/ Friday, 26 April,2024

حضرت سید صفی الدین سہروردی لاہوری

حضرت سید صفی الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت سید میراں محمد شاہ موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے، بڑے صاحب  باکمال بزرگ تھے،آپ سب بھائیوں سے بڑے تھے، آپ کی والدہ کا اسم گرامی حضرت بی بی کلاں بنت سید عبد القادر ثا لث بن سید عبد الوہاب بن سید محمد غوث بالا پیر گیلانی تھاجو سادات گیلانی سے تھیں، سید بہاؤ الدین سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ کے برادر خورد تھے، آپ ساری عمر لاہور ہی میں قیام پذیر رہے۔           جب آپ کے والد گرامی میراں محمد شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا بٹالہ کے نزدیک خان فتا قصبہ میں انتقال ہوا تھا تو آپ ہی ان کی لاش لیکر لاہور تشریف لائے تھے اورا کبر کے تعمیر کردہ مقبرہ میں دفن کیا گیا،آپ کو آپ کے والد نے اپنی زندگی میں ہی سجادہ نشین ن۔۔۔

مزید

شیخ شہاب الدین نہرا سہروردی لاہور ی

شیخ شہاب الدین نہرا سہر وردی لاہور ی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند تھے والدہ کا نام بی بی نورنگ تھا،آپ اپنی والدہ کے پاس ہی رہے جو کہ بٹالہ میں رہائش پذیر تھی، ولادت ۹۶۵ھ بمطابق ۱۵۵۷ء بعہد نصیر الدین ہمایوں ہوئی چونکہ آپ کی والدہ بٹالہ ضلع گو رد اسپور میں رہتی تھیں اس لیئے آپ کے والد نے وہاں بھی حویلیاں تعمیر کرا دیں اور حضرت کبھی بٹالہ میں کبھی لاہور میں اقامت گزین ہونے لگے،آپ اور ان کی اولاد بٹالہ ہی میں رہی۔           عبادت وریاضت بہت کرتے تھے، اپنے وقت کے قطب تھے،ساری عمر خلقت کی ہدایت میں مصروف رہے، آپ شیخ کا مل تھے، آپ کے والد گرامی نے اپنی زندگی میں ہی علاقہ بٹالہ اور نواح کی مضافات کا انتظام وا نصر ام آپ کے حوالہ کردیا تھا جس وجہ سے آپ وہاں ۔۔۔

مزید

سید بھا ون شاہ سہرور دی لاہوری

سید بھا ون شاہ سہرور دی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت شاہ سہر وردی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ارجمند تھے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ کے نامور چراغ تھے،اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے رہے اور لاہور میں لوگوں کو راہ ہدایت پر لانے کےلیئے کو شاں رہے، علوم ظاہری و باطنی کے جامع اور صو ری اور معنوی کمال کے حامل تھے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

سید عالم سہروردی لاہوری

سید عالم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد کا نام سید شاہ  محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ جو بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے، دادا کا اسم گرامی سید عثمان جھولہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا جو اپنے والد کی وفات کے بعد اوچ سے موضع چک سردا جو کہ مضافات کلانور میں سے تھا آگئے تھے اور یہاں کے لوگوں کو اسلام سے مشرف فرمایا تھا، سید محمود شاہ المعروف شاہ نورنگ جھولہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ آپ کے حقیقی بھائی تھے جن کا مزار اقدس قصبہ محمود بوٹی از مضا فات لاہور میں واقع ہے۔ (لاہور کے اولیائے سہروردیہ)۔۔۔

مزید

سید عماد الملک سہروردی لاہوری

سید عماد الملک سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد کا نام حضرت سید شاہ محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ تھا، گھوڑے شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ کے بھائی تھے جن کا مزار تیزاب احاطہ کے پاس برلب سڑک آباد ہے، آپ کا سلسلہ نسب حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت جلال الدین بخاری اوچی رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچا ہے، آپ اپنے والد سید محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے سلسلہ سہروردیہ میں بیعت تھے  اور لاہور کے عظیم المر تبت اولیاء میں شمار ہوتے تھے، خوارق و کرامات آپ کی بے شمار ہیں،مفتی غلام سرور لاہوری رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ،از مشائخ عظام و سادات ذوی الا کرام لاہور بود وبہ خو راق و کرامت مشہور۔           نیز لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص آپ کے پاس سنگ پارس کا ایک ٹکڑا لایا تاکہ آپ کے سپرد کرکے آپ۔۔۔

مزید

حضرت سید عثمان سہروردی لاہوری المعروف شاہ جھولا

سید عثمان سہروردی لاہوری  المعروف شاہ جھولا رحمتہ اللہ علیہ   سید محمود بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا، اوچ سے لاہور تشریف لائے تھے، سلسلہ سر وردیہ میں اپنے والد گرامی سے خرقہ خلافت حاصل کیا۔شہنشاہ دہلی کی طرف سے آپ کو پٹیا لہ کا علاقہ جاگیر میں ملا تھا۔           شجرہ نسب آنجناب کا حضرت مخدوم جہانیا ں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ ملتا ہے،سید عثمان بن سید محمود اوچی بن سید بہاء الدین بن سید حامد بخاری بن سید محمد شاہ بن سید رکن الدین المخا طب بہ ابو الفتح بخاری اوچی بن سید حامد المقلب نو بہار بن سیدنا ناصر الدین بن سید  جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ۔ مفتی غلام سرور لاہور لکھتے ہیں:سید عثمان المشہو ر شاہ جھولا بخاری لاہوری علیہ الرحمت اللہ الباری پیرے روشن ضمیر صاحب وشوق و ذوق و جذب و استغراق بودو از مقام اوچ م۔۔۔

مزید

شیخ الا سلام مفتی عبد السلام سہروردی لاہوری

شیخ الا سلام مفتی عبد السلام سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ کے والد ماجد مفتی محمد طاہر بن مفتی عنایت اللہ بن مفتی عبد الصمد بن  مفتی شیخ کمال الدین سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ تھے جو یکے بعد دیگرے لاہور میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔والد نے اپنی زندگی ۱۶۰۵ء ہی میں انہیں اپنا جا  نشین مقرر کردیا تھا اور مسجد مفتیاں کی خطا بت امامت اور تو لیت وغیرہ سب آپ کے حوالے کردی تھی کیونکہ آپ کی علمیت اور فضلیت کی دھا ک بیٹھی ہوئی تھی۔ درس گاہ مسجد مفتیاں           شہنشاہ اکبر کے عہد میں لاہور میں بہت سے دینی مدارس قائم تھے جن میں مدرسہ شیخ بہلول،مدرسہ ملا با یزید گیلانی، مدرسہ مولوی محمد سعید اعجاز وغیرہ موجود تھے مگر آپ کے مدرسہ میں طلبا ء فیضان و برکت کےلیئے لا تعداد آت۔۔۔

مزید

سید سلطان جلال الدین حیدر سہروردی لاہوری

سید سلطان جلال الدین حیدر سہروردی لاہور ی رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میراں محمد شاہ المشہور سید موج دریا بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی بھائی تھے،والد ماجد کا نام سید صفی الدین بخاری رحمتہ اللہ علیہ تھا، علوم ظاہری و باطنی میں ید طولیٰ رکھتے تھے، جب حضرت میراں محمد شاہ بخاری شہنشاہ اکبر کے حکم سے لاہور تشریف لائے تھے اور ان کو جاگیر عطا ہوئی تو اس کے بعد آپ بھی لاہور تشریف لائے،آپ نے کوئی شاہی جا گیر قبول نہیں کی، آپ کے والد گرامی سید صفی الدین بخاری رحمتہ اللہ علیہ اوچ شریف کے سجادہ نشین تھے۔           عشق ومحبت اور ترک و تجرید میں لاثانی تھے، آپ  کو دولت دنیا سے قطعی نفرت تھی۔ اگر چہ آپ کے بھائی کو شہنشاہ وقت نے کافی جاگیر دے رکھی تھی مگر آپ دنیا وی آسائش سے قطعی طور پر منتظر تھے۔۔۔

مزید

حضرت سید عبد الرزاق مکی نیلا گنبد

حضرت سید عبد الرزاق مکی نیلا گنبد رحمۃ اللہ علیہ وفات           مزار اقدس ایڈ ورڈ روڈ پر ایک بہت بڑے گنبد میں کسٹم ہاؤس کےپاس ہی واقع ہے جو شہنشاہ اکبر نے آپ کی وفات سے قبل ہی تعمیر کروایا دیا تھا، قبہ میں گیا رہ قبریں ہیں ،نز دیک ایک مسجد بھی ہے،وفات ۱۰۱۳ھ بمطابق ۱۶۰۴ء میں بمقام خان فتا بعہد شہنشاہ اکبر ہوئی اور لاش لاہور لا کر دفن کی گئی، اس وقت آپ  کی عمر ۷۲ سال کی تھی، خان فتا میں جہاں آپ نے وفات پائی تھی وہاں بھی آپ کی ایک قبر بنائی گئی ہے، سید صفی الدین اور سید بہاء الدین فرزندن کی قبریں بھی یہاں ہی ہیں۔ محکمہ اوقات           محکمہ اوقات نے اس روضہ کے موجودہ سجادہ نشین کو برطرف کرکے اس خانقاہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے،ان کا اندازہ ہےکہ یہ جائیداد سوالاکھ روپے کی ہے، محکمہ اوقات اس رو۔۔۔

مزید

میاں فرید سہروردی لاہوری

میاں فرید سہر وردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ           آپ حضرت میراں محمد شاہ بخاری کے مرید تھے، ایک دفعہ اکبر بادشاہ جب شاہی قلعہ لاہور  میں قیام پذیر تھا تو وہاں کچھ امرا نے بادشاہ سے شکایت کی کہ آپ نے حضرت میراں محمد شاہ کو بہت زیادہ جاگیر دے دی ہے، بادشاہ نے کہا کہ وہ بہت خدا رسید بزرگ ہیں تو اس پر امراء نے عرض کی کہ اگر یہ حسبًا نسبًا سید ہوں گے تو آگ ان پر اثر نہ کرے گی،چنانچہ تنو ر گرم کیا گیا جس وقت آپ کے فرزند حضرت سید شہاب الدین نے سنا تو فوراً قلعہ پہنچے اس وقت دروازے سے قلعہ کے سپا ہیوں نے آپ کو گز رنے نہ  دیا، اس پر آپ نے شیر کی شکل اختیار کر لی تو محا فظ سپاہی وغیرہ بھاگ کھڑ ے ہوئے اور یہ اندرون قلعہ شاہی اپنے والد بز رگوار کے پاس پہنچ گئے اور چاہا کہ اکبر کو ایک طما نچہ رسید کریں یہ سن کر آپ اصلی شکل پرآئے اور حضر ت۔۔۔

مزید