/ Sunday, 28 April,2024

شیخ فیض اللہ المشہو رہدی سہروردی

شیخ فیض اللہ المشہو رہدی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب العالم رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی تھے۔آپ کو بھی انہوں نے خرقہ خلافت عطا کرکے قصبہ چوہنی میں اقامت اختیا ر کرنے کو فرمایا تھا چنا نچہ آپ ان کے فرمان کے مطابق وہاں تشریف لےگئے اور ساری عمر رشد و ہدایت کی تلقین میں مصروف رہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

ملک مردانہ کھو کھر سہروردی

ملک مردانہ کھو کھر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           کافی کوشش کے باوجود آپ کی ابتدائی زندگی کے حالات دستیاب نہیں ہو سکے اور نہ یہ معلوم ہوسکا کہ آپ کب لاہور تشریف لائے اور کب واپس چلے گئے، نیز وفات کس سن میں واقع ہوئی لیکن آپ کا لاہور آکر حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر بیعت کرنا ثابت ہو چکا ہے۔ بیعت:           غلام دستگیر نامی نے اپنے مضمون، لاہور کے ایک اولین سہر وردی بزرگ ،جو روزنامہ امر وز چھ مئی ۱۹۵۶ء میں چھپا تھا  لکھا ہے کہ آپ نے حضرت قطب عالم شیخ عبد الجلیل رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور آپ کو خرقہ خلافت ملا تھا، جب آپ کے پیر و مرشد نے لاہور میں مسجد بنو انی شروع کی تو ملک مردانہ نے اس مسجد کی تعمیر میں ایک مز دور کی حثییت سے مفت کا م کیا تھا اور نہایت۔۔۔

مزید

شیخ یونس سہروردی

شیخ یونس سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم عبد الجلیل سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید تھے،تذکرہ قطبیہ میں آپ کا ذکر جگہ جگہ ملتا ہے۔حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ تبلیغ و ارشاد کےلیئے مختلف مقامات پر جاتے رہے اور سانگلہ میں آپ کے ساتھ مقیم رہے، پیر فرخ بخش،اذکار قلندر ی ،میں لکھتے ہیں۔ شیخ المشائخ حضرت شیخ یونس عرف کیسرہ مدت بسیا ر لیل و نہا ر در خدمت قبلہ پیرو مرشد خویش ریاضت ہا کشیدہ و خرقہ فقر حاصل کردہ قبر ش در موضع بنچ بر کنار قدیم دریائے راوی مشہو رو معروف و زیارت گاہ مردمان آں نواح است۔ تذکرہ تطبیہ میں  حضرت جمال الدین ابوبکر رحمتہ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ شیخ المشا ئخ حضرت یونس کبیر نے آ نحضرت صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رجوع کیا کہ اس وقت کس سے بیعت کی جائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔

مزید

شیخ میٹھ سیاہ پوش سہروردی

شیخ میٹھ سیاہ پوش سہروردی  رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت عبد الجلیل چوہٹر بندگی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا میں سے تھے،تذکرہ قطبیھ،میں لکھا ہے کہ  جب آپ طواف کعبہ کے بعد بغد اد تشریف لائے تو روضہ اقدس حضرت شیخ الشیو خ شہاب الدین سہر وردی پر حاضر ہوئے، وہاں سے حکم ہو اکہ لاہور جائیں، لکھا ہے، کہ حضرت شیخ الشیو خ او را فر مودند در باطن کہ برد شہر لہا نور راہی درپیش شیخ چوہٹربقیہ نصیب خود بگیر۔پس شیخ میٹھ سیاہ پوش رحمتہ اللہ علیہ بہ جانب شہر لہا نور راہی شد چوں بہ حضرت بندگی قطب عالم عظیم اللہ تعالیٰ رمید دست بیعت شد۔ پیر فرخ بخش فرحت اپنی تالیف،اذکار قلندری،میں تحریر کرتے ہیں کہ حضرت میٹھ سیاہ پوش رحمتہ اللہ علیہ مردے عزا بود عرصہ شریعت و طریقت را بقد م ہمت پیمووہ مدتے در جناب بندگی قطب عالم ماند سا نگلہ پہاڑ پر ذکر الہیٰ میں مشغول رہت۔۔۔

مزید

شیخ مولانا نجا ر سہروردی

شیخ مولانا نجا ر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم شیخ عبد الجلیل چوہٹر بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے خلفا ء میں سے تھے، آپ کے ساتھ لاہور سے باہر تبلیغ و تلقین کےلئیے مختلف مقامات پر جایا کرتے تھے،تذکرہ تطبیہ، میں لکھا ہے کہ حضرت قطب عالم موضع تیڑ ھ میں آپ گھر شادی کی ایک تقریب میں تشریف لے گئے تھے جہاں حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی وجہ سے رزق کی کشائش ہوگئی تھی،اذکا ر قلند ری،میں پیر فرخ بخش فرحت لکھتے ہیں: مست شراب شوق حضرت مہا عرف نجا ر مردے صاحب دردے مدت ہادر خدمت پیرو مرشد خویش حضرت بندگی قدس سرہ قیام و ر زیدہ و محنت ہا کشیدہ خرقہ فقر حاصل نمو دہ مرقد آں در موضع تیڑ ہ بزرگ مشہو ر است۔ حضرت جمال الدین ابوبکر سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ تذکرہ قطبیہ میں لکھتے ہیں،شیخ المشا ئخ مولانا نجار بخدمت آن یگانہ روزگار مرید گشت و درلیل۔۔۔

مزید

شیخ فرید الدین سہروردی

شیخ فرید الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت قطب عالم کے  چھوٹے بھائی تھے۔ شیخ جمال الدین ابو بکر لکھتے ہیں کہ میں ایک دن شیخ فرید کو سبق یاد نہ کرنے پر زجر د تو بیخ کررہا تھا کہ وہ رونے لگ گیا، اس کے رونے کی آواز سن کر حضرت قطب عالم حجرہ سے باہر تشریف لے آئے اور فرمایا ابو بکر اس فرید کو کیوں تکلیف پہنچا رہے ہو میں نے عرض کیا کہ یہ پڑھتا نہیں آپ نے فرمایا کہ اسے کچھ نہ کہو میں نے اللہ تعالیٰ بزرگ و برترسے دعا کی ہے کہ بر ادرم فرید پر فیض کے دورازے کھل جائیں۔ آپ ہر جمعہ کی رات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کی نیاز پکا کر درویشو ں کو کھلایا کرتے تھے، جب آپ نے حضرت قطب عالم رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں رہ کر فیوض و برکات حاصل کرلیئے تو آپ نے ان کو خلا فت عطا کر کے قصبہ چوہنی کے اطراف میں بھیج دیا جس کی وراثت باد۔۔۔

مزید

شاہ جیونہ کر و ڑی بخاری نقوی سہروردی

شاہ جیونہ کر و ڑی بخاری نقوی سہروردی رحمتہ اللہ علیہ        آپ سادات بخاری سے تعلق رکھتے تھے،نام نامی سید محبوب عالم تھا، والد ماجد اور جد امجد کا اسم گرامی سید احمد کبیر ثانی اور مخدوم جہانیاں جہاں گشت سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ تھا، آپ اپنے والد کے تیسرے فرزند تھے، ولادت قنو ج  بھارت کے علاقہ میں ہوئی جہاں آپ کے والد اوچ سے اس شہر میں چلے گئے تھے، ولا دت آپ کی ۸۹۵ھ مطابق ۱۴۸۹ء بعہد سلطان بہلو ل لودھی ہوئی، اکیس سال تک والدین کی سرپرستی میں رہے پھر دہلی تشریف لائے اور حضرت نصیر الدین چراغ دہلی چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی وہاں سے ہدایت پاکر پنجاب تشریف لائے۔ لاہور میں آمد:           دہلی سے براستہ سامانہ اور پٹیا لہ آپ  لاہور تشریف لائے اور یہاں کئی سال قیام فرمایا قیام لاہور کے وقت آپ کو۔۔۔

مزید

پیر کا لیہ سہروردی

پیر کا لیہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ           آپ کا خاندانی شجرہ نسب حضرت برہان الدین ولی آف لنگر مخدوم  سے جا ملتا ہے، والد گرامی شیخ سعد اللہ سلسلہ سہر وردیہ سے بیعت تھے، نام نامی محی الدین تھا، ولادت ۸۸۰ھ مطابق ۱۴۷۵ء بعہد سلطان بہلو ل لودھی ہوئی، خلافت اپنے والد سے پائی۔ لاہور آمد:        آپ نے کثرت سے سیرو سیاحت کی اور بیس سال کی عمر میں سیا حت ہندوستان کےلیئے نکل کھڑے ہوئے اور لاہور تشریف لائے اور یہاں سے ہی آپ کو علاقہ ککی نو تحصیل شور کوٹ میں مقیم ہونے کی بشارت ملی، چنا نچہ آپ وہاں چلے گئے اور باقی زندگی وہاں ہی مقیم رہے۔ وفات:        ۹۶۲ھ مطابق ۱۵۵۴ء میں بعہد ابراہیم سوری ککی میں ہوئی اوروہاں ہی اپنے والد شیخ سعد اللہ کے پہلو میں دفن ہوئے، مزار عالی پختہ ہے جو شور کوٹ ۔۔۔

مزید

شیخ جمال الدین ابوبکر سہروردی

شیخ جمال الدین ابوبکر سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ حضرت عبد الجلیل چوہٹر بند گی رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بھائی ہے، سلطان سکندر لودھی کے زمانہ میں حضرت قطب الدین آگرہ چلے گئے تھے،آپ لکھتے ہیں کہ حضرت قطب الدین عالم رحمتہ اللہ علیہ نے بڑے اصرار سے آپ کی شادی سلطان بابک کی صاحبز ادی سے کردی۔ بیعت: آپ نے حضرت چوہٹر بندگی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت کی تھی اور انہیں سے خلافت حاصل کی، اس موقع پر شیخ جلال الدین گوجر،شیخ مولانا نجار اور شیخ لد ھا کمبو ہ حاضر تھے، جب آپ نے خرقہ خلافت عطا فرمایا تو حصا ر فیروز شاہ کی جانب جانے کا ارشاد فرمایا۔ تذکرہ قطبیھ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بابر کے عہد میں ۱۵۲۶ء سے ۱۵۳۰ء تک کسی وقت خانقاہ جلیلہ میں پھر واپس آکر ہدایت کی تلقین کرنے لگے تھے،اس زمانہ میں سید علی بخاری نے آپ سے فیضان حاصل کیا تھا اور پھر آگرہ چلے گئے،اذکار ابرار،تالیف ۱۶۰۵ءمیں بھی آپ کا ذکر ہے۔۔۔۔

مزید

حضرت شیخ پیر پٹھا سہروردی

حضرت شیخ پیر پٹھا سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ف۔۔۔۔ ۶۶۶ھ           ابو الخیر حسین بن راجبار شاہ عالم، شیخ پٹھا کے نام سے مشہور تھے، آپ قوم ایان سے تھا، سلسلہ نسب یہ ہے حسین بن راجبا ربن کاہ بن سخیر ہ، والد کا نام سلطانی بنت مرادبن شرفو ہے۔ (حاشیہ حدیقۃ الاولیاء ازحسام الدین راشدی ،ص ۴۸)           حدیقۃ الاولیاء  میں مثنوی  کے انداز میں آپ کا حال بیان ہوا ہے ، بتایا گیا کہ آپ نے ایک مقام عزلتکدہ کو اپنا مسکن بنا رکھا تھا اور خلق اللہ سےمحبوب ومستور رہنا پسند کیا تھا، اتفاقاً اس مقام کے پاس سے حضرت شاہ عثمان شاہ باز اور شیخ بہاؤ الدین ذکریا  کا گزر ہوا۔ جب شیخ بہاؤ الدین ذکریا  اور شیخ پٹھا کی نطریں دو چار ہوئیں تو نظروں ہی نظروں میں ایک دوسرے کو جام معرفت پیش کیا، اور بالآخر شیخ پ۔۔۔

مزید