جمعہ , 28 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 19 December,2025

(سیّدہ )ام حبیب( رضی اللہ عنہا)

ام حبیب دختر عاص بن امیہ بن عبدشمس،بقول جعفر عمرو بن ود کے پاس تھے اور ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے،اور اس بنا پر وہ خالد ،عمرو اور ابان بن عاص کی چچی تھیں،لیکن یہ مستعبد ہے، واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام الحکم( رضی اللہ عنہا)

ام الحکم دختر عبداللہ بن مسعود بن ثعلبہ انصاریہ از بنو خدارہ،بقول ابنِ حبیب انہوں نے حضورِ اکر م صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام حکیم( رضی اللہ عنہا)

ام حکیم دختر حرام،غزوۂ بدر میں گرفتار ہوگئی تھیں،بقولِ ابنِ حبیب اسلام قبول کرکے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام حکیم( رضی اللہ عنہا)

ام حکیم دختر عثمان بن مظعون،یہ خاتون عمر کے ساتھ اعتکاف کی کرتی تھیں،اسے عمر بن ذر نے مجاہد سے مرسلاً روایت کیا ہے،اور ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابونعیم نے ان کے والد کا نام حکیم اور ان کا اپنا نام خولہ لکھاہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام حکیم( رضی اللہ عنہا)

ام حکیم دختر عتبہ بن ابووقاص،یہ خاتون مہاجر خواتین سے ہیں،ابوعمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام حرملہ( رضی اللہ عنہا)

ام حرملہ دختر عبدالاسود بن خزیمہ بن اقیش بن عامر بن بیاضہ بن سبیع بن جعثمہ بن سعد بن ملیح بن عمرو بن خزاعہ،آغاز بعثت میں اسلام قبول کیا ،اور پھر اپنے شوہر جہم بن قیس بن عبد بن شرجیل کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور ابوموسیٰ نے ان کا نسب لکھاہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام حسان( رضی اللہ عنہا)

ام حسان دخترشداد،ہم نے ان کے بیٹے حسان کے ترجمے میں ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام جمیل( رضی اللہ عنہا)

ام جمیل دختر حزم بن عتیک بن نعمان انصاریہ از بنو مالک،بقولِ ابن حبیب حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام جمیل( رضی اللہ عنہا)

ام جمیل دختر جلاس بن سوید انصاریہ از بنو عبدالاشہل،بہ قول ابنِ حبیب،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام جمیل( رضی اللہ عنہا)

ام جمیل دختر خطاب جو حضرت عمر کی ہمشیرہ تھیں،اور سعید بن زید کی زوجہ ،ان کا نام فاطمہ تھا، ہم ان کا ترجمہ لکھ آئے ہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید