اتوار , 02 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 19 April,2026

سیّدنا عمارہ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

   بن ابی معیط اہان بن ابی عمرذکوان بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی اموی بھائی ہیں ولید بن عقبہ کے ان سے ان کے بیٹے مدرک نے روایت کی انھوں نے کہامیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے کےلئے حاضر ہوارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑکرفرمایاکہ بعض لوگوں کویہ خوشبو جو تیرے ہاتھ میں ہے مانع ہوتی ہے پس وہ چلے گئے اوراس کو دھوکرپھر آئے اوربیعت کی ۔عمارہ اوران کے دونوں بھائی ولید اورخالد مسلمہ فتح سے ہیں ان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے مگرابوعمرنے ان کی کوئی حدیث نہیں بیان کی۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

   بن حارثہ ازقبیلہ بنی غفار ابن ملیل الکنانی پھرغفاری۔جنگ خیبرمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک؟ ہوئےعبیداللہ بن احمد نے اپنی اسنادکے ساتھ یونس بن بکیرسے روایت کرکے مجھ کو خبردی انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی انھوں نے شہدأ خیبرکے ناموں کے ذکر میں  بیان کیاکہ بنی غفارمیں سے عمارہ بن عقبہ بن حارثہ کوایک تیرلگا جس سے ان کی وفات ہوگئی ۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن عبید رضی اللہ عنہ

  اوربعضوں نے کہاابن عبیداللہ خثعمی اوربعضوں نے کہاعماربن عبیدجن کا ذکرعمارکے بیان میں ہوچکالیکن عمارہ ہاکے ساتھ صحیح ترہے داؤد بن ابی ہند نے ان سے روایت کی وہ کہتےتھےمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ پانچ فتنوں کاذکرکرکے فرمانے لگے جان لو چار فتنے گذرچکے اور پانچواں فتنہ تم میں ہے اے اہل شام۔اوروہ عبدالرحمن بن محمد بن اشعث کی ہزیمت کے وقت ہوا۔اس کاتذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابوعمرنے کہابعض لوگ کہتےہیں کہ ان کے اورداؤد کے درمیان میں شام کاایک شخص اورہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن عامر رضی اللہ عنہ

   بن مشخ بن اعور بن قشیرقشیری غیلانی نے اہل شام میں سے قبیلہ بنی عامر کے ایک شخص سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ بنی قشیر میں سے بہزبن حکیم کے دادااورعمارہ بن عامر بن مشخ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل کی ہےمشخ میم کے ضمہ اورشین معجمہ کے فتحہ اورنون کی تشدیدکے ساتھ یہ ابونفربن ماکولانے کہاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن شبیب رضی اللہ عنہ

   سبائی۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ عمار سے ابوعبدالرحمن جبلی نے روایت کی ہے اوروہ اہل مصر سے ہیں مجھے بہت لوگوں نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرروایت کی وہ کہتےتھےہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے لیث نے بیان کیاانھوں نے جلاح ابی کبیر سےانھوں نے ابوعبدالرحمن جیلی سے انھوں نے عمارہ بن شبیب سبائی سے روایت کی وہ کہتےتھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ جوشخص لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وہوعلی کل شئ قدیرمغرب کے بعددس مرتبہ پڑھے تواللہ تعالیٰ اس کے لیے نگہبان بھیج دیتاہے جو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھتاہے جوجنت میں لےجانے والی ہوں اوراس کے دس گناہ مہلک معاف کردیتاہے اوراس کودس مومن غلام آزادکرے کے برابرثواب ملتاہے۔ترمذی نے کہاہے کہ عمارہ بن شبیب  کانبی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن سعد رضی اللہ عنہ

   یاسعدبن عمارہ ابوسعید زرقی۔ان کا ذکرتینوں نے سعد بن عمارہ کے بیان میں اسی طرح بطور شک کے کیاہے اوریہاں ان کا تذکرہ نہیں کیااورنہ ابوموسیٰ نے ان کو ابن مندہ سے معلوم کیااورہم ان کا ذکرحرف سین میں کرچکے ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن زکرہ رضی اللہ عنہ

   کندی۔ان کا شمارشامیوں میں ہے ان کی کنیت ابوعدی ہے ان سے عبدالرحمن بن عائذ وغیرہ نے روایت کی ہے ابواسحاق بن محمد نے اپنی اسناد محمد بن عیسیٰ تک پہنچاکرہم کوخبردی وہ کہتے تھےہم سے ابوالولید دمشقی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عفیربن معدان نے بیان کیاانھوں نے ابودوس یحصبی کوبیان کرتےسناانھوں نے ابن عائذ یحصبی سے انھوں نے عمارہ بن زعکرہ سے روایت کی وہ کہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ فرماتےتھے۔اے میرے غلام میراغلام وہ ہے جومجھ کویادکرے اوروہ اپنے مالک کے پاس ہو۔ان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن رویبہ رضی اللہ عنہ

   ثقفی۔قبیلہ بن جثم بن ثقیف سے ہیں کوفی ہیں ان سے ان کے بیٹے ابوبکراورابواسحاق سبیعی وغیرہمانے روایت کی ہے۔ابراہیم بن محمد وغیرہ نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرہم کو خبر دی وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ہشیم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حصین نے بیان کیاوہ کہتےتھےجبکہ بشربن مروان نے خطبہ پڑھتے وقت دعامیں ہاتھ اٹھائے تو عمارہ کوفی کہتےہیں کہ میں نے کہااللہ تعالیٰ ان دونوں کوتاہ ہاتھوں کابراکرے بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وک دیکھا کہ آپ خطبہ پڑھتےتھےاوریہ زیادتی نہ کرتےتھےکہ اس طرح کہتے۔اورہشیم نے سبابہ سے اشارہ کیاان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن رویبہ رضی اللہ عنہ

   ثقفی۔قبیلہ بن جثم بن ثقیف سے ہیں کوفی ہیں ان سے ان کے بیٹے ابوبکراورابواسحاق سبیعی وغیرہمانے روایت کی ہے۔ابراہیم بن محمد وغیرہ نے اپنی اسنادابوعیسیٰ سلمی تک پہنچاکرہم کو خبر دی وہ کہتےتھے ہم سے احمد بن منیع نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ہشیم نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حصین نے بیان کیاوہ کہتےتھےجبکہ بشربن مروان نے خطبہ پڑھتے وقت دعامیں ہاتھ اٹھائے تو عمارہ کوفی کہتےہیں کہ میں نے کہااللہ تعالیٰ ان دونوں کوتاہ ہاتھوں کابراکرے بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وک دیکھا کہ آپ خطبہ پڑھتےتھےاوریہ زیادتی نہ کرتےتھےکہ اس طرح کہتے۔اورہشیم نے سبابہ سے اشارہ کیاان کا تذکرہ تینوں نے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمارہ ابن راشد رضی اللہ عنہ

   بن مسلم ۔جعفرنے ان کاذکرکیاہے اورکہاہے ان کا تذکرہ یحییٰ بن یونس نے کیاہے اورا ن کی ایک حدیث لکھی ہےاورکہاہے کہ یہ ابوہریرہ سے روایت کرتےہیں۔ان سے اہل شام اوراہل مصر نے روایت کی ہے یہ تابعین میں سے ہیں ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید