی۔آپ علیہ الرحمہ تمام علوم عقلی۔۔۔
مزید
ریحان رضا خاں بریلوی، مولانا محمد رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 18/ذی الحجہ 1325ھ،مطابق ماہ جنوری/1908ء کو محلہ خواجہ قطب بریلی (انڈیا) میں ہوئی۔حضرت ریحان ملت مولانا محمد ریحان رضا علیہ الرحمۃ کی ولادت سے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خاندان کے ہر فرد کا چہرہ مسکرانے لگا۔ چونکہ نبیرۂ اعلیٰ حضرت مفسرِ اعظم ہند کے یہاں یہ پہلی ولادت تھی، کانوں میں اذان و تکبیر پ۔۔۔
مزید
سعید بن جبیر اسدی رضی اللہ عنہ نام ونسب:کنیت:ابو محمد،ایک قول کے مطابق ابوعبداللہ۔اسمِ گرامی:سعید بن جبیر اسدی ۔آپ عظیم تابعی تھے۔آپ نے حضرت عبداللہ بن عباس،ام المؤمنین سیدہ عائشہ ،عبد اللہ بن عمر اور کثیر صحابہ (علیہم الرضوان)سے علم حاصل کیا۔ایک وقت آیا کہ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے محدث ومفسر ،تابعین میں سب سے زیادہ علم رکھنے والے ،اور امام تھے۔آپ کے علم کاندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے۔"تفسیر وحدیث یافقہ کی کوئی بھی کتاب اُٹھائیے جب آپ کتاب کھولیں گے اور اس کی ورق گردانی شروع کریں گے تو آپ کو جابجا حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا تذکرہ ملےگا"۔ ایسی قیمتی شخصیت کو وقت کے سفاک حاکم نے قتل کر ڈالا۔حضرت سعید بن جبیرکاجرم کیا تھا؟ کون سی ایسی غلطی تھی جو اُن کے خون ناحق کا باعث بن گئی؟۔ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا جرم صرف یہ تھا کے وہ حق پرست اور بےباک عالمِ دین تھے۔انہوں نے حجاج بن یوسف۔۔۔
مزید