بدھ , 04 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 24 December,2025

سیّدنا مہاجر رضی اللہ عنہ

بن خالد بن ولید: یہ اوّل الذّکر کے عمزاد ہیں، قریشی و مخزومی ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ اور ان کے بھائی عبد الرحمٰن چھوٹے سے لڑکے تھے۔ دونوں بھائیوں کے مزاج میں اختلاف تھا۔ عبد الرحمان صفین میں امیر معاویہ کے لشکر میں شامل تھے۔ جب کہ مہاجر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے طرف دار تھے۔ اسی طرح جنگِ جمل میں بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ اس جنگ میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔ بعد میں جنگِ صفین میں مارے گئے تھے۔ جناب مہاجر کا ایک بیٹا تھا، جس کا نام خالد تھا۔ جب ابنِ اثَال الطبیب نے عبد الرحمٰن بن خالد کو زہر دے کر مار دیا۔ تو خالد نے اپنے چچا کا خون بہا نہ طلب کیا، لیکن عمرو بن زبیر نے اسے عار دلائی چنانچہ خالد اور ان کا غلام دمشق چلے گئے ایک رات انہوں نے ابنِ اثال کا تعاقب کیا۔ وہ اس رات امیر معاویہ کے پاس بیٹھا انہیں کہا نیاں سُنا رہا تھا۔ جب یہ نشست ختم ہوئی اور۔۔۔

مزید

سیّدنا ہبیرہ رضی اللہ عنہ

بن مغاضۃ العامری جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد فتنہ ارتداد نے زور باندھا تو انہوں نے بنو سلیم کو کہلا بھیجا کہ وہ اسلام پر قائم رہیں ابن اسحاق سے دشیمہ نے یہ قول نقل کیا ہے یہ ابن الد باغ کا بیان ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہبیل رضی اللہ عنہ

بن وبرۃ الانصاری جن کا تعلق بنو عوف بن خزرج سے ہے جو عصمۃ بن وبرہ انصاری کے بھائی تھے ایک اور روایت کے مطابق یہ دونوں بھائی حصین بن وبرہ بن خالد بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن خزرج بن ثعلبہ کے بیٹے ہیں ہم عصمۃ کا ترجمہ بیان کر آئے ہیں بقولِ عروہ دونوں بھائی غزوۂ بدر میں شریک تھے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہرم رضی اللہ عنہ

بن خنیش: ایک روایت میں وہب مذکور ہے شعبی نے ان سے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک خاتون نے دریافت کیا، یا رسول اللہ! میں عمرہ کس مہینے میں ادا کروں فرمایا رمضان میں ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہرم رضی اللہ عنہ

بن عبد اللہ انصاری ان کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا اور یہ ان لوگوں میں شامل تھے جن کے بارے میں قرآنِ حکیم کی یہ آیت اتری تو لو او امیم تفیض من الدمع ابو عمر نے ان کا نام ہرم تحریر کیا ہے لیکن ان کے علاوہ اور لوگوں نے ہرمی تحریر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہرم رضی اللہ عنہ

بن قطبۃ الفزاری: یہ وہ صاحب ہیں جنہوں نے عیینہ رضی اللہ عنہ بن حصن کو فتنۂ ارتداد کے دوران ثابت قدم رہنے کا مشورہ دیا تھا وشمیہ نے ابن اسحاق سے یہ قول بیان کیا ہے جسے ابن الدباغ نے ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہزال رضی اللہ عنہ

بن مرہ اشجعی: ازرق نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے ابو عمر نے اختصار سے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہشام رضی اللہ عنہ

بن ولید بن مغیرہ مخزومی: خالد بن ولید کے بھائی اور مولفہ القلوب سے تھے لیکن اس میں اشتباہ پایا جاتا ہے۔ ابو عمر نے اختصار سے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن عامر المزنی: محمد بن عبید الطنافسی نے بنو فزارہ کے شیخ سے، جس نے ہلال بن عامر المزنی وغیرہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سفید خچر یا اونٹ پر سوار دیکھا ابو موسیٰ نے مختصراً ذکر کیا ہے نیز وہ لکھتے ہیں کہ ہم ہلال بن عامر کا ذکر نمیر بن عامر کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن مرہ یا ہلال بن مروان اشجعی: بروع دختر واشق کے شوہر تھے انہیں ہم نے ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جن کا نام جراح تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے مختصر ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید