/ Monday, 29 April,2024

(سیّدہ )امامہ( رضی اللہ عنہا)

امامہ دخترِ قریبہ بن عجلان بن غنم بن عامر بن بیاضہ انصاریہ بیاضیہ؟ میں نے ابو عمربغرض استدراک ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )امتہ اللہ( رضی اللہ عنہا)

امتہ اللہ رضی اللہ عنہا،دختر ابوبکر ثقفیہ صحابہ میں ان سے عطأ بن ابی میمونہ نے روایت کی بصری تھیں،ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )امہ( رضی اللہ عنہا)

امہ دخترِخلیفہ بن عدی بن عمرو بن مالک بن عجلان انصاریہ۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )بدیلہ( رضی اللہ عنہا)

بدیلہ دختر مسلم بن عمیرہ بن سلمی حارثیہ ،از انصار،انہیں حضور کی زیارت نصیب ہوئی،جعفر بن محمود بن محمد بن مسلمہ نے اپنی دادی بدیلہ سے روایت کی،کہ ہمارے یہاں بنو حارثہ کا ایک آدمی آیا،جس کا نام عباد بن بشر تھا، اس نے ہمیں بتایا،کہ تحویل ِ قبلہ کا حکم آگیا ہے، ان کی حدیث کو واقدی نے روایت کیا ہے، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )برزہ( رضی اللہ عنہا)

برزہ دختر مسعود بن عمرو،جو صفوان بن امیہ کی بیوی تھیں،ان کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا،جب اسلام آیا تو ان کی سات بیویاں تھیں،ام وہب کے ترجمے میں ان کا ذکر آیا ہے،ابو وہب نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )برصا( رضی اللہ عنہا)

برصاء عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی والدہ تھیں،ان کا نام کبشہ یا کبیشہ تھا،ان سے عبدالرحمٰن بن عمرہ نے روایت کی،کہ میری دادی نے مجھے بتایا ،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے،اور کھڑے کھڑے ایک مشکیزے سے پانی تناول فرمایا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )برکہ حبشہ( رضی اللہ عنہا)

برکہ حبشیہ یہ خاتون ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ سے آئی تھیں،اور یہ وہی خاتون ہیں، جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پیشاب پی لیا تھا،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )برکہ( رضی اللہ عنہا)

برکہ دختر یسار،قیس بن عبداللہ اسدی کی بیوی،بقولِ موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب سے روایٔت کی کہ اس خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ حبشہ ہجرت کی تھی،یہ ابو سفیان کی کنیز تھیں،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )برہ( رضی اللہ عنہا)

برہ دختر عامر بن حارث بن سباق بن عبدالدار بن قصی قرشیہ عبدریہ،ابو اسرائیل کی بیوی تھیں،جو بنو حارث سے تھے،یہ وہی صاحب ہیں، جن کے قصّے میں حدیث فی النذر مذکور ہے،اور جن کے یہاں اسرائیل نامی ایک بچہ پیدا ہوا تھا،ابو اسرائیل جنگ جمل میں مارےگئے تھے،برہ نے ہجرت کی تھی،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )بریدہ( رضی اللہ عنہا)

بریدہ دختر بشر بن حارث بن عمرو بن حارثہ،عباد بن سہل بن اساف کی بیوی تھیں،ان ک بیٹے کا نام ابراہیم بن عباد تھا،بریدہ نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی،یہ ابن حبیب کا قول ہے۔ ۔۔۔

مزید