/ Monday, 29 April,2024

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دختر شکل ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ مسلم بن حجاج سے،انہوں نے یحییٰ بن یحییٰ اور ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے ابوالاحوص سے،انہوں نے ابراہیم بن مہاجر سے،انہوں نے صفیہ دخترِ شیبہ سے،انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی،کہ اسماء دختر شکل حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور دریافت کیا،یا رسول اللہ ہمیں بعد از اختتام حیض،غسل،طہارت کس طرح کرنا چاہئیے،پھر حدیث بیان کی۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو علی نے بھی ان کا ذکر باندازِ استدراک خلاف ابوعمر کیاہے،اور لکھا ہے،کہ ابو عمر نے جن خواتین کا ذکر کیا ہے،میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں مانتا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دخترالصلت سلمیہ،ان کے متعلق اور ان کے نام کے متعلق اختلاف ہے،احمد بن صالح مصری نے اسماءدختر صلت سلمیہ لکھاہے،جو ازواجِ مطہرات سے تھیں،قتادہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، ابنِ اسحاق نے اسماء دختر صلت سلمی لکھاہے،جن سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا، اور پھر طلاق دے دی،علی بن عبدالعزیز جرجانی کے بقول ان کا نام اور نسب یوں تھا،سناء دختر صلت بن حبیب بن حارثہ بن ہلال بن حرام بن سماک بن عوف بن امراءالقیس بن بہہ بن سلیم سلمیہ،حضور نے ان سے نکاح کیا،مگر رخصتی سے پہلے ہی وہ فوت ہوگئیں۔ ابوعمر کہتےہیں،کہ سناء کی روایت درست ہے،مگر ان کی علیحدگی کے بارے میں جوکچھ مذکور ہے، وہ اسنادسے ثابت نہیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عجوز(رضی اللہ عنہا)

عجوز از بنونمیر،ان سے ابوالسلیل نے روایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم کو ابطح میں پیشتراز ہجرت نماز پڑھتے دیکھا،آپ نے کعبے کی طرف رُخ کیا ہواتھا،اور دعامیں یہ فقرات فرمارہے تھے۔ "اَلّٰلھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی خَطَائِی وَجَھِلِّی"،ہم عجوزبن نمیر کے ترجمے میں زیادہ تفصیل سے لکھ آئے ہیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عذبہ(رضی اللہ عنہا)

عذبہ دختر سعد بن خلیفہ بن اشرف انصاریہ از بنو ظریف بن خزرج بن ساعدہ،سعید بن سعد کی والدہ ہیں،بقولِ ابنِ حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عزہ(رضی اللہ عنہا)

عزہ اشجعیہ،ابو حازم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،اشعث بن سوار نے، منصور سے انہوں نے ابوحازم سے، انہوں نے عزہ سے روایت کی،آپ نے فرمایا،وہ سُرخ اشیاء یعنی سونے اور زعفران سے بچ کر رہو،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عزہ(رضی اللہ عنہا)

عزہ دختر حارث جو میمونہ اور لبابہ کی ہمشیرہ تھیں،ان کا نسب بیان کر آئے ہیں،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور کسی نے انہیں صحابہ میں شمار نہیں کیا،بلکہ ابن اثیر کے مطابق انہوں نے اسلام ہی قبول نہیں کیا تھا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دختر سلمہ،ایک روایت میں سلامہ بن محزمہ بن جندل بن ابیر بن نہشل بن وارم تمییہ دارمیہ مذکور ہے،بقولِ ابو عمران کی کنیت ام الجلاس تھی،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کانام اسماء دخترِ محزبہ تمییہ لکھا ہے،وہ جلاس اور عیاش کی والدہ تھیں،یہ دونوں ابو ربعیہ کے بیٹے تھے،ان سے عبداللہ بن عیاش اور ربیع دخترِ معوذ نے روایت کی،اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے عبداللہ بن حارث کی وہ حدیث روایت کی،جو انہوں نے عبداللہ بن عیاش بن ابو ربعیہ سے روایت کی،ان سے مروی ہےکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بہ غرض عیادت مریض یا کسی اور مقصد کے لئے ابو ربعیہ کے گھر تشریف لائے،اسماالتیمیہ نے گزارش کی ،یارسول اللہ! مجھے کوئی نصیحت فرمائیے،آپ نے ارشاد فرمایا،تو اپنی بہن کے لئے وہی کچھ کر،جو تو اپنے لئے چاہتی ہے،اس کے بعد آپ کے پاس عیاش کا ایک بیٹا لایا گیا،جو مریض تھا،جب حضور صلی اللہ علی۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عصمتہ(رضی اللہ عنہا)

عصمتہ دختر حبان بن صخر بن خنساء انصاریہ از بنو حرام،بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عقرب(رضی اللہ عنہا)

عقرب دختر سلامہ بن وقش بن زغیہ بن زعوراء بن عبدالاشہل انصاریہ اشہلیہ،بقولِ ابنِ حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بیعت سے مشرف ہوئیں۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )عقرب(رضی اللہ عنہا)

عقرب دختر معاذ بن نعمان بن امراء القیس بن زید بن عبدالاشہل،رافع بن عبدالاشہل یزید اور ثابت پسران خطیم کی والدہ تھیں،بقولِ ابن حبیب حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید