/ Friday, 10 May,2024

محمد دباس  

              محمد بن محمد بن سفیان دباس: عراق میں اپنے زمانہ کے فقیہ اہل سنت و جماعت اور امام حنفیہ صحیح الاعتقاد حافظ و عارف روایات تھے،ابو طاہر کنیت تھی، علم اپنے قاضی ابی خازم عبد المجید شاگرد عیسٰی بن ابان سے اخذ کیا۔شام کی قضاء ؔآپ کو دی گئی اور وہان سے مکہ معطمہ کو تشریف لے گئے اور مکہ معظمہ میںہی وفات پائی۔چونکہ آپ شیرہ انگور کا بیچا کرتے تھے اس لیے دباس کے نام سے مشہور ہوئے۔آپ امام محمد کی جامع صغیر کے مرتبین اور ابی الحسن کرخی کے اقران میں سے تھے۔صاحب اشارہ ونظائر نے آپ کی ایک حکایت قواعد میں ضبط کرنے فروع کی تحریر کی ہے جو آپ کی نہایت ہی ذکاء و فطانت پر دلالت کرتی ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حسین بصری

                حسین بن علی بصری: صمیری نے کہا کہ علم فقہ و کلام میں کوئی آپ کے مبلغ کو نہیں پہنچا۔ابو عبداللہ کنیت تھی،علوم امام کرخی وغیرہ سے پڑھے لیکن اخیر عمر میں اصول معتزلہ کی طرف راغب ہو گئے اور ۳۹۹[1] ،میں وفات پائی۔   1۔ جعل فقیہ ۔ولادت ۳۰۸ھ تاریخ بغداد ’’وابن ندیم‘‘ ولادت ۳۹۳ھ وفات ۳۶۹ھ’’دستور الاعلام‘‘(مرتب) (حدائق الحنفیہ)   ۔۔۔

مزید

صاحب خزانۃ الاکمل

          یوسف بن محمد جرجانی: فقیہ اجل عالماکمل اور حل واقعات و نوازل میں مرجع فضلاء تھے۔ابو عبد اللہ کنیت تھی۔فقہ آپ نے ابی الحسن کرخی سے پڑھی۔ کتاب خزانۃ الاکمل (چھ جلدیں) میری یہ کتاب بڑے بڑے مصنفات اصحاب کو مثل کافی حاکم اور جامع صغیر و کبیر و زیادات و مجردو منتقی و مختصر کرخی و شرح طحطاوی اور عیوان المسائل کو محیط ہے۔وفات آپ کی ۳۹۸؁ھ میں ہوئی ’’قبلہ کرام‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

محمد فقیہ جرجانی

          محمد بن یحییٰ بن مہدی فقیہ خرجانی: امام فاضل فقیہ کامل علامۂ زماں فہامۂ دوراں تھے،صاحب ہدایہ نے آپ کو اصحاب تخریج میں سے شمارکیا ہے،کنیت ابو عبد اللہ تھی،فقہ آپ نے ابی بکر رازی سے حاصل کی اور آپ سے ابو الحسین احمد قدوری و احمد بن محمد ناطقی نے تفقہ کیا۔فالج کی بیماری سے ۳۹۸؁ھ میں وفات پائی اور بغداد میں امام ابو حنیفہ کی قبر کے پاس دفن کیے گئے۔’’مکرم زمان‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

حسن بن داؤد سمر قندی

            حسن بن داؤد بن رضوان سمر قندی: فقہاء متقدمین میں سے مناظرہ ومباحثہ یگانۂ زمانہ تھے،ابو علی کنیت تھی،علم نیشا پور میں ابی سہل زجاج تلمیذ امام کرخی سے پڑھا اور ان ہیں سے فقہ کو اخذ کیا اور ۳۹۵؁ھ میں وفات  پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

زعفرانی

          محمد بن احمد بن[1] محمد عبدوس بن کامل الد لائل المعروف بہ زعفرانی: فقیہ صالح ثقہ تھے،کنیت ابو الحسن تھی،صاحب ہدایہ نے آپ کا ذکر ہدایہ میں کیا،فقہ آپ نے ابی بکر سے پڑھی اور ۳۹۳؁ھ میں فوت ہوئے۔زعفرانی زعفران کی طرف منسوب ہے جو علاقۂ بغداد میں ایک شہر کا نام ہے،بعض نے کہا کہ زعفران مابین ہمدان ورسد آباد کے واقع ہے،بعض کا یہ قول ہے کہ آپ زعفران بیچا کرتے تھے اس لیے زعفرانی کے نام سے مشہور ہوئے۔   1۔ محمد بن عبدوس۔ ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

عبد الکریم بزودی

                عبد الکریم بن موسیٰ بن عیسٰی بزودی: آپ فخر الاسلام بزدوی کے جد امجد ہیں اور قلعۂ بزدہ میں جو نسف سے چھ فرسنگ کے فاصلہ پر وقع ہے،رہا کرتے تھے، علوم امام الہدیٰ ابی منصور ماتردیدی تلمیذ بکر جوزجانی  سے حاصل کیے اور ۳۹۰؁ھ میں وفات پائی۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

احمد ابی نصر العراقی

           احمد بن عمرو بن موسیٰ[1] بن عبد اللہ بخاری المعروف بہ ابی نصر العراقی: اصحاب مذہب امام ابو حنیفہ میں سے امام اجل محدث اکمل تھے۔حدیث کو ابی نعیم عبد الملک بن محمد بن عدی سے سنا ور روایت کیا اور مدت تک سمر قند کے قاضی رہے اور ۳۹۰؁ھ میں شہر بخارا میں وفات پائی۔   1۔ احمد بن عمرو بن محمد بن موسیٰ  (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید

عبد الکریم منغی

            عبد الکریم بن محمد بن موسیٰ منغی: قصبہ منع میں جو بخارا کے پاس واقع ہے، رہتے تھے،ابو محمد کنیت تھی۔اپنے عہد کے امام بے نظیر زاہد و پر ہیز گار تھے، فقہ استاذ عبد اللہ سبز مونی شاگرد ابی حفص صغیر سے پڑھی اور مدت تک تدریس و۲ افتاء میں مصروف رہ کر ۳۹۰؁ھ[1] میں وفات پائی۔   1۔ جمادی الآخر ۳۹۸ھ (حدائق الحنفیہ)  ۔۔۔

مزید

احمد بن محمد مکحولی

          احمد بن محمد بن مکحول بن فضل نسفی مکحلوی: فقیہ فاضل محدث عالم عارف مذہب تھے،کنیت ابو البدیع تھی اور اپنے دادا کے نام پر منسوب تھے۔علم اپنے باپ محمد مکحول شاگرد ابی المعین مکحول سے حاصل کیا اور حدیث کو ابا سہل ہارون بن احمد الاسفرائنی اور احمد بن حمدان المقرائی سے سُنا۔۳۳۱؁ھ میں پیدا ہوئے ۳۷۹؁ھ میں بمقام بخارا فوت ہوئے مگر آپ کا جنازہ لوگوں نے بخارا سے لا کر نسف میں دفن کیا۔’’امام نامور‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔

مزید