منگل , 25 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 12 May,2026

حضرت البہ پیر

حضرت البہ پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           البہ پیر کا صل نام ’’جام مبارک‘‘ تھا۔ آپ جام نظام الدین کے بھانجےبھی تھے اور داماد بھی۔ ’’تذکرۃ المراد‘‘ میں  مذکور ہے کہ مسجدِ صفّہ دراصل ہندوؤ ں کا مندر تھی۔ حضرت قطب الاقطاب سیّد مراد شیرازی  نے اس کو منہدم  کر دینے کا حکم دیا۔ ہندوؤں نے جام نندہ کے یہاں استغاثہ دائر کیا۔ جام نے البہ پیرکو سیّد مراد کی خدمت میں بھیجا تاکہ حکم واپس لیں، آپ جب ان کے آستانۂ عالیہ پر پہنچے تو نورانی چہرہ  دیکھ کر ہمیشہ کے لیے  آپ ہی کے ہو رہے اور آستانے  پر مقیم  ہوگئے۔ ایک مرتبہ پیر مراد کے حکم  پر آستانے سے باہر مسواک لینے کے لیے نکلے، اب پیلو کے جس درخت کو مسواک کے لیے چھوتے، وہاں خزانہ نظر آتا، شام کو خالی ہاتھ واپس آئے۔ پیر مر۔۔۔

مزید

حضرت اسحاق اربعائی شیخ

حضرت اسحاق اربعائی شیخ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۹۷۵ھ           آپ کو ’’اربعائی‘‘  کہنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ بدھ کے دن پیداہوئے تھے۔ عربی میں ’’اَرْبَعَآء‘‘  ’’بدھ‘‘  کو کہتے ہیں۔  اتّفاق کی بات ہے آپ کا انتقال بھی ۹۷۵ھ  کے تیسویں روزے کے اِفطار کے بعد بدھ کی شب کو ہوا تھا،آپ اصل میں اوچ کے رہنے والے تھے، بزرگوں کی ایک جماعت کے ہم راہ ٹھٹھہ  میں آکر مقیم  ہوگئے تھے۔ حضرت سیّد علی ثانی شیرازی (متوفّٰی ۹۹۲ھ) کے ہم عصر ہوئے ہیں،  ملّا محمود لا ہوتی آپ کے مریدین  میں سے تھے۔ آپ کی یہ کرامت مشہور ہے کہ ایک عورت بانجھ تھی، آپ کی کرامت سے صاحبِ اولاد ہوگئی۔  آپ کا مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۴۰)  (تذکرہِ اولیاءِ سندھ۔۔۔

مزید

حضرت اسحاق پھوترہ

حضرت اسحاق پھوترہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           آپ انتہائی سخی اور قناعت پسند درویش تھے، جو کچھ ہوتا راہِ خدا میں صدقہ کردیتے تھے۔ اگر کچھ نہ ہوتا تو  تہہ بند اور چادر اتار کر غریبوں  کو دے دیتے تھے، آخرِ عمر میں یہ کیفیت تھی کہ صرف ایک مٹھی اجوائن سے روزہ اِفطار کرتے تھے اور کھانا نہیں کھاتے تھے۔ نمازِ فجر میں بہ حالت ِسجدہ طائرِ روح قفس ِعنصری سے پرواز کر گیا، مزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین،  ص ۵)  (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید

حضرت اسحاق تکاری

حضرت اسحاق تکاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           علومِ شریعت و طریقت میں ممتاز تھے، صاحبِ کرامت تھے۔ آپ کا عارفانہ مقولہ ہے کہ پرند جب تک اپنے انڈے میں رہتا ہے ناقص ہوتا ہے، لیکن جب انڈے کے خول کو توڑدیتاہے اور باہر نکل  آتا ہے تو فضاؤں  میں پرواز کرتا ہے؛ اسی طرح انسان جب طبعی  حدود و قیود میں رہتا ہے، بلندیاں  نہیں حاصل کرسکتا ہے، لیکن جب طبیعت  کی حدود سےآزاد ہوتا ہے تب وہ جزئیت  کی پستیوں سے نکل کر کلیت  کی بلندیوں پر پہنچتا ہے، آپ کا مزار مکلی پرہے۔ (تحفۃالطاہرین،  ص ۵۶) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ) ۔۔۔

مزید

حضرت اسد اللہ شاہ ، المعروف اسماعیل صوفی

حضرت اسد اللہ شاہ ، المعروف اسماعیل صوفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ولیِ کامل ، محقّقِ بے بدل اسد اللہ شاہ نے شاہ عاشق اللہ سے فیض پایا تھا، جس مریض کو اطبا ’’لا علاج‘‘ قرار دیتے تھے ان کے پاس لایا جاتا تھا وہ تن درست ہو جاتا تھا، آپ کامزار مکلی پر ہے۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۶۹)  (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید

حضرت ابوالبقاء بکھری میر

حضرت ابوالبقاء  بکھری میر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔۔ ۹۴۷ھ           سداب بکھر میں عظیم المرتبت  صوفی گذرے ہیں۔ نصیر الدین ہمایوں  بادشاہ جب سندھ میں آیا تو بکھرکے باہر خیمہ زن ہوا۔  بزرگانِ دین سے باتیں کرنا ان کا خاص مشغلہ تھا ۔ چناں چہ وہ میر ابو البقاء کی جھونپڑی میں  عقیدت مندانہ طور پر حاضر ہوا ۔ کافی دیر تک فقیرانہ انداز کی صحبت رہی، کسی جاسوس نے اس ملاقات کا ذکر شاہ حسین  ارغون  والیِ سندھ سے کردیا۔ اس نے آپ کو تیر برسا کر شہید کرادیا، یہ واقعہ ۹۴۷ھ کا ہے ہمایوں کو آپ کی شہادت کا سخت رنج ہوا۔آپ کو بکھرہی میں خواجہ عبیداللہ احرار کی خانقاہ میں دفن کردیا گیا۔ (تذکرہ مشاہیر سندھ، ص ۷۳؛  تذکرہ مذکیر احباب، ص ۱۷۱۔۱۷۴) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید

حضرت احمد بغدادی

حضرت احمد بغدادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           احمد بغدادی صاحبِ معرفت بزرگ تھے۔ حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے حکم کی تعمیل میں سرزمینِ سندھ کی طرف تشریف لائے۔ آپ کے ہم راہ  چالیس خدّام تھے، جن میں ہر ایک  صاحبِ حال  و باکمال تھا، چلتے وقت بغداد کے دجلہ سے پانی کا ایک کوزہ بھرا تھا اس کو آپ نے اور آپ کے تمام  رفقا  نے تمام سفر میں پینے اور کھانے نیز  دیگر ضروریات میں صرف  کیا پھر بھی کوزے کا پانی ختم نہ ہوا، بلا شبہ  یہ آپ کی کرامت تھی، آپ کا  مزار  مکلی پر ہے، ساتھ آپ کے بھائی محمد کابھی مزار ہے، جو بغداد سے آپ کے ہم راہ آئے تھے۔ (تحفۃ الطاہرین،  ص ۴۳) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید

حضرت احمد درویش

حضرت احمد درویش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔ ۹۳۴ھ ۱۵۲۷ م           احمد بن مخدوم اسحاق ہالہ کندی ضلع حیدر آباد سندھ کے صاحبِ مقامات  اور بلند مرتبت بزرگ تھے، زہد و تقویٰ  اور شرافت و نجابت میں یکتائے روزگار  تھے، گوشہ  نشین اور عزلت پسند تھے، صاحبِ حال اور صاحبِ کشف تھے۔ کبھی کبھی محفلِ سماع میں بھی شریک ہوتے اور وجد وجذب کی کیفیات آپ پر طاری ہوجاتی تھیں۔           آپ کے والدِ گرامی مخدوم اسحاق اپنے دور کے مشہور  صوفی اور درویش تھے، ہالہ کندی میں ان کے علم و فضل کا بڑا چرچا تھا، مخدوم احمد درویش نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ، بعد میں بعض دیگر ناموَر حضرات سے علمی اکتساب کیا۔ بہ قدرِ ضرورت حصولِ علم کے بعد آپ نے تزکیۂ نفس اور صفائے باطن کی طرف توجّہ دی۔ آپ کے زہد و ورع، ۔۔۔

مزید

حضرت ابوالحسن میاں

حضرت ابوالحسن میاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           آپ قطب الاقطاب شیخ بہاؤ الدین زکریا  ملتانی کی اولاد سے تھے۔ تحفۃ الکرام کی روایت کے مطابق آپ سیّد میراں محمد جون پوری کے مرید اور ان سے فیض یافتہ تھے۔ آپ کا  مزار کوچۂ  ابو بکر مکلی میں ہے۔ (تحفۃالکرام، ج۳،ص۲۵۱؛تحفۃالطاہرین، ص۹۰) (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید

حضرت احمد بخاری سیّد

حضرت احمد بخاری سیّد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ شریعت و طریقت دونوں میں کامل تھے، کہتے ہیں کہ پوری زندگی  بیداری میں گزار دی۔  پیر بابو علیہ الرحمۃ کی صحبتیں اٹھائے ہوئے تھے، آپ اپنی وصیّت  کے مطابق  شہرِ ٹھٹھہ  میں آسودۂ خواب ہیں۔ (تحفۃالطاہرین، ص ۱۷۰)  (تذکرہِ اولیاءِ سندھ)۔۔۔

مزید