/ Wednesday, 24 April,2024

حضرت شاہ غلام محی الدین المعروف بابوجی

حضرت شاہ غلام  محی الدین المعروف بابوجی رحمۃ اللہ علیہ  نام ونسب: اسم گرامی:سید غلا م محی الدین.لقب:بابوجی۔اسی لقب سےمعروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ غلام محی الدین بن شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی بن سید نذر دین شاہ  الی آخرہ ۔علیہم الرحمہ۔ آپ کا سلسلۂ نسب چھبیس واسطوں سے حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سینتیس واسطوں سے حضرت سید نا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ تاریخ ِ ولادت: ماہِ جمادی الاول/1309ھ،مطابق ماہِ دسمبر/1891ء " گولڑہ شریف"اسلام آبادپاکستان میں پیدا ہوئے۔حضرت  پیر سید مہر علی شاہ  آپ کی ولادت   پر  اظہارِ مسرت کرتے ہوئے فرمایا :"مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے گھر میں اللہ اللہ کرنے  والی  ایک روح آگئی ہے"۔ تحصیل ِعلم: آپ کی  تعلیم و تربیت کے لئے نادر ِزمانہ  اساتذہ مقرر ۔۔۔

مزید

فقیہ ِملت مفتی جلال الدین احمد امجدی

فقیہ ِملت مفتی جلال الدین احمد  امجدی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب:اسمِ گرامی:مفتی جلال الدین احمد۔لقب:فقیہِ ملت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مفتی جلال الدین احمد بن جان محمد بن عبدالرحیم بن غلام رسول بن ضیاء الدین بن محمد سالک بن محمد صادق بن عبدالقادر بن مراد علی۔ رحمہم اللہ تعالیٰ ۔آپ کاتعلق ایک علمی ودیندارگھرانےسےتھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت1352ھ،مطابق 1933ء کو ضلع "بستی" کی مشہور آبادی اوجھا گنج میں ہوئی، جو شہر بستی سے بیس کلو میٹر مغرب فیض آباد روڈ سے دو میل جنوب میں واقع ہے۔ تحصیل ِعلم: سات  سال  کی عمر میں  مولانا حافظ زکریاسےناظرہ قرآنِ مجید مکمل کیا  اورپھرحفظ کا شوق ہوا تو تین سال میں قرآن ِ مجید ساڑھے دس سال کی چھوٹی سی عمرمیں حفظ مکمل کرلیا۔پیر زادہ مولانا عبدالباری صاحب اورمولانا عبدالرؤف صاحب سے  فارسی  کی چھوٹی بڑی بارہ  کتب پڑھی۔۔۔

مزید

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری

سلطان العارفین حضرت سلطان باہو سروری قادری رحمۃ اللہ علیہ نام ولقب: آپ کانام "باہو"اور لقب "سلطان العارفین"اور"حق باہو"ہے۔آپ فرماتےہیں!  ؎ نام باہومادرِ باہو نہاد،زانکہ باہو دائمی باہونہاد۔یعنی باھو  کی ماں نے نام باھو رکھا کیونکہ باھو ہمیشہھوکے ساتھ رہا۔ تاریخ ِ ولادت: سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ یکم جمادی الثانی 1039ھ (17۔جنوری 1630ء) بروز جمعرات بوقتِ فجر قصبہ شورکوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت: آپ کی ابتدائی تعلیم وتربیت آپ کی والدہ کی نگرانی میں ہوئی۔سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ نے کسی قسم کا کتابی اور ظاہری علم حاصل نہیں کیا۔آپ اپنی تصنیف ""عین الفقر"" میں فرماتے ہیں !""محمد مصطفٰی عربی ﷺ و مرا علمِ ظاہر ہیچ نہ بود۔ از علم حضور است و ظاہر و باطن علم چندیں واردات فتوحاتِ کشادہ است کہ دفتر ہا باید""۔یعنی حضرت محمد ﷺ اور مجھے علمِ ظاہر کسی نے نہیں سکھایا کیون۔۔۔

مزید

وجاہت رسول تاباںؔ قادری، صاحبزادہ علامہ سید

ولادت باسعادت : آل نبی ، اولاد علی ، گل گلشن ِجیلانی حضرت سیدوجاہت رسول قادری رضوی ۲۷ / جمادی االاولیٰ ۱۳۵۸ھ بمطابق ۱۶/ جولائی ۱۹۳۹ء کو بنارس میں پیدا ہوئے ۔ خاندانی حالت: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید ہدایت رسول قادری جو کہ بے مثال مناظر ، محقق، مصنف، واعظ اور شاعر تھے، آپ کے جدِ امجد ہیں۔ جب کہ آپ کے والدِ ماجد مولانا سید وزارت رسول حامدی، جانشین ِ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ محمد حامد رضا خاں بریلویکے مرید ، شاگرد اور خلیفہ ہونے کا شر ف رکھتے تھے۔ تعلیم وتربیت : قرآن مجید ناظرہ اور اردو کی ابتدائی تعلیم والدہ ماجدہ سے گھر میں ہی حاصل کی۔ والدہ ماجدہ بھی شعری ذوق کی حامل اور حضور حجۃ الاسلام﷫ سے شرف بیعت رکھتی تھیں۔ کچھ عرصہ دارالعلوم حمدیہ رضویہ میں زیر تعلیم رہے۔ پھر والد ِ ماجد جب بسلسلہ ملازمت راج شاہی ، مشترقی پاکستان چلے گئے توآپ بھی ان کے ساتھ تھے ، میٹرک وہیں پر کیا۔ بی ، اے ۔۔۔

مزید

سیف الدین مجددی سرہندی، شیخ محمد

سیف الدین مجددی سرہندی، شیخ محمد           سیف الدین بن شیخ محمد معصوم بن شیخ احمد سرہند ی : عالم فاضل،جامع علوم نقلیہ و عقلیہ صاحبِ کمالات ظاہری وباطنی و کرامات تھے،علوم اپنے والدِ ماجد سے پڑھے اور انہیں سے طریقت کو حاصل کیا اور متبع شریعت نبوی کے یہاں تک تھے کہ محی السنہ کے نام سے مخاطب تھے،جو شخص کفار و فساق وغیرہ سے آپ کی زیارت کو آتا،تائب ہوتا۔آپ کو دنیا اور اہل دنیا سےنہایت نفرت تھی،جب کوئی اللہ کا نام  آپ کے سامنے زبان پر لاتا آپ بمجرو سننے بہوش ہوکر زمین پر مثل مرغ نیم بسمل کے لوٹتے۔           کہتے ہیں کہ ایک روز آپ رات کو واسطے ادائے تہجد کے اٹھ کر حجرہ پر چڑھے کہ اتنے میں بانسلی کی آواز آپ کے کان مبارک میں پڑی جس کو سن کر آپ بیہوش ہوکر زمین پر گر پڑے جس سے آپ سخت ضرب آئی۔وفات آپ کی ۱۰۔۔۔

مزید

خواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی

خواجہ حافظ محمد جمال اللہ ملتانی رحمۃ اللہ علیہ       نام ونسب:اسمِ گرامی:حافظ محمد جمال اللہ ۔لقب:ملتان کی نسبت سے"ملتانی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت مولانا حافظ محمد جمال اللہ  بن محمد یوسف بن حافظ عبد الرشیدعلیہم الرحمۃ۔ تاریخِ ولادت: آپ تقریباً 1160ھ،مطابق 1747ء  کو ملتان شریف میں پیدا ہوئے۔          تحصیلِ علم :آپ اپنے دور کے اجلہ فضلاء سے علوم دفنون کی تحصیل کی ۔ آپ دور طالب علمی ہی میں علم و فضل ، ذکاوت و فطانت میں تمام طلبہ پر فوقیت رکھتے تھے۔ جو بھی آپ سے مباحثہ کرتا اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ۔حضرت حافظ صاحب علم و فضل کے بحر ِذخار تھے ۔ دقیق سےدقیق  مسائل کو اس طرح بیان کرتے کہ کند ذہن طلبہ بھی بآسانی سمجھ لیتے ۔ مسئلہ وحدۃ الوجود پر حیرت انگیز عبور رکھتے تھے ۔ شیخ اکبر مح۔۔۔

مزید

ممتاز حسین قادری شہید, غازی ملک

ممتاز حسین قادری شہید، غازی ملک اسمِ گرامی:                                                                                                              ملک ممتازحسین قادری۔اَلقاب:                                                                                              &nbs۔۔۔

مزید

عبد السلام جبل پوری، مولانا شاہ محمد

   عبد السلام جبل پوری،  مولانا شاہ محمد نام ونسب: اسمِ گرامی:  حضرت مولانا مفتی شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری﷫۔ لقب:عیدالاسلام،جامع الفضائل،قطبِ وقت۔ سلسلہ ٔنسب اس طرح ہے: عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ عبدالسلام جبل پوری بن شاہ مولانا محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مولانا شاہ محمد عبد اللہ بن مولانا شاہ محمد فتح بن مولانا شاہ محمد ناصر بن مولانا شاہ محمد عبدالوہاب صدیقی طائفی﷭۔آپ﷫ کا خاندانی تعلق حضرت سیدنا صدیق اکبر﷜ سےہے۔ آپ کے جدِّ اعلیٰ حضرت شاہ عبدالوہاب صدیقی﷫سلطنتِ آصفیہ کے دورِ حکومت میں نواب صلابت جنگ بہادر کے ساتھ طائف سے ہندوستان تشریف لائے،اور حیدر آباد دکن میں سکونت اختیار کی۔یہاں حکومتِ آصفیہ کی جانب سے مکہ مسجد کی امامت اور محکمۂ مذہبی امور کے جلیل القدر عہدے پرمامور ۔۔۔

مزید

حامد رضاخاں بریلوی، حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ

  حامد رضاخاں بریلوی،  حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے۔زمانۂ تعلیم میں ہی آپ نے درسیات کی امہات الکتب ،خیالی،توضیح تلویح،ہدایہ اخیرین،صحیح بخاری پرحواشی لکھ کر اپنے والد کی خدمت میں پیش کیا تو اعلیٰ حضرت نے "قال الولد الاعز"لکھ کراپنے صاحبزادے کو دادِ  تحسین فرمائی۔جب  گلستانِ رضا کا یہ پھول ہر سو خوشبو پھیلانے لگ۔۔۔

مزید

حامد رضاخاں بریلوی، حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ

  حامد رضاخاں بریلوی،  حجۃ الاسلام، علامہ مولاناشاہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے۔زمانۂ تعلیم میں ہی آپ نے درسیات کی امہات الکتب ،خیالی،توضیح تلویح،ہدایہ اخیرین،صحیح بخاری پرحواشی لکھ کر اپنے والد کی خدمت میں پیش کیا تو اعلیٰ حضرت نے "قال الولد الاعز"لکھ کراپنے صاحبزادے کو دادِ  تحسین فرمائی۔جب  گلستانِ رضا کا یہ پھول ہر سو خوشبو پھیلانے لگ۔۔۔

مزید