ہفتہ , 08 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 25 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن مرہ یا ہلال بن مروان اشجعی: بروع دختر واشق کے شوہر تھے انہیں ہم نے ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جن کا نام جراح تھا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے مختصر ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن معلی بن لوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن عبد مناہ بن حبیب بن عبد حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج انصاری خزرج انصاری خزرجی۔ ان کا تعلق بنی جشم بن خزرج سے تھا غزوۂ بدر میں اپنے بھائی رافع کے ساتھ شریک تھے ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ لکھتے ہیں کہ غزوۂ بدر میں شہید ہوگئے تھے ابن اسحاق کی بھی یہی رائے ہے ابو حاتم بن حبان نے اپنی تاریخ میں یہی لکھا ہے۔۔۔۔

مزید

سیدنا محمد بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ

بن زید بن عبد ربہ الانصاری: ان کی پیدائش حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہوئی۔ ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن ابی ہلال اسلمی: ان سے ان کی بیٹی ام ہلال نے روات کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیڑ کے بچّے کی قربانی کو جائز قرار دیا تھا۔ اس حدیث کی راویہ ان کی لڑکی ہے اور حدیث میں ان کے والد کا ذکر نہیں آیا۔ ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن وکیع بن بشر بن عمرو بن عدس بن زید بن عبد اللہ بن دارم التمیمی وارمی: جنگ جمل میں حضرت عائشہ کے لشکر میں تھے میدان جنگ میں مارے گئے۔ ابو عمر نے مختصراً بیان کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیدنا محمد بن عبد الرحمٰن رضی اللہ عنہ

بن ابو بکر الصدیق: ان کا نام عبد اللہ بن عثمان تھا اور عرف ابو عتیق تھا قریشی تھے بنو تیم سے انھیں اور ان کے والد کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میسّر آئی۔ اسی طرح اِن کے دادے ابو بکر صدیق اور پردادے ابو قحافہ کو بھی یہ اعزاز نصیب ہُوا۔ اس لحاظ سے یہ خاندان منفرد ہے ۔۔۔

مزید

سیّدنا ہمام رضی اللہ عنہ

بن حارث بن ضمرہ: غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے ابو عمر نے اختصاراً ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ مجھے ان سے کسی روایت کا علم نہیں۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہمام رضی اللہ عنہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ان سے ابو الزبیر نے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہ میری ایک بیوی ہے جو کسی چھونے والے کے ہاتھ کو پاس نہیں آنے دیتی ابو موسیٰ نے مختصراً اس کا ذکر کیا ہے اور یہی الفاظ ہم ہشام رضی اللہ عنہ مولائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں ہم یہ بھی لکھ آئے ہیں کہ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ بلاشبہ یہ لفظ اول الذکر کی تصحیف ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا ہمام رضی اللہ عنہ

بن زید بن وابصہ: ابو یوسف یعقوب بن محمد صید لانی نے سہل بن عمار سے انہوں نے اپنے دادا عبد اللہ بن محمد سے روایت کی کہ جب ہمام بن زید بن وابصہ کوفے میں داخل ہوئے تو جس آدمی کے پاس سے گزرتے سلام کہتے مرد ہو یا عورت جوان ہو یا بچہ اور کہتے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سلام کو پھیلانے کا حکم دیا ہے ہمام کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک چادر اوڑھائی تھی اور لکڑی کا ایک پیالہ عطا فرمایا تھا لوگ اس پیالے میں پانی پیتے اور اس چادر کو تبرکاً چھوتے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے اور ابو عبد اللہ حاکم نے انہیں ان صحابہ میں شمار کیا ہے جو خراسان چلے گئے تھے۔۔۔۔

مزید

سیّدنا منذر رضی اللہ عنہ

بن محمد بن عقبہ بن احیحہ بن جلاح بن حریش بن جحجیا بن کلفہ بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس: غزوہ بدر و احد میں شریک تھے۔ یونس نے ابن اسحاق سے نقل کیا ہے کہ یہ بئرمعونہ کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ ابو عبیدہ ان کی کنیت تھی تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یحییٰ یعنی ابنِ مندہ انہیں (منذر بن محمد کو) ان کے دادا ابو عبد اللہ بن مندہ تک لائے ہیں۔ اور ان کے دادا نے ان کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔

مزید