بدھ , 26 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 17 December,2025

خطیب عمری موصلی

                محمد امین بن خیر اللہ بن محمود بن شیخ موسیٰ عمری المعروف بہ خطیب موصلی: مدرس،مفسر،ادیب اور فاضل العلوم تھے۔۱۱۵۱؁ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۲۰۶؁ھ (بقول بعض ۱۲۰۳؁ھ) میں وفات پائی،۳۶کتب تصنیف کیں،رسالہ فی بعض مشکلات القرآن بھی آپ کی تصنیف ہے۔آپ کے چھوٹے بھائی یٰسین بن خیر اللہ(ولادت ۱۱۵۷؁ھ وفات بعداز ۱۲۳۲؁ھ) مؤرخ،شاعر اور عالم فاضل تھے،عنوان الاعیان فی تواریخ ملوک الزمان،در المکنون فی تاریخ القرون اور الدر المنتشر فی ترجم الادباء القرن الثالث عشر ان کی مشہور کتب ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

اسعد زادہ رومی

                محمد شریف بن محمد اسعد بن ابو اسحاق اسمٰعیل المعروف بہ اسعد زادہ رومی: فقیہ،مفسر،عالم،فاضل تھے۔شیخ الاسلام کے عہدے پر فائز رہے۔۱۲۰۴؁ھ میں وفات پائی۔خلاصۃ التبیین فی التفسیر سورہ یٰسین وغیرہ آپ کی تصانیف میں سے ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

سلیمان مستقیم زادہ  

              سعد الدین سلیمان بن امن اللہ عبد الرحمٰن بن محمد مستقیم رومی: عالم فاضل اور صوفی تھے۔۱۱۳۱؁ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۲۰۲؁ھ میں وفات پائی۔تقریباً ۵۰کتب تصنیف کیں جن میں مناقب امامِ ابو حنیفہ اور مناقب اصحاب اہلِ بدر بھی شامل ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

حقی ار ضرومی

                ابراہیم بن درویش عثمان حسنی ارضرومی(ارز رومی): حقی تخلص،صوفی شاعر اور عالم فاضل تھے،۱۱۹۵؁ھ میں وفات پائی۔۳۳زائد کتب تصنیف کیں، دیوان شعر کے علاوہ تحفۃ الکرام،الانسان الکامل،کنز الفتوح اور الہیئۃ الاسلامیہ فی التفسیر مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

مصطفیٰ طائی

                مصطفیٰ بن محمد بن یونس طائی نزیل مصر: فقیہ اور فاضل علوم تھے۔مصر میں ۱۱۳۸؁ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۱۹۲؁ھ میں وفات پائی۔توفیق الرحمٰن شرح کنز الدقائق البیان للنسفی،حاشیہ علیٰ شرح الاشمونی،شرح  شمائل وغیرہ آپ کی تصانیف ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

ابن قرہ تپہ لی

                حسین بن مصطفیٰ الایدینی: مفتی،مفسر،فقیہ تھے۔۱۱۹۱؁ھ میں وفات پائی۔ تفسیر بیضاوی پر حاشیہ اور کفایۃ المبتدی کی شرح بحر القواعد کے نام سے کی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حسن الجبرتی

                بدر الدین ابو التہانی حسن بن برہان الدین ابراہیم بن حسن بن علی بن محمد بن عبد الرحمٰن زیلعی الجبرتی العقیلی المصری: فقیہ،عالم فلکیات و ریاضی ۱۱۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔ماہِ صفر ۱۱۸۸؁ھ میں وفات پائی۔کئی کتب کی شروح و حواشی تحریر کیے،۱۶سے زائد کتب کے مصنف تھے،حقائق الدقائق علی دقائق الحقائق اور اصلاح الاسفار عن وجودہ بعض مخدرات الدرر المختار مشہور ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔