شیخ جان محمد سہروردی لاہور رحمۃ اللہ علیہ تمام کتب ہائے تواریخ آُ کے ابتدائی حالات کے بارہ میں خاموش ہیں ۔آپ حضرت حافظ شیخ محمد اسماعیل المعروف میاں وڈ سہروردی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے ممتازخلفاء میں سے تھے۔دور دراز سے لوگ آکر آپ کے فیوض سے بہرہ مند ہوتے تھے۔آپ مستجاب الد عوات بھی تھے اور لوگ آپ کی خدمت میں برائے حاجات دنیاوی بھی حاضر ہوا کرتے تھے۔ بہت پرہیز گار اور عبادت گزار تھے اور لوگوں کو وظائف پڑھنے کی تلقین بھی فرمایا کرتے تھے، علوم ظاہری و باطنی میں کمال حاصل تھا،حضرت سید شاہ محمد غوث قادری رحمتہ اللہ علیہ نے قیام لاہور کے دوران آپ سے ملاقات کی تھی، شیخ جان محمد رحمتہ اللہ علیہ کا تمام وقت مسجد میں ہی گز۔۔۔
مزید
شاہ کمال سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ بقول مصنف،تاریخ لاہور،آپ سا دات حسینی سے تعلق رکھتے تھے اور سہرور دیہ خاندان میں صاحب کرامات بزرگ تھے،مولانا نور احمد خان فریدی اپنے ایک مضمون،شاہ کمال کا شمیری آسمان سہروردیہ کا ایک تا بند ہ ستا رہ، میں لکھتے ہیں کہ آپ ککرا بیگ سہرور دی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے، وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شاہ معروف رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ جعفر الدین رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ شیخ فہیم الدین رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ حضرت جمال خند اں رو رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ اچوی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شیخ الا سلام حضرت صد را لدین عارف کے اور وہ حضرت خواجہ بہاء الحق سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ سلسلہ درس و تدریس حضرت شاہ کمال رحمتہ اللہ علیہ بحثییت ایک صوفی کے اتنے معروف نہیں تھے جتنے کہ آ۔۔۔
مزید
سید محمود بخاری سہروردی لاہوری المعروف شاہ نورنگ جھولا رحمتہ اللہ علیہ آپ کا سلسلہ نسب حضرت سید جلال الدین بخاری مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سےملتا ہے،والد ماجد کا اسم گرامی سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور دادا کا سید عثمان لاہوری لمعروف شاہ جھولا بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جن کا مزار اقدس قلعہ اکبری میں تہہ خانہ میں ہے، حضرت گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے برادر تھے، والد گرامی سے بیعت فرمائی۔ آپ تفر ید و تجرید اور فقر میں اپنی مثال آپ تھے، امراء اور اغنیا ء کی محبت سے گریز کرتے تھے، رشدو ہدایت اور ارشاد و تلقین میں مصروف رہتے تھے،مستجاب الد عوات تھے، مریضوں اور بیما روں کےلیئے آپ کی دعا حرف آخر کی حثییت رکھتی تھی،ایک دفعہ ارشاد فرمایا ۔۔۔
مزید
سید بہاء الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے فرزند اور حضرت شاہ صفی الدین رحمتہ اللہ علیہ کے چھو ٹے بھائی تھے، بڑے متقی اور بزرگ تھے، آپ کی والدہ بھی بہت کامل تھیں، گیلانی سادات سے تعلق رکھتی تھیں اور حضرت سید عبد القادر ثالث قادری رحمتہ اللہ علیہ کی صاحبز ادی تھیں جو، بی بی وڈی،کے نام سے موسوم تھیں، سید عبد القادر ثالث رحمتہ اللہ علیہ، حضرت عبد الوہاب رحمتہ اللہ علیہ بن سید محمد غوث بالا پیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ادے تھے، آپ نجیب الطر فین تھے اور اس خطہ ملک میں آپ کے خاندان کے افراد کو انہتائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، اپنے والد ماجد کی زندگی میں ہی زہد و ورح کے مجسمہ خیال کیئے جاتے تھے،جب حضرت میراں محمد شاہ،بٹالہ ضلع گورد اسپود بھارت تشریف لے جاتے تو آپ ان سے ملاق۔۔۔
مزید
حضرت سید صفی الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت سید میراں محمد شاہ موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے، بڑے صاحب باکمال بزرگ تھے،آپ سب بھائیوں سے بڑے تھے، آپ کی والدہ کا اسم گرامی حضرت بی بی کلاں بنت سید عبد القادر ثا لث بن سید عبد الوہاب بن سید محمد غوث بالا پیر گیلانی تھاجو سادات گیلانی سے تھیں، سید بہاؤ الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ کے برادر خورد تھے، آپ ساری عمر لاہور ہی میں قیام پذیر رہے۔ جب آپ کے والد گرامی میراں محمد شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا بٹالہ کے نزدیک خان فتا قصبہ میں انتقال ہوا تھا تو آپ ہی ان کی لاش لیکر لاہور تشریف لائے تھے اورا کبر کے تعمیر کردہ مقبرہ میں دفن کیا گیا،آپ کو آپ کے والد نے اپنی زندگی میں ہی سجادہ نشین ن۔۔۔
مزید
شیخ شہاب الدین نہرا سہر وردی لاہور ی رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند تھے والدہ کا نام بی بی نورنگ تھا،آپ اپنی والدہ کے پاس ہی رہے جو کہ بٹالہ میں رہائش پذیر تھی، ولادت ۹۶۵ھ بمطابق ۱۵۵۷ء بعہد نصیر الدین ہمایوں ہوئی چونکہ آپ کی والدہ بٹالہ ضلع گو رد اسپور میں رہتی تھیں اس لیئے آپ کے والد نے وہاں بھی حویلیاں تعمیر کرا دیں اور حضرت کبھی بٹالہ میں کبھی لاہور میں اقامت گزین ہونے لگے،آپ اور ان کی اولاد بٹالہ ہی میں رہی۔ عبادت وریاضت بہت کرتے تھے، اپنے وقت کے قطب تھے،ساری عمر خلقت کی ہدایت میں مصروف رہے، آپ شیخ کا مل تھے، آپ کے والد گرامی نے اپنی زندگی میں ہی علاقہ بٹالہ اور نواح کی مضافات کا انتظام وا نصر ام آپ کے حوالہ کردیا تھا جس وجہ سے آپ وہاں ۔۔۔
مزید
سید بھا ون شاہ سہرور دی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت شاہ سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ کے نامور چراغ تھے،اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور لاہور میں لوگوں کو راہ ہدایت پر لانے کےلیئے کو شاں رہے، علوم ظاہری و باطنی کے جامع اور صو ری اور معنوی کمال کے حامل تھے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
سید عالم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ کے والد کا نام سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ جو بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے، دادا کا اسم گرامی سید عثمان جھولہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جو اپنے والد کی وفات کے بعد اوچ سے موضع چک سردا جو کہ مضافات کلانور میں سے تھا آگئے تھے اور یہاں کے لوگوں کو اسلام سے مشرف فرمایا تھا، سید محمود شاہ المعروف شاہ نورنگ جھولہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ آپ کے حقیقی بھائی تھے جن کا مزار اقدس قصبہ محمود بوٹی از مضا فات لاہور میں واقع ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔
مزید
سید عماد الملک سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ کے والد کا نام حضرت سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ تھا، گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے بھائی تھے جن کا مزار تیزاب احاطہ کے پاس برلب سڑک آباد ہے، آپ کا سلسلہ نسب حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت جلال الدین بخاری اوچی رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچا ہے، آپ اپنے والد سید محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے سلسلہ سہروردیہ میں بیعت تھے اور لاہور کے عظیم المر تبت اولیاء میں شمار ہوتے تھے، خوارق و کرامات آپ کی بے شمار ہیں،مفتی غلام سرور لاہوری رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ،از مشائخ عظام و سادات ذوی الا کرام لاہور بود وبہ خو راق و کرامت مشہور۔ نیز لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص آپ کے پاس سنگ پارس کا ایک ٹکڑا لایا تاکہ آپ کے سپرد کرکے آپ۔۔۔
مزید