سعیدہ مقاتل بن حبان کا بیان ہے،کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر حضورِاکرم اور کفار مکہ کے درمیان جو معاہدہ طے پایا تھا،اس میں یہ شرط بھی تھی،کہ اگر کوئی آدمی مکے سے مسلمان ہو کر حضورِ اکرم کے پاس آگیا تو اسے واپس بھیج دیناہوگا،کچھ عرصے کے بعدسعیدہ نامی خاتون جو ابو صیفی راہب کی زوجہ تھیں،اور مشرک مقیم مکہ تھیں،بھاگ کر مکے سے مدینے آگئیں،کفّارِمکہ نے ان کے واپسی کا مطالبہ کیا،حضور نےفرمایا،معاہدے میں مرد کا ذکر ہے،اس لئے عورت کی واپسی کا تقاضا غلط ہے،اس پر یہ آیت نازل ہوئی، " فَاَمتَحِنُوھُنَّ "یعنی انہیں آزماؤ،اوراچھی طرح جانچ پڑتال کرو،تاکہ بعد میں پشیمانی نہ ہو،ابو موسیٰ نے ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
سعیرہ اسدیہ ،بقول جعفر اس حدیث کا اسناد مخدوش ہے،ابن مندہ وغیرہ نے ان کا نام شعیرہ اور جعفرمستغفری نے سعیرہ لکھا ہے،اور یہی درست ہے،عطا خراسانی نے عطاء بن ابورباع سے روایت کی،کہ ایک بار مجھے عبداللہ بن عباس نے کہا،کیامیں تمہیں دنیا میں ایک جنتی انسان دکھاؤں؟ انہوں نے مجھےایک موٹی سی زرد چہرہ حبشن دکھائی،اور کہا،کہ یہ عورت سعیرہ اسدیہ ہے،جو ایک بار حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی،اور عرض کیا کہ یارسول اللہ !مجھے مرض جنون ہے،آپ دعا فرمائیں،کہ اللہ تعالیٰ مجھے شفا عطا فرمائے،آپ نے فرمایا،اگر تو چاہتی ہے کہ تیری شفایابی کے لئے جناب باری میں دعاکروں،تو تندرست ہوجائے گی،مگر شفایابی کے بعد تیرے سارے اعمال اچھے بُرے بھی لکھے جائیں گے،لیکن اگر تواس مرض کو صبر سے برداشت کرسکے تو میں تجھے جنت کی بشارت دیتاہوں اس نے صبر کر کے جنت ہتھیالی۔ ابوموسیٰ نے ان کا ذ۔۔۔
مزید
ام بلال جو بلال کی بیوی تھیں،بقولِ جعفر امام بخاری نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے، جنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام عیسیٰ بن جزار عصریہ،انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت اور روایت حاصل ہوئی، بقولِ ابن ماکولا عبدالرحمٰن بن عمرو بن جبلہ نے ام فروہ دختر مزاحم العصریہ سے اپنی والدہ امِ عیسیٰ سے روایت کی۔ ۔۔۔
مزید
امِ غطیف ہذلیہ،یہ وہ خاتون ہیں جنہیں ملیکہ نے حمل بن مالک بن بابغہ کی حدیث میں ماراتھا،اسباط کی روایت میں جسے انہوں نےسماک سے،انہوں نے عکرمہ سےروایت کی ہے،ان کا نام اسیِ طرح مذکور ہے،ابونعیم اور ابوبکر خطیب کا یہی قول ہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام حارث انصاریہ،عمارہ بن غزیہ کی دادی تھیں اور صلح حدیبیہ کے موقعہ پر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں،ابوعمر نے مختصراًان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام حارث دختر مالک بن خنساء بن سنان انصاریہ،بقول ابن حبیب انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
ام حارث دختر ثابت بن جذع انصاریہ،بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضورِ اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
ام حارثتہ الربیع دختر نضر،ہم باب الراء کے تحت ان کا ذکر کر آئے ہیں،ابو موسیٰ نے مختصراً انکا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام حبان دخترِ عامر بن نابی بن زید بن حرام بن کعب بن سلمہ انصاریہ،یہ خاتون عقبہ بن عامر بن نابی کی ہمشیرہ تھیں۔ ۔۔۔
مزید