/ Thursday, 02 May,2024

ابوہندالدادی رضی اللہ عنہ

ابوہندالدادی رضی اللہ عنہ از بنوداربن ہانی بن حبیب بن نمارہ بن لخم اوریہ ہیں،مالک بن عدی بن عمرو بن حارث بن مرہ بن ادربن زہداورابوہندکانام بریرہے،اورایک روایت میں بربن عبداللہ بن بریربن عمیت بن ربیعہ بن ذراع بن عدی بن دارآیاہے۔ ابونعیم کے بقول وہ تمیم الداری کے بھائی ہیں،ابوعمرکے مطابق وہ تمیم الداری کے عمزاد ہیں اورسگے بھائی نہیں ہیں بلکہ وہ ماں کی طرف سے ان کے بھائی ہیں،وہ اور تمیم،ذراع بن عدی میں جمع ہوجاتے ہیں،اوریہی رائے ہے ابن الکلبی کی۔ ابوہنداوران کے دوعمزادتمیم اورنعیم پسران اوس حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے،اورشام میں عطائے جاگی کی درخواست کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمان عطافرمایا، جب حضرت ابوبکرکاعہد آیاتوانہوں نے وہ فرمان خلیفہ کے سامنے پیش کیا،انہوں نے ابوعبیدہ بن جرا۔۔۔

مزید

ابوہنداشجعی رضی اللہ عنہ

ابوہنداشجعی رضی اللہ عنہ،نعیم بن ابوہندکے والدتھے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں نعمان بن اشیم اورایک میں رافع بن اشنم مذکورہے،کوفی تھے،خلیفہ بن خیاط کے مطابق ابوہند کانام رافع تھا،ایک اورروایت میں نعمان مولیٰ اشجعی مذکورہے، بقول خلیفہ نعیم کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوہندحجام بیاضی مولی فروہ بن عمروبیاضی رضی اللہ عنہ

ابوہند حجام بیاضی مولی فروہ بن عمروبیاضی رضی اللہ عنہ ،ان کانام عبداللہ یایسارتھا،غزوہ بدرکے علاوہ باقی تمام غزوات میں شریک رہے،انہوں نے ایک موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک رگ سے رفع دورکرنے کے لیے فصدلیاتھا،ان کے بارے میں ایک بار حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا،اے بنوبیاضہ ابوہندکاتعلق انصارسے ہے،اس لیے اس کے نکاح کا بندوبست کرو،تینوں نے ان کاذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحریرہ یا ابوالحریر رضی اللہ عنہ

ابوحریرہ یا ابوالحریر،بقول جعفر انہیں صحبت نصیب ہوئی،ہشیم نے ابواسحاق کوفی سے انہوں نے ابو حریرہ سے روایت کی،کہ عبداللہ بن سلام نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی،یارسول اللہ،ہم اپنی مذہبی کتابوں میں آپ کے بارے میں لکھا پاتے ہیں،کہ آپ عرش مجید کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ کے رخسار سُرخ ہیں،یہ وہ باتیں ہیں،جو آپ کے بعد امت ِ محمدیہ کو بتائی جائیں گی،اسے احمدبن عبداللہ الخزاعی نے ہشیم سے روایت کی اور بتایا کہ اصحابِ رسول میں ایک ابوحریر تھے،حاکم نے بھی اسی طرح بیان کیا ہےاور نام ابوحریرلکھا بغیراز ہاء،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ

ابوحسین یا ابوحسان رضی اللہ عنہ ابوحسین یا ابوحسان مولیٰ بنونوفل،صحابہ میں شمار ہوتے ہیں،لیکن یہ غلط ہے،عباس الدوری نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے صالح بن کیسان سے،انہوں نے محمد بن المنکدر سے، انہوں نے ابوحسین سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کے دن بلا فخرمیں لوگوں کا سردار ہوں گا،عبد بن حمید نے یعقوب سے روایت کی اور حسان نام لِکھا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ

ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبدمناف قرشی،عبشمی،ان کی والدہ فاطمہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث تھیں،ابوحذیفہ سابقین اولین سے ہیں،حبشہ اور مدینے کو ہجرت کی۔ ابوجعفر بہ اسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ مہاجرین حبش ابوحذیفہ بن عتبہ کا نام لیا ہے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،ان کی بیوی سہلہ دختر سہیل بن عمروحبشہ میں ان کے ساتھ تھیں،وہاں ان کا بیٹا محمد بن ابوحذیفہ پیداہوا،یہ لاولد رہے۔ اور اسی اسناد سے بہ سلسلہ شرکائے بدرابوحذیفہ کا نام ابن اسحاق نے تحریر کیا ہے،ابوحذیفہ فضلائے صحابہ سے تھے،جو شرف و فضل کے حامل تھے،اور حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم پر دارارقم سے پہلے ایمان لاچکے تھے۔ انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی ،اور وہاں سے واپس آگئے اور ہجرت مدینہ تک حضورِاکرم کی صحبت میں رہےمدینے۔۔۔

مزید

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم اشہلی رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی،ابومنصوربن مکارم المؤدب نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے اوزاعی سے،انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیرسے،انہوں نے ابوابراہیم سےجوبنواشہل سےتعلق رکھتے تھے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کونمازجنازہ میں ذیل کی دُعاپڑھتےسنا، اللّھمّ اغفرلی ومیتنا و غائبنا و شاھدنا،الخ ابواحمد عسکری نےان کاذکرکیاہے،عبدالاشہل ابوابراہیم بن عبدالاشہل نےاپنے والد سےنمازجنازہ کی دُعانقل کی ہے،ابواحمد نے عبدالاشہل کوآباء الادنی میں شمارکیاہے، حالانکہ وہ ابوالبقیلہ ہیں،اورانصاری ہیں،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوابراہیم مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم مولی ام سلمہ،حسن بن سفیان نے انہیں صحابی کہا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد مقری سے، انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے عمروبن علی سے،انہوں نے ابوقتیبہ یعنی سلم بن قتیبہ سے،انہوں نے یونس بن اسحاق سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوابراہیم سے روایت کی،کہ وہ ام المومنین ام سلمہ کے غلام تھے،وہ حضورِاکرم کے بستر پر سوتےاور آپ کے وضو کے برتن کو استعمال کرتے تھے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوابراہیم الحجبی ازبنوشیبہ رضی اللہ عنہ

ابوابراہیم الحجبی از بنو شیبہ،ان سے ان کے بیٹے ابراہیم نے روایت کی ہیثم بن خارجہ نے سعید بن میسرہ سے،انہوں نے ابراہیم بن ابوابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا،کہ خدا نے ابراہیم علیہ السّلام کو وحی کی،کہ میرے گھر کی تعمیر کر،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابومالک اسلمی رضی اللہ عنہ

ابومالک اسلمی رضی اللہ عنہ:ابوبکربن ابوعلی نے ان کاذکرکیاہے،محمدبن بکیر نے ابن ابی زائدہ سے،انہوں نے ابن ابی خالد سے،انہوں نے ابومالک اسلمی سے روایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماغرکوتین دفعہ واپس بھیجاتھا،جب وہ چوتھی دفعہ آئے ،توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رحم کرنے کا حکم دیا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید