جمعرات , 27 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 18 December,2025

خواہر زادہ

           محمد بن حسین بن محمد[1] بن حسین بکاری المعروف بہ بکر کواہر زادہ: امام فاضل،فقیہ محدث،مذہب امام ابو حنیفہ میں متجر تھے،آپ کا طریقہ حسنہ معتبرہ تھا اور عظماء و کبراء ماوراء النہر میں سے بحور العلم تھے،بہت سے اصحاب وائمہ آپ سے ظاہر ہوئے۔خراہر زادہ آپ کو اس لیے ک ہتے تھے کہ آپ قاضی ابی ثابت محمد بن احمد بخاری کی ہمیشرہ کے بیٹے تھے ار اس نسبت سے اعر علماء و فضلاء بھی ملقب ہیں۔ حدیث آپ نے اپنے باپ اور ابا نصر احمد بن علی حازمی اور حاکم ابا عمر محمد بن عبد العزیزی قنطری اور ابا سعید احمد اصبہانی اور ابا فضل منصور بن [2] عبدالرحیم کاغذی وغیر ہم سے سماعت کی اور بخارا میں کئی ایک مجالس میں حدیث کو لکھوایا اور آپ سے عثمان بن علی بیکندی اور عمر بن محمد بن لقمان نسفی وغیرہم نے حدیث کو روایت کیا۔سمعانی شافعی لکھتے ہیں کہ آپ سے ہم کو صرف ابو عم۔۔۔

مزید

احمد استوائی

          احمد بن محمد بن صاعد [1] بن محمد استوائی: ۴۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے،ابو منصور کنیت اور شیخ الاسلام خطابرکھتے تھے۔علم اپنے دادا ابی العلا صاعد سے حاصل کیا اور حدیث کو ابی سعید صیرنی اور اپنے دادا سے سماعت کیا اور آپ سے زاہر اور وجیہ اور عبد الخالق بن زاہر وغیرہ نے روایت کی،اخیر کو نیشا پور کے قاضی القضاۃ ہوئے اور شیخ الاسلام کے لقب سے پکارے گئے۔سمعانی نے لکھا ہے کہ آپ اخیر میں مذہب کے معاملہ میں بڑے متعصب ہو گئے تھے جس سے نظام الملک نے آپ کو قضا سے موقوف کردیا اور ۴۸۲؁ھ کو شعبان کے مہینے میں فوت ہوئے۔   1۔ ابو نصرنیبی  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

امام بزدوی  

           علی بن محمد بن حسین بن عبد الکریم موسیٰ بزدوی: ۴۰۰؁ھ ہجری میں پیدا ہوئے،فروع واصول میں اپنے زمانہ کے امام ائمہ شیخ حنفیہ مرجع انام جامع علوم مختلفہ فقیہ کامل محدث جید حفظ مذہب میں جرب المثل تھے۔آپ نے تصنیفات مقبرہ سے زمانہ کو پر کیا چنانچہ کتاب مبسوط گیارہ جلدوں میں تصنیف کی اور جامع کبیر وجامع صغیر کی شرحیں لکھیں اور ایک بڑی کتاب نہایت معتبر و معتمد اصول فقہ میں اصول بزدوی کے نام سے تصنیف کی اور ایک تفسیر قرآن شریف کی ایک سو بیس جزء میں،جو ہر ایک جزء قرآن شریف کے حجم کے برابر ہے،تصنیف کی۔غناء الفقہاء فقہ میں اور کتاب املی حدیث میں جمع کی۔فخر الاسلام لقب اور ابو الحسن وابو العسر کنیت تھی۔سمر قند کی تدریس و قضا آپ کے سپرد کی گی۔۵تاریخ ماہ رجب ۴۸۲؁ھ کو مقام کش میں فوت ہوئے اور جنازہ آپ کا سمر قند میں لیجا کر دفن کیا گیا۔بزدوی قلعہ بزدہ کی برف منسوب ہے۔۔۔

مزید

احمد با قرحی  

      احمد بن اسحٰق بن ابراہیم بن مخلدین جعفر بن مخلد با قرحی: ماہ شعبان ۳۹۷؁ھ کو شہر با قرح میں جو بغداد کے علاقہ میں واقع ہے،پیدا ہوئے،ابو الحسن کنیت تھی اور بیت علم وقضا و حدیث و عدالت سے تھے،حدیث کو ابا الحسین احمد بن محمد واعظ اور ابا الحسن محمد اور ابا علی حسن بن احمد بن شاذان وغیرہم سے سنا اور ماہ رمضان ۴۸۱؁ھ میں وفات پائی۔آپ کے والد ماجد اسحٰق بن ابراہیم متوفی ۴۲۹؁ھ بھی بڑے عالم فاضل محدث صدوق تھے جن سے خطیب بغدادی نے کچھ احادیث لکھی ہیں۔ (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

احمد اسبیجابی

          احمد بن منصور اسبیجابی: شہر اسبیجاب میں جو سر حدات ترک سے ہے، رہا کرتے تھے،ابو نصرکنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ متجر تھے،فقہ اپنے ملک کے علماء سے پڑھی،پھر سمر قند کی طرف تشریف لے گئے اور وہاں کے ائمہ سے خوب مناظرے کیے اور فقہاء و طلباء کو درس دیا یہاں تک کہ بعد وفات سیدابی شجاع کے آپ ہی کی طرف لوگوں نے امور دینیہ میں رجوع کیا اور آپ سے آثار جمیلہ ظہور میں آئے،مختصر طحطاوی کی شرح نہایت عمدہ لکھی اور ۴۸۰؁ھ میں اس دارفانی سے رحلت کی۔’’گرامئی دہر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

اسماعیل فقہ حجاجی

           اسمٰعیل بن محمد بن احمد بن الطیب بن جعفر الفقیہ الحجاجی الکماری: بقول ابو الفضل مقدسی کے آپ کے زمانہ میں آپ سے بڑھ کر حنفیوں میں کوئی احسن طریقہ نہ تھا جو امام اعظم کے م؎زہب پر ثہق و فقیہ ہوا،ابو سعد کنیت تھی،حجاجی آپ کو اس لیے کہتے تھے کہ آپ شہر بہیق کے،جس کو لوگ حجاج بولتے ہیں،رہنے والے تھےاور کمار آپ کے اجداد میں سے کسی شخص کا نام تھا۔وفات آپ کی ۴۷۹؁ھ میں ہوئی [1]   1۔ ولادت ۳۹۷؁ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

محمد بن علی دامغانی

           محمد بن علی بن محمد بن حسین بن عبد الملک بن عبد الوہاب بن حسویہ الدامعانی: دمغانی میں ۳۹۸؁ھ میں پیدا ہوئے۔کنیت ابو عبد اللہ تھی،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل محدث جید وافرالفضل سدیدالراے اور قاضی القضاۃ کے خطاب سے مشہور تھے۔عقیلی نے کہا ہے کہ مشائخین میں آپ کوہ بلند اور جبل محکم تھے۔آپ کے وقت میں امام ابو حنیفہ کے مذہب کی ریاست آپ پر منتہی ہوئی،فقہ آپ نے حسن بن علی صمیری شاگرد ابی بکر محمد خوارزمی تلمیذابی بکر احمد جصاص سے حاصل کی اور حدیث کو صمیری اور ابی عبداللہ محمد بن علی صوری وغیرہ سے سُنا اور روایت کیا اور آپ کے سمعانی کے مشائخ عبد الوہاب بن مبارک انماطی اور حسین بن حسن مقدس وغیرہ نے حدیث کو سُنا اور روایت کیا۔آپ کا قول ہے کہ میں نے دامغان میں ابی صالح فقیہ سے فقہ پڑھی،پھر نیشا پور میں آیا اور چودہ مہینے وہاں رہ کر قاضی۔۔۔

مزید

عبد العزیز مرغینانی  

              عبد العزیز بن عبد الرزاق مرغینانی: جامع فروع و اصول تھے،خدا کے فضل سے آپ کے چھ بیٹے تھے جو سب کے سب تدریس و افتاء کی لیاقت رکھتے تھے جب آپ اپنے بیٹوں کے ہمراہ گھر سے نکلتے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ سات مفتی ایک گھر سے نکلے ہیں م گر آپ کے بیٹوں میں سے ابو الحسن ظہیر الدین علی بن عبدالعزیز و شمس الائمہ محمود اور جندی اشہر ہیں،وفات آپ کی [1] ۴۷۷؁ھ میں ہوئی۔   1۔ بعمر ۶۸ سال ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

احمد اقطع

           احمد بن محمد بن [1]محمد بن نصر الفقیہ المعروف بالا قطع: فقیہ کامل جامع علوم و فنون اور بڑے حساب داں تھے،فقہ آپ نے ابی الحسین قدوری سے پڑھی، سکونت آپ کی بغداد کے محلہ درب ابی یزید میں تھی لیکن ۴۳۰؁ھ میں ہواز کی طرف تشریف لیجا کر مقام رامہرز میں مقیم ہوئے۔اقطع آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ لڑائی تتار میں جو اہل اسلام سے ہوئی تھی۔ایک ہاتھ آپ کا کٹ گیا تھا۔ آپ نے مختصر قدوری کی شرح تصنیف کی اور ۴۷۴؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ابو نصر کنیت تھی  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

اسعد کرابلیس نیشا پوری

          اسعد بن محمد بن حسین[1] کرالبیس  نیشا پوری: ابو المظفر کنیت اور جمال الاسلام لقب تھا۔عالم فاضل فقیہ ادیب حسن الطریقہ تھے۔فروع واصول میں آپ کو معرفت تامہ اور مہارت کاملہ حاصل تھی۔فقہ آپ نے علاء الدین اسمندی تلمیذ سید الاشرف سے حاصل کی اور علم ادب ابی منصور موہوب بن احمد جوالیقی سے پڑھا۔ایک کتاب موجز نام فقہ دفروق میں تصنیف [2] فرمائی اور ۴۷۰؁ھ میں فوت ہوئے۔کرابلیس جمع کر باس کی ہے اورکرباس کپڑے کو کہتے ہیں پس آپ کرباس کی طرف منسوب ہونا یا تو اس کی خرید و فروخت یا اس کے عمل کی جہت سے ہے۔   1۔ کرالبیسی 1۔الفروق فی مسائل الفرقیۃ بھی آپ کی تصنیف ہے ۵۷۰ ھ میں وفات پائی ’’جواہر المضیۃ‘‘ کشف الظنون (مرتب)  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید