جمعرات , 27 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 18 December,2025

پسنديدہ شخصيات

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید۔ ان سے عبدالرحمن بن عائد سمعی ازدی نے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میرے پیر میں کچھ لنگ تھا وہ زمیں تک پہنچتا ہی نہ تھا حضرت نے میرے لئے دعا فرمائی تو میں بالکل اچھا ہوگیا یہاں تک کہ پیر دوسرے پیر کے برابر ہوگیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ ور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ہم اس کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید بن ودیعہ اور بعض لوگ ان کو ابن زید بن ودیعہ کہتے ہیں کنیت ان کی ابو سعد ہے یہ صحابی ہیں کوفہ میں رہتے تھے ان سے براء بن عازب نے اور زید بن وہب نے اور عامر بن ربیعہ بجلی نے روایت کی ہے یہ ابو نعیم کا قول ہے اور انھوں نے ان کے تذکرہ میں سوسمار کی وہ حدیث بھی لکھی ہے جو ثابت بن ودیعہ کے تذکرہ میں گذر چکی ہے ابو نعیم نے ان کو اور ثابت بن ودیعہ کو ایک کر دیا ہے ابو عمرنے بھی ایسا ہی کیا ہے مگر ابن مندہ نے ان دونوں کو علیحدہ علیحدہ ذکر کیا ہے مگر باوجود اس کے دونوں تذکروں میں ان سے راوی براء اور زید اور عامرکو لکھا ہے اور حدیث ایک ہی ہے وہی سوسمار کی حدیث پس میں نہیں جانتا کہ ابن مندہ نے ان کو دو کیوں بنای ان دونوں کی بحث گذر چکی ہے اگر اس مندہ ان کا نسب بیان کرتے تو ان پر حق ظاہر ہو جاتا واللہ اعلم۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ نہیں لکھا ہے اور ابن مندہا ور ابو عمر نے ان۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ودیعہ بن جذام۔ بنی امیہ بن زید بن مالک میں سے ہیں عمرو بن عوف کی اولاد سے ہیں انصاری ہیں اوسی ہیں۔ کنیت ان کی ابو سد ہے۔ ان کے والد منافقین میں سے تھے ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ یہ بیان ابن مندہ کا ہے انھوں نے مہمد ابن سعد کاتب واقدی ے اس کو نقل کیا ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ (ان کا نام) ثابت بن زید بن ودیعہ (ہے) جیسا کہ ہم بعد اس تذکرہ کے لکھیں گے اور ابو عمر نے کہا ہے کہ ان کا نام ثابت بن ودیعہ ہے یہ اپنے دادا کی طرف منسوب ہیں یہ ثابت بیٹِ ہیں زید بن ودیعہ بن عمرو بن خزرج اکبر کے۔ انصاری ہیں واقدی نے کہا ہے کہ کنیت نا کی ابو سعد ہے یہ کوفی ہیں ان سے زید بن وہب نے اور عامر بن سعد نے اور براء بن عازب نے سوسمار (٭ایک جانور کا نام ہے ان کی حدیث وہی ہے جو آگے بیان ہوگی) کے متعلق ان کی حدیث روایت کی ہے جس میں لوگ بہت اختلاف کرتے ہیں مگر ان کی حدیث پالے ہوئے گدھوں کی بابت ۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن وائلہ جنگ خیبر میں شہید ہوئے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے اسی طرح مختصر (٭مختصر لکھنے کی وجہ ظاہر ہے جو صحابہ حضرت کی حیات ہی میں وفات پاگئے یا شہید ہوگئے ان سب کے حالات یا ستثنائے شاذنادر اسی طرح مختصر ملے ہیں) لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن ہزال بن عمرو انصاری۔ قبیلہ بنی عمرو بن عوف بن خزرج سے ہیں جو بلجلی کی ایک شاخ ہے۔ جنگ بدر میں شریک تھے یہ بیان زہری کا ہے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے یہ بیان ابن مندہ کا ہے۔ اور ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ بنی عمرو بن عوف ے ہیں بدر میں اور تمام غزوات میں رسول خدا ﷺ کے ہمرہا شریک تھے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے یونس ابن بکیر نے ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو جنگ یمامہ میں شہید ہوئے نقل کیا ہے کہ انھوں نے کہا بنی سالم ابن عوف سے ثابت بن ہزال ہیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن نعمانبن زید بن عامربن سواد بن ظفر۔ انصاری ہیں ظفری ہیں صحابہ میں ان کا تذکرہ ہوتا ہے۔ یہ ابو عمر کا قول ہیاور ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کی غرض سے ان کا ذکر لکھا ہے اور کہا ہے کہ ثابت بن نعمان۔ عبدان نے اور شاہین نے ان کا تذکرہ لکھاہے اور ابن شاہین نے کہا ہے ثابت بن نعمانبن زیدبن عامربن سود بن ظفر ابو موسی نے کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو ثابت بن نعمانبن حارث بن عبد رزاح بن ظفر کہتے ہیں نیز انھوں نے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا نسب اس طرح لکھا ہے ثابت بن نعمان بن امیہ بن امرء القیس بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف ابن مالک بن اوس۔ کنیت ان کی ابو الصباح ہے انھوں نے اپنی سند سے موسی بن عقبہ سے انھوں نے زہری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ انصار کی شاخ بنی عمرو بن عوف سے پھر بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف سے ثابت بن نعمان جن کی کنیت ابو الصباح تھی جنگ بدر میں شریک تھے اور جنگ خیبر میں شہی۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن نعمان بن حارث بن عبد رزاح بن ظفر۔ انصاری اوسی۔ قبیلہ بنی ظفر سے ہیں۔ ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا جاتا ہے ابو عمر نے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن نعمان بن امیہ بن امرء القیس۔ کنیت ان کی ابو حبہ بدری ہے۔ فتح مصر میں شریک تھے اس کو ابن مندہ نے ابو سعید ابن یونس سے نقل کیا ہے ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض راویوں نے ذکر کیا ہے کہ کنیت ان کی ابو حبہ بدری ہے اور ابو سعید بن یونس سے روایت کی ہے ہ یہ فتح مصر میں شریک تھے۔ اور زہری نے ابن حزم ے رویت کی ہے ہ حضرت ابن عباس اور ابو حبہ انصاری کہتے تھے کہ رسول خدا ھ نے معراج کے تزکرہ میں فرمایا کہ پھر میں اوپر چڑھایا گیا یہاں تک کہ میں ایک میدان میں پہنچا جہاں قلموں کے کشس کی آواز میں سنتا تھا۔ ابو عمر نے یہ تذکرہ نہیں لکھا ہاں کنیت کیبیان میں ابو حبہ انصاری بدری کا ذکر کیا ہے اور ان کے نام اور کنیت میں اختلاف بھی بیان کیا ہے بعض رویتوں میں ان کا نام ثابت بن نعمان ذکر کیا ہے۔ یہ اخیافی بھائی ہیں سعد بن خیثمہ کے۔ اور ابن ماکولا نے ابن برقی سے انھوں نے ابن یونس سے نقل کیا ہے کہ ان کا۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

  ابن منذر بن حرام بن عمرو بن زید مناہ بن عدی بن عمر بنی مالک بن نجار بن اوس سے ہیں بدر میں شریک تھے ابن مندہنے نجار بن اوس (کی اولاد سے انھیں) لکھا ہے اور اپنی سن سے ابن اسحاق ے ان لوگوں کے نام ہیں جو مالک بن نجار بن اوس کی اولاد سے جنگ بدر میں شریک تھے ثابت بن منذر بن حرام کا نام روایت کی اہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ ابن لہیعہ کا وہم ہے کہ اس وہم کرنے والے نے اس پر تنبیہ نہیں کی کیوںکہ نجار بیٹے ہیں ثعلبہ بن عمرو بن خزرج کے۔ میں کہتا ہوں میرا خیال یہ ہے ہ ابن مندہ نے کسی ناقص کتاب میں لکھا دیکھا ہوگا من نبی مالک بن النجار اوس بن ثابت کاتب نے نجار کے بعد ابن کا لفظ بڑھا دیا ہوگا اس کو ابن مندہ نے نجار بن اوس سمجھ لیا حالانکہ ایسا نہیں ہے صحیح یہ ہے کہ ان صحابی کا نام اوس بن ثابت بن منذر بن حرام ہے مالک بن نجار کی اولاد سے ہیں حسان بن ثابت کے بھائی ہیں ان کا تذکرہ اوس کے بیان میں ہوچ۔۔۔

مزید

(سیدنا) ثابت (رضی اللہ عنہ)

    ابن معبد۔ انھوںنے روایت کی ہے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے ایک عورت کی بابت سوال کیا جس کے حسن نے اسے فریفتہ کر لی تھا اس حدیچ کو عبید اللہ بن عمرو نے بواسطہ ایک شخص کے جو قبیلہ کلبس ے ہیں ثابت ابن معبد سے روایت کیا ہے حالانکہ یہ وہم ہے۔ صحیح وہ ہے جو علی بن معبد وغیرہ نے عبید اللہ بن عمرو سے انھوںنے عبدالملک ابن عمیر سے انھوں نے ثابت بن معبد سے انھوںنیقبیلہ کلب کے ایک شخص سے رویت کی ہے۔ ثابت بن معبد تابعی ہیں۔ کوفہ کے رہنے والے۔ ان کا تزکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید