حضرت اسحاق پھوترہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آپ انتہائی سخی اور قناعت پسند درویش تھے، جو کچھ ہوتا راہِ خدا میں صدقہ کردیتے تھے۔ اگر کچھ نہ ہوتا تو تہہ بند اور چادر اتار کر غریبوں کو دے دیتے تھے، آخرِ عمر میں یہ کیفیت تھی کہ صرف ایک مٹھی اجوائن سے روزہ اِفطار کرتے تھے اور کھانا نہیں کھاتے تھے۔ نمازِ فجر میں بہ حالت ِسجدہ طائرِ روح قفس ِعنصری سے پرواز کر گیا، مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۵) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت اسحاق تکاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ علومِ شریعت و طریقت میں ممتاز تھے، صاحبِ کرامت تھے۔ آپ کا عارفانہ مقولہ ہے کہ پرند جب تک اپنے انڈے میں رہتا ہے ناقص ہوتا ہے، لیکن جب انڈے کے خول کو توڑدیتاہے اور باہر نکل آتا ہے تو فضاؤں میں پرواز کرتا ہے؛ اسی طرح انسان جب طبعی حدود و قیود میں رہتا ہے، بلندیاں نہیں حاصل کرسکتا ہے، لیکن جب طبیعت کی حدود سےآزاد ہوتا ہے تب وہ جزئیت کی پستیوں سے نکل کر کلیت کی بلندیوں پر پہنچتا ہے، آپ کا مزار مکلی پرہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۵۶) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ) ۔۔۔
مزید
حضرت اسد اللہ شاہ ، المعروف اسماعیل صوفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ولیِ کامل ، محقّقِ بے بدل اسد اللہ شاہ نے شاہ عاشق اللہ سے فیض پایا تھا، جس مریض کو اطبا ’’لا علاج‘‘ قرار دیتے تھے ان کے پاس لایا جاتا تھا وہ تن درست ہو جاتا تھا، آپ کامزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۶۹) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت ابوالبقاء بکھری میر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔۔ ۹۴۷ھ سداب بکھر میں عظیم المرتبت صوفی گذرے ہیں۔ نصیر الدین ہمایوں بادشاہ جب سندھ میں آیا تو بکھرکے باہر خیمہ زن ہوا۔ بزرگانِ دین سے باتیں کرنا ان کا خاص مشغلہ تھا ۔ چناں چہ وہ میر ابو البقاء کی جھونپڑی میں عقیدت مندانہ طور پر حاضر ہوا ۔ کافی دیر تک فقیرانہ انداز کی صحبت رہی، کسی جاسوس نے اس ملاقات کا ذکر شاہ حسین ارغون والیِ سندھ سے کردیا۔ اس نے آپ کو تیر برسا کر شہید کرادیا، یہ واقعہ ۹۴۷ھ کا ہے ہمایوں کو آپ کی شہادت کا سخت رنج ہوا۔آپ کو بکھرہی میں خواجہ عبیداللہ احرار کی خانقاہ میں دفن کردیا گیا۔ (تذکرہ مشاہیر سندھ، ص ۷۳؛ تذکرہ مذکیر احباب، ص ۱۷۱۔۱۷۴) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت احمد بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ احمد بغدادی صاحبِ معرفت بزرگ تھے۔ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے حکم کی تعمیل میں سرزمینِ سندھ کی طرف تشریف لائے۔ آپ کے ہم راہ چالیس خدّام تھے، جن میں ہر ایک صاحبِ حال و باکمال تھا، چلتے وقت بغداد کے دجلہ سے پانی کا ایک کوزہ بھرا تھا اس کو آپ نے اور آپ کے تمام رفقا نے تمام سفر میں پینے اور کھانے نیز دیگر ضروریات میں صرف کیا پھر بھی کوزے کا پانی ختم نہ ہوا، بلا شبہ یہ آپ کی کرامت تھی، آپ کا مزار مکلی پر ہے، ساتھ آپ کے بھائی محمد کابھی مزار ہے، جو بغداد سے آپ کے ہم راہ آئے تھے۔ (تحفۃ الطاہرین، ص ۴۳) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت احمد درویش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔ ۹۳۴ھ ۱۵۲۷ م احمد بن مخدوم اسحاق ہالہ کندی ضلع حیدر آباد سندھ کے صاحبِ مقامات اور بلند مرتبت بزرگ تھے، زہد و تقویٰ اور شرافت و نجابت میں یکتائے روزگار تھے، گوشہ نشین اور عزلت پسند تھے، صاحبِ حال اور صاحبِ کشف تھے۔ کبھی کبھی محفلِ سماع میں بھی شریک ہوتے اور وجد وجذب کی کیفیات آپ پر طاری ہوجاتی تھیں۔ آپ کے والدِ گرامی مخدوم اسحاق اپنے دور کے مشہور صوفی اور درویش تھے، ہالہ کندی میں ان کے علم و فضل کا بڑا چرچا تھا، مخدوم احمد درویش نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ، بعد میں بعض دیگر ناموَر حضرات سے علمی اکتساب کیا۔ بہ قدرِ ضرورت حصولِ علم کے بعد آپ نے تزکیۂ نفس اور صفائے باطن کی طرف توجّہ دی۔ آپ کے زہد و ورع، ۔۔۔
مزید
حضرت ابوالحسن میاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آپ قطب الاقطاب شیخ بہاؤ الدین زکریا ملتانی کی اولاد سے تھے۔ تحفۃ الکرام کی روایت کے مطابق آپ سیّد میراں محمد جون پوری کے مرید اور ان سے فیض یافتہ تھے۔ آپ کا مزار کوچۂ ابو بکر مکلی میں ہے۔ (تحفۃالکرام، ج۳،ص۲۵۱؛تحفۃالطاہرین، ص۹۰) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت احمد بخاری سیّد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ شریعت و طریقت دونوں میں کامل تھے، کہتے ہیں کہ پوری زندگی بیداری میں گزار دی۔ پیر بابو علیہ الرحمۃ کی صحبتیں اٹھائے ہوئے تھے، آپ اپنی وصیّت کے مطابق شہرِ ٹھٹھہ میں آسودۂ خواب ہیں۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۱۷۰) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید
حضرت احمد بن ہوتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بلند پایہ بزرگ اور مستجاب الدعوات ولی تھے، کبھی کبھی حلقۂ سماع میں جاتے تو وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی تھی۔ ان کے بھائی محمد، جو خود بھی صاحبِ کمال ولی تھے، ہمیشہ ساتھ رہتے تھے؛ لوگ دور دور سے ان کی خدمت میں دعا کرانے کے لیے حاضر ہوتے تھے۔ ایک مرتبہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی کی سی صورت پیدا ہوگئی، لوگ آپ کی خدمت میں دعا کرانے کے لیے حاضر ہوئے۔ اُس وقت حلقۂ سماع منعقد تھا، اتفاقاً رکن الدین ولد دتّہ، جو خود بھی ایک عظیم صوفی بزرگ تھے، حلقے میں آگئے؛ اُن کی ہیبت سے حلقۂ سماع میں کھلبلی مچ گئی، مگر حضرت نے مطلق آنے والےکی طرف دھیان نہ دیا۔ جب حضرت سے وجد کی کیفیت زائل ہوئی تو آپ نے بے ترتیبی اور سراسیمگی کا۔۔۔
مزید
حضرت احمد کتابی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ میاں احمد کتابی رَحِمَہُ اللہ کے والد محمد اکرم گجرات سے نقلِ مکانی کر کے ٹھٹھہ میں آباد ہوگئے تھے، علم و عمل کے اعتبار سے ان کو پورے ٹھٹھہ میں شہرت حاصل تھی ان کے دو صاحبزادے تھے: ایک کا نام میاں عباس تھا اور دوسرے کا میاں احمد ’’ کتابی‘‘ کا لقب ان کو بارگاہِ نبوّت سے عطا ہوا تھا، ٹھٹھہ کے مشہور عالم مخدوم عنایت اللہ بھی ان کے شاگرد تھے۔ میاں احمد کتابی بڑے صاحبِ علم و فضیلت و کشف و کرامت تھے، آپ کا مزار مکلی پر شیخ جید کے مزار کے شمال میں واقع ہے۔ (تحفۃالکرام، ج۳، ص ۲۲۴؛ تحفۃالطاہرین، ص۳۶) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔
مزید