/ Friday, 29 March,2024

شیخ القرآن حضرت علامہ عبداللہ خان عزیزی

۔۔۔

مزید

حضرت شاہ منصور سہروردی

حضرت شاہ منصور سہروردی (جونپور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت سید میراں محمد شاہ موج دریا بخاری لاہوری

حضرت سید میراں محمد شاہ موج دریا بخاری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اصل نام میراں محمد شاہ تھا۔ عرفِ عام میں حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کہاجاتا ہے،بخاری سادات میں سے تھے۔ سلسلۂ نسب  یوں ہیں: میراں محمد شاہ بن سید صفی الدین بن سید نظام الدین بن سید علم الدین ثانی بن سید  جلال الدین بن سید علم الدین اول سید ناصر الدین بن سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن سید شیر شاہ جلال الدین الا عظم امیر سرخ بخاری رحمتہ اللہ علیہم۔  تاریخ ِولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ1533ءمیں" اوچ شریف" میں پیدا ہوئے۔ سیرت وخصائص:  لاہور میں آمد  تذکرۃ الا ولیاء،کرام میں لکھا ہے کہ جب شہنشا ہ اکبر سے قلعہ چتو ڑ فتح نہ ہوسکا تو اس نے دربا ریوں کے کہنے پر آپ سے دعا کےلیئے استد عا کی چنا نچہ آپ کی دعا سے قلعہ فتح ہوگیا تو بادشاہ نے آپ سے لاہور۔۔۔

مزید

حضرت سید شاہ جمال لاہوری

حضرت سید شاہ جمال لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           آپ حسینی سادات میں سے تھے،شجرہ مرشدی آپ کا حضرت بہا ء الدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ سے اس طرح ملتا ہے کہ حضرت شاہ جمال مرید شیخ ککو ابیگ رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ شاہ صد رالدین کے رحمتہ اللہ علیہ، وہ حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے،وہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت سری سقطی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ حضرت حبیب عجمی رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ حضرت داؤد طائی رحمتہ اللہ علیہ کے، وہ حضرت خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کے اور وہ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہ کے۔آپ نہایت جامع کمالات بزرگ تھے،ہز ارہا غیر مسلم آپ کے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخ۔۔۔

مزید

موسی سہروردی

حضرت موسیٰ سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

مولانا سید ریاض الدین سہروردی

  مولانا سید ریاض الدین سہروردی بن مفتی سید محمد جلال الدین چشتی سراجی کا شمیری ریاست ’’جے پور ‘‘(انڈیا )میں ۱۹۱۹ء کو تولد ہوئے ۔ مفتی کا شمیری کا نعتیہ دیوان ’’الجلال ‘‘کے نام سے آستانہ سہروردیہ لاہور سے ۱۲۸ صفحات پر مشتمل شائع ہو چکا ہے ۔ (مجلہ لیلۃ النعت ۱۹۹۴ء ص۴۲) تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں والد بزرگوار سے حاصل ہوئی، اس کے بعد علاقائی مکتب مسجد میں تعلیم حاصل کی ۔ کتابی علم سے زیادہ صالحین کی صحبت سے اکستاب فیض کیا ۔ حضرت قبلہ سید محمد نبی قادری فخری شاہجہاں پوری ؒ کی صحبت میں کافی عرصہ استفادہ کیا ۔ پارس جس طرح پتھر کو سونا بنا دیتا ہے اسی طرح صالحین بزرگوں کی صحبت بافیض، کیمیا نظر خاک کو زعفران اور مٹی کو سونا بنا دیتی ہے ۔  بیعت : شیخ کامل حضرت علامہ ابوالفیض سید قلندر علی شاہ صاحب شہروردی ؒ (آستانہ س۔۔۔

مزید

بابا کملی شاہ سہروردی

حضرت بابا کملی شاہ سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سی پی برار، کراچی)  ۔۔۔

مزید

میر ابوالفتح قادری سہروردی قدس سرہ

  آپ کی والدہ ماجدہ میر محمد علی سہروردی کی بیٹی تھیں چونکہ میر محمد علی قدس سرہ کی اپنی نرینہ اولاد نہیں تھی۔ آپ نے اپنے نواسے کی تربیت اور تعلیم میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ رحلت کے وقت انہیں مسند ارشاد پر بٹھایا حضرت میر کے بعد میرابوالفتح نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اس سلسلہ طریقت کو جاری رکھا اور مخلوق خدا کو بڑی تن دہی سے راہ  ہدایت دکھاتے رہے۔ آپ کی وفات ۱۱۲۵ھ میں ہوئی تواریخ اعظی نے خلیفہ شاہ جیلانی سے تاریخ وفات لی ہے۔ حضرت بوالفتح میر با کمال سال تاریخش بقول اہل خبر   شد چو از دنیا بحنت جائے گیر داں معلّی اشرف الاخلاق میر ۱۱۲۵ھ (خذینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

حضرت شاہ محمد قادری سہروردی کبروی کشمیری قدس سرہ

  آپ حسینی سادات کرام میں سے تھے۔ آپ کو حضرت غوث الاعظم سے نسبت سادات تھی۔ سید شاہ محمد بن سید عبداللہ۔ بن سید محمود بن عبدالقادر گیلانی۔ بن سید عبدالباسط۔ بن سید حسین بن سید حسن بن سید احمد بن سید شرف الدین قاسم بن سید شرف الدین علی۔ بن سیّد حسن ثانی بن سید علی۔ بن شمس الدین۔ بن سیّد محمد بن سید شرف الدین یحییٰ۔ بن شہاب الدین احمد۔ بن سید عمادالدین۔ بن سید ابی صالح نصر بن قطب آلافاق سید عبدالرزاق بن حضرت غوث العالمین قطب المتتقین محی الدین ابو محمد سلطان سعید شیخ عبدالقادر گیلانی قدس سرہ نو جوانی میں تن تنہا رہتے تھے۔ عورتوں سے دُور رہتے اختلاط نسواں تو درکنار نکاح سے بھی دور رہتے۔ آخر کار اجازت غیبی سے نکاح کیا۔ ۱۰۹۰ھ میں تا تار کے علاقہ کشمیر میں تشریف لائے۔ آپ کے گھر میں تقریباً ایک سو افراد خانہ گزر اوقات کرتے تھے۔ جن میں آپ کے اہل و عیال غربا و فقراء خدام و عقیدت مند شامل تھے۔ آ۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین یحیی مقبول

حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی مقبول علیہ الرحمۃ ان کا نام یحٰی بن حبش ہے۔مشائیوں اور اشراقیوں کی حکمت میں بڑے متبحر تھے"اور دونوں میں لائق تصنیفات اور عمدہ تالیفات رکھتے ہیں۔بعضوں نے ان کو سیمیا کی طرف منسوب کیا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک دن ایک جماعت کے ساتھ دمشق سے باہر نکلے اور بکریوں کے  گلہ مین پہنچے۔اس جماعت نے کہا"ہم کو ایک بکری  چاہئے۔ایک بکری کو پکڑلیا"اور دس درم ترکمان کو دئے"جو بکریوں کا مالک  تھا۔وہ اس میں عذرکرتا تھا"اور  کہتا تھا کہ اس سے چھوٹی بکری لے لو۔شیخ نے ساتھیوں سے کہا کہ تم چلے جاؤ"اور  بکری لے جاؤ کہ میں اس کو خوش کردوں گا۔وہ چل دئے۔آپ اس سے باتیں کرتے رہے"اور اس کے دل کو خوش کرتے تھے۔یہاں تک کہ  وہ لوگ دور نکل گئے۔پھر آپ ان کے پیچھے جاتے تھے۔ترکمان بھی ان کے پیچھے جاتا تھا اور چلاتا تھا۔جب وہاں تک پہنچ گیا"تو اس کا بایاں ہاتھ پکڑ کر کھینچا۔۔۔

مزید