/ Thursday, 02 May,2024

حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن عباس بنوغفارکےایک آدمی سے،عبداللہ بن احمد بن محمدخطیب نےابوسعدمطرزسے اجازۃً انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے حبیب بن حسن سے،انہوں نے محمدبن یحییٰ مروزی سے،انہوں نے محمدبن احمدبن ایوب سے،انہوں نے ابراہیم بن سعدسے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن حزم سے،انہوں نے اس شخص سے جس نے ابنِ عباس سےروایت کی وہ کہتے ہیں،مجھے بنوغفارکےایک آدمی نے بتایا،کہ میں اورمیراعمزادایک پہاڑ پرچڑھے،وہاں سے بدر کامیدانِ جنگ نظرآتاتھا،ہم دیکھ رہے تھے،کہ کسے شکست ہوتی ہے،تاکہ ہم بھی لوٹ مار میں حصّہ لے سکیں،اتنے میں بادل کا ٹکڑاہمارے پاس سے گزرا،جس میں گھوڑوں کے ہنہنانے کی آوازیں آئیں،اس بادل سے ایک آوازآئی،حیزوم آگےبڑھو،اس سے میرے عمزادکےدل کاپردہ پھٹ گیااورگرِکرمرگیا،میں بھی مرنے کے قریب تھا،لیکن میں نے خودکوتھام لیا۔ ابن اثیرلکھتے ہیں،میں نہیں کہہ سکتا،آیااس کاذکرپہلے ہوچکاہ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن کعب بن مالک رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن کعب بن مالک ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعبداللہ بن کعب سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نے فرمایا،اےگروہِ مہاجرین(حضورنےاس دن سرپرپٹی باندھ رکھی تھی)میں دیکھ رہاہوں کہ تمہاری نفری بڑھنا شروع ہوگئی ہےاورانصاروہ لوگ ہیں جنہوں نےمجھےاپنےہاں پناہ دی،پس تمہیں چاہئیےکہ ان کے شرفاکی عزت کرواوران کے خطاکاروں سےدرگزرکرو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن محیریزالجمجی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن محیریز الجمجی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریزسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا، میری امت کےکچھ لوگ شراب پئیں گے،اوراس کانام بدل دیں گےاسی حدیث کوسعدبن اوس نےابوبکربن حفص سے،انہوں نےابن محیریزسے،انہوں نےثابت بن سمط سے،انہوں نےعبادہ بن صامت سے،انہوں نےرسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےاسی طرح روایت کیااورلیث بن ابوسلیم نےبلال بن یحییٰ سے،انہوں نےشرجیل بن سمط سے،انہوں نے عبادہ بن صامت سےروایت کیا،دونوں نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن محمدبن حنفیہ رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن محمدبن حنفیہ ایک انصاری سے،ابواحمدنےباسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےابنِ کثیر سے، انہوں نےاسرائیل سے،انہوں نےعثمان بن مغیرہ سے،انہوں نےسالم بن ابوالجعدسے،انہوں نےعبداللہ بن محمد بن حنفیہ سےروایت کی،کہ میں اورمیراوالداپنےایک انصاری رشتہ دار کی عیادت کے لئے گئے،اتنے میں نمازکاوقت ہوگیا،توانصاری نے اپنی کنیزسےکہا،کہ ہمیں خالص پاکیزگی اوراستراحت لاکردو،ہم نے اس چیزکوناپسندکیا،ہمارےمیزبان نے کہا،میں نے رسول اکرم کوفرماتےسُنا،اے بلال،ہمیں نمازسے استراحت دے،نیزمحمدبن حنفیہ نے اپنے سُسرال کے ایک عزیزنے جس کاتعلق بنواسلم سےتھا،روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص نے جان بوجھ کرمجھ سے کوئی جھوٹ منسوب کیاوہ اپناٹھکانہ جہنم میں بنالے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن سعد رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن سعدایک صحابی سے،یحییٰ بن محمودنےکتابتہً باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوعمروعثمان بن سعیدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ رازی سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےعبداللہ بن سعدسےروایت کی کہ انہوں نے بخارامیں ایک آدمی کوسفیدخچرپرسواردیکھا، اس نےسیاہ ریشم کی پگڑی باندھی ہوئی تھی،کہتاتھاکہ حضورِاکرم نے مجھے یہ پگڑی عطاکی ہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن شفیق رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن شفیق ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے شریح بن نعمان سے،انہوں نے حمادسے،انہوں نے خالدالخداء سے،انہوں نے عبداللہ بن شفیق سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی انہوں نےپوچھا،یارسول اللہ،آپ کونبوت کب عطا ہوئی،فرمایاجب آدم ابھی بن رہے تھے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن عبیدبن عمیر رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن عبیدبن عمیرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے،انہوں نےمعتمربن سلیمان سے،انہوں نےحمید سے،انہوں نےعبداللہ بن عبیدسے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم کوسویاہواپایا،جب آپ جاگےپڑھ لی،ان سےایک اورحدیث بھی دربارہء فضیلت" لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ "مروی ہے،دونوں نےذکر کیا ہے۔ عبداللہ بن عمردومعذورمیاں بیوی اوران کے بیٹے کاذکرکیاہے،ابوموسیٰ بن ابوبکرمدینی نے کتابتہً محمدبن عمربن ہارون سے،انہوں نےابوبکربن ثابت کی کتاب سے،انہوں نے محمدبن رامین استرآبادی سے،املاءً،انہوں نےابوبکراسماعیلی سے،انہوں نےعیاش بن محمدجوہری سے،انہوں نےداؤدبن رشیدسے،انہوں نےعبداللہ بن جعفرسے،انہوں نےعبداللہ بن دینارسے،انہوں نے عبداللہ بن عمرسےروایت کی کہ مکےمیں دومعذورمیاں بیوی تھے،اوران کاایک بیٹ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن عمیریاعمیرہ رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن عمیریاعمیرہ،ابولہب کی لڑکی کےخاوندسے،فضیل بن دکین نےاسرائیل سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نےمعبدبن قیس سے،انہوں نےعبداللہ بن عمیریاعمیرہ سے،انہوں نے ابولہب کی بیٹی سےروایت کی،کہ میں اپنےگھرمیں تھی کہ حضورِاکرم تشریف لائے،اورفرمایا،کیا گھرمیں کوئی بچہ یابڑھیانہیں ہے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

عبداللہ بن زیدابوقلابہ رقاشی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن زیدابوقلابہ رقاشی ایک صحابی سے،شعبہ نےخالدالخداسے،انہوں نےابوقلابہ سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ انہوں نے حضوراکرم کو "فیَومَئِذٍلایُعَذِّبُ عَذَابَہُ اَحَد" پڑھتےسنا،عاصم الاحوال نے جوان کےپاس تھے،کہاکہ میں نے حسن کواسی طرح پڑھتےسنا،خالدالخداءکہتےہیں کہ انہوں نےعبدالرحمٰن بن ابوبکرکواسی طرح پڑھتےسنا۔ اسےعبیداللہ بن موسیٰ نےسلیمان خوزی سے،انہوں نےخالدسے،انہوں نےابوقلابہ سے،انہوں نے مالک بن حویرث سے،انہوں نے رسولِ اکرم سےاسی طرح سنا،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابی اللحم رضی اللہ عنہ

ابی اللحم رضی اللہ عنہ:ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہےاوردونوں نے یزید بن عبداللہ بن ہاد سے،انہوں نے مولیٰ ابی اللحم سے انہوں نے ابی اللحم سےروایت کی۔کہ انہوں نے اخجارالزیت کے پاس حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوبارش کے لیے دُعاکرتے دیکھا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے،ابونعیم کہتے ہیں کہ ابن مندہ نے ابی اللحم ان کی کنیت قراردی ہے، حالانکہ یہ ان کا لقب ابی اللحم ہے کیونکہ وہ گوشت نہیں کھاتے تھے۔ ۔۔۔

مزید