منگل , 11 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 28 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوزعنہ الشاعر رضی اللہ عنہ

ابوزعنہ الشاعر،طبری نے ان کا ذکر کیا ہے،جو غزوۂ احد میں شریک تھے،ان کا نام عامر بن کعب بن عمرو بن خدیج بن عامر بن جثم بن حارث بن خزرج انصاری خررجی تھا،ابنِ شہاب کا قول ہے کہ ابوزعنہ بن عبداللہ بن عمروبن عتبہ نے احد کے دن ذیل کے تین مصرعے کہے تھے۔ ؂ا اناابوزعنۃ یعدونی الھرم لم یمنع المخزاۃ الاباالالم یحمی الدیارالخرجی من جثم ابن ماکولا نے اس کا نام ز،ع اور ن سے لکھاہے لیکن ابوعمر نے اسے ز،ع اور ب سے زعبہ لکھاہے، لیکن اوّل الذکر قول اصح ہے۔ ؂ا میں ابوزعنہ ہوں،اور بڑھاپے نے مجھ پر زیادتی کی ہے،ذلّت اور رسوائی کو دُکھ آکر ٹالاجاتاہے، اورخزرجی علاقے کو دشمن (جثم) سے بچایا جاتاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالزعراء رضی اللہ عنہ

ابوالزعراء،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مصری تھے،ان کی حدیث عبداللہ بن وہب نے عبداللہ بن عیاش قتبانی سے ،انہوں نے عبداللہ بن جنادہ معافری سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن جیلی سے ، انہوں نے ابوالزعراء سے روایت کی،کہ وہ ایک سفر میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھے تھے،آپ نے فرمایا،میں دجال کے علاوہ اپنی امت کے دجال صفت گمراہ علما سے بھی ڈرتاہوں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرہ انصاری مدنی رضی اللہ عنہ

ابوزرہ انصاری مدنی،ان سے محمد بن عبدالرحمٰن بن ثوبان نے روایت کی ،حضورِاکرم نے فرمایا،جس آدمی نے جمعے کے دن بلاوا(اذان)سُنا،اوراس نے جواب نہیں دیا،اس کا نام منافقین میں لکھ دیاجات ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے،لیکن ابوعمر نے اس روایت کو مشکوک قراردیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرعہ مولی مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ

ابوزرعہ مولی مقداد بن اسود،ان کا نام عبدالرحمٰن تھا،لیکن ان کی صحبت اور روایت ثابت نہیں،اور ان کی حدیث مرسل ہے،امام بخاری کہتے ہیں،منقطع ہے،ابوعمر نےان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرعہ قزعی رملی رضی اللہ عنہ

ابوزرعہ قزعی رملی،ابن طرخان نے وحدان الصحابہ میں ان کا ذکر کیا ہے،یحییٰ بن اصبع بن مہران القزعی نے خثعم سے،انہوں نے حزام بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابوزرعہ قزعی سے روایت کی، کہ حضورِاکرم نے ان کے لئے ایک علم تیارفرمایا،سفید کپڑا ایک مربع گز تھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوزرارہ نخعی رضی اللہ عنہ

ابوزرارہ نخعی،حضوراکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے،ابن الدباغ نے ابن الکلبی سے ان کا ذکر کیا ہے،ابن کثیر لکھتے ہیں کہ ابن الکلبی کی تالیف الجمہرہ میں زرارہ ان کا نام ہے کنیت نہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابوالزوائد یمانی رضی اللہ عنہ

ابوالزوائدیمانی،سلیم بن مطیر نے اپنے والد سے روایت کی،کہ وہ حجتہ الوداع میں رسولِ کریم کے ساتھ تھے،انہوں نے آپ کو یہ کہتے ہوئےسُنا،کہ عطاکوقبول کرلو،جب تک وہ عطاہو،اورجب قریش ملک کے طول وعرض پر چھاجائیں اور عطا(تحفہ)تمہارے دین کے خلاف رشوت کی صورت اختیا ر کرلے،توقبول نہ کرو۔ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر کہتے ہیں،کہ ہم بابِ ذال کے تحت ذوالزوائد کا ترجمہ بیان کرآئے ہیں،اوروہ صحیح ہے اوراس مقام پرتینوں نے ان کا ذکر کیاہےاورانہوں نے ذوالزوائد کو جہنی لکھاہے،اور ابونعیم اور ابوموسیٰ نے انہیں یہاں یمانی قراردیا ہے،اگران کا مقصد یہ ہے کہ وہ یمن میں رہتے تھے،تویہ غلط ہے،کیونکہ وہ مدینے میں رہتے تھے،لیکن اگران کا مقصد یہ ہے کہ ان کاتعلق یمنی قبائل سے تھا،تویہ بات اس وقت صحیح ہوگی ،کہ بنو قضاعہ کو بنوحمیر کی شاخ ۔۔۔

ابوظیبان رضی اللہ عنہ

ابوظیبان رضی اللہ عنہ:طبری نے ان کاذکر ابوظبیان الاعرج سے کیاہے،ان کانام عبد شمس بن حارث بن کثیر بن حبشم بن وسیع بن مالک بن ذیل بن مازن بن ظیبان بن ثعلبہ بن الدول بن سعد مناہ بن غامدالازوی الغامدی تھا،یہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوئے،یہ لوگ سراۃ کے پہاڑی سلسلے کے اشراف سے تھے،کلبی نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک فرمان لکھ کردیاتھا،معرکۂ قادسیہ میں ان کا علم ابوظبیان کے پاس تھا۔ ۔۔۔

مزید

عدی بن کعب رضی اللہ عنہ

عدی بن کعب،بردبن سنان بنوعدی بن کعب کے ایک آدمی سے،یہ لوگ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،توآپ بیٹھ کرنمازپڑھ رہے تھے،انہوں نے وجہ دریافت کی، تو آپ نے بتایاکہ آپ کو بچھونے ڈنگ ماراہے،اس کے بعد فرمایا،جب تم نماز میں بچھوکودیکھ پاؤ،تو اسے بائیں جوتےسے مارڈالو۔ ۔۔۔

مزید