/ Monday, 29 April,2024

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری

حضرت علامہ مولانا غلام فرید لاہوری  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ                 مولوی غلام فرید لاہوری: عالمِ اجل،فاضل اکمل،جامع کمالات ظاہری وباطنی،عابد زاہد،ذاکری شاغل تھے،عمام عمر درس و تدریس میں مشغول رہے اور دنیا سے سروکارنہ رکھتے تھے،تجریدو تفرید آپ کی طبیعت پر نہایت غالب تھی۔ وفات آپ کی ۱۲۱۶؁ھ میں ہوئی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ جہانگیر سہروردی

حضرت شیخ جہانگیر سہروردی علیہ الرحمۃ۔۔۔

مزید

شیخ حسن کنجد گر المعروف حسو تیلی سہروردی لاہوری

شیخ حسن کنجد گر المعروف حسو تیلی سہر وردی لاہوری  رحمتہ اللہ علیہ             شجرہ بیعت آپ کا اس طرح ہے کہ آپ حضرت شاہ جمال رحمتہ اللہ علیہ کے مرید ہوئے،وہ مخدوم ککو ا بیگ رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ شاہ شرف رحمتہ اللہ علیہ کے ،وہ معروف شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ حضرت جعفر دین کے، وہ معروف حضرت شاہ ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے ، وہ فیہ دین رحمتہ اللہ علیہ کے اور وہ حضرت شیخ الشیو خ شہاب الدین عمر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔ ابتدا میں آپ غلہ فروشی کا کام کرتے تھے اور نہایت تنگ دست رہا کرتے تھے،جب آپ نے حضرت شاہ جمال لاہور ی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کی بزرگی کا چرچا سنا تو ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تنگ دستی کا رونا رویا، آپ نے فرمایا کہ جاؤ رزق میں کشا ئش ہوجائےگی مگر کم نہ تولا کرو،آپ نے یہ مذ موم طریقہ چھو ڑ دیا تو حقیقتاً رزق۔۔۔

مزید

پیر قلندر شاہ قریشی سہروردی

پیر قلندر شاہ قریشی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد گرامی کا نام شیخ کرم شاہ قریشی تھا، لاہور میں پیدا ہوئے، سال ولادت ۱۷۷۱ء بمطابق ۱۱۸۵ھ ہے،یہ انہتائی طوائف الملو کی کا تھا، ابتدائی تعلیم اپنے والد کے چچا پیر خدا بخش سے حاصل کی، ۱۷۸۲ء میں آپ اپنے والد کے ساتھ لکھنؤ چلے گئے تھے، بریلی میں آپ نے اپنے بردار بزرگ پیر مردا شاہ کے ساتھ حضرت بد ر الدین رہتکی سے بیعت کی اور خرقہ خلافت حاصل کیا، ۱۷۸۶ء میں مرشد کی وفات کے بعد ایک سال تک اس مزار پر جاروب کشی کرتے رہے پھر رو دلی چلے گئے جہاں شیخ احمد عبد الحق کا مزار ہے وہاں سے الہ آباد پھر بنارس سے ۱۷۹۵ءمیں لکھنؤ پہنچ گئے۔ ۱۷۹۵ءمیں آپ لکھنؤ سے لاہور واپس آئے اور اپنی والدہ اور اخ مکرم پیر مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچے جو پانچ برس اپنے آبائی مکان محلہ کھاری کھوئی گذ ر چو۔۔۔

مزید

حضرت بندگی شیخ فخرالدین فخرعالم سہروردی جونپوری

حضرت بندگی شیخ فخرالدین فخرعالم سہروردی جونپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شاہ کبیر جونپوری سہروردی

حضرت شاہ کبیر جونپوری سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اوحدالدین کرمانی کے خلفاء میں سے تھے اپنے زمانے کے معروف اولیاء کرام میں سے تھے آپ نے ایک دیوانِ شعری ترتیب دیا تھا۔ پھر مثنوی پر ترصیعیات لکھیں وقائق و حقائق پر شعر کہے حدیقہ سنائی کے اسلوب پر اشعار کا مجموعہ لکھا یہ شعر آپ کے مشہور اشعار میں سے ہے۔ اوحدی شصت سال سختی دید   تاشبے روئے نیک بختی دید آپ کی وفات ۷۳۷ھ میں ہوئی تھی مزار پرانور تبریز میں ہے۔ اوحدالدین فرد یکتائے زماںسالِ وصل آں شہ والا ہمم   مقتدائے دین شہہ روشن ضمیرگشت پیدا صاحبِ تاج کبیر۷۳۷ھ (خزینۃ الاصفیاء)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری

حضرت شیخ عبداللطیف قادری سہروردی کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عالم باعمل صوفی کامل اور عارف خدا تھے آپ شیخ اسماعیل انبور، سبلی سے نسبت رکھتے تھے۔ آپ سے بے اختیار کشف و کرامات ظہور میں آتیں تھیں۔ لقمہ حلال کی تلاش میں رہتے جہاں کہیں رزق مشکوک ہوتا۔ آپ کو غیب سے اطلاع ہوجایا کرتی تھی۔ آپ طعام سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے۔ حضرت خواجہ ابوالفتح قلی جو مولانا حیدر علامہ سے نسبت رکھتے تھے آپ کے خاص دوست  تھے سلسلہ کبرویہ اور سہروردیہ کے فوائد سے بہرہ ور تھے۔ یہ نسبت خواجہ ابوالفتح کو حضرت شیخ عبدالحق محدوث دہلوی سے حاصل ہوئی تھی آپ نے اپنی عمر میں چوالیس بار چلہ کشی کی تھی۔ اس خلوت گزینی کے دوران بجز یاد حق کسی چیز سے سروکار نہ رکھتے تھے۔ حتٰی کہ کھانا پینا بھی ترک کردیتے آپ ۱۱۳۴ھ میں بتاریخ ۱۵ شعبان المعظم کو فوت ہوئے۔ شیخ عبداللطیف واصل حقفاضل اکبر ست تاریخش۱۱۳۴ھ    یافت در اصل ح۔۔۔

مزید

روز بہان بقلی شیرازی

حضرت روز بہان بقلی شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا اسم گرامی ابو محمد بن ابی البقراء البقلی الشیرازی تھا آپ سلطان الفقراء برہان العلماء اور قدوۃ العشاق کے خطابات سے مشہور تھے آپ عراق شام حجاز کے سفر کیے شیخ ابوالنجیب سہروردی کے سکندریہ کے دارالعلوم میں بخاری شریف کے درس میں ہم سبق تھے آپ کو شیخ سراج الدین محمود بن خلیفہ بن عبدالسّلام بن احمد بن سال سے خرقۂ خلافت ملا شیراز کے اطراف میں ریاضت کرتے رہے آپ ان ریاضات کے دوران صاحب شوق و وجد و سماع ہوئے آپ بہت سی تصانیف کے مالک ہیں تفسیر عرائس البیان آپ کی معروف اور مشہور تفسیر ہے شرح شطحیات ابن عربی کتاب الانوارنی شرح الاسرار بھی دنیائے تصوّف میں معروف کتابیں آپ کی تصنیف ہیں آپ نے شیراز کے جامع عتیق میں پچاس سال درس و وعظ کیا حضرت شیخ ابوالحسن فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت بقلی نے مشائخ کو دعوت دی میں بھی اس دعوت میں شریک تھا میں آپ سے متعارف ن۔۔۔

مزید

قطب العالم حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی سہروردی

قطب العالم حضرت شیخ عبد الجلیل چوہڑ بندگی سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ عبدالجلیل  سہروردی رحمۃاللہ علیہ۔لقب:قطب العالم،چوہڑبندگی۔چوہڑبندگی کی وجہ تسمیہ:چوہڑہندی زبان میں "شکارکوتدبیرسےقابوکرنےوالا"کوکہتےہیں۔چونکہ آپ نےسلسلہ نسب اسطرح ہے: آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے سلطان التارکین حضرت شیخ حمید الدین ابو الحاکم بادشاہ کیچ مکران سے ملتا ہے۔ شیخ عبد الجلیل بن شیخ ابو الفتح بن شیخ عبد العزیز بن شیخ عبد الجلیل بن شیخ شہاب الدین بن شیخ نور الدین بن شیخ سلطان التارکین حضرت شیخ حمید الدین ابو الحاکم علیہم الرحمۃ۔ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت  قصبہ"موکہ"ریاست بہاولپورمیں ہوئی۔ تحصیلِ علم:آپ نےابتدائی تعلیم اپنےوالدگرامی سےحاصل کی۔پھربلاداسلامیہ کےمختلف شہروں میں جیدعلماء سےاخذعلم کیا۔یہاں تک کہ علوم ظاہرہ میں کامل واکمل ہوگئے۔ بیعت و خلافت:آپ نے علوم ظاہریہ ۔۔۔

مزید