ہفتہ , 29 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Saturday, 20 December,2025

سیّد رحمت علی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد باغ علی بن سیّد رحیم بخش بن سیّد محمد بخش ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے اِکلوتے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت میاں محمد عالم بن میاں غلام حسن حفظانہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے پایا۔وہ مرید سیّد سلطان علی شاہ بن سیّد اکبرعلی شاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ سنگھوئی والہ کے تھے۔ اخلاق و عادات آپ کے اخلاق درویشانہ تھے۔کسی قسم کا غروروتکبّر وخودی وریاو تصنع آپ میں نہ تھا۔آپ برادری کے کاروبار دنیاوی میں کم دخل دیتے۔کسب حلال کا شتکاری کرتے تھے۔ عبادات آپ نماز پنجگانہ اورنوافل تہجد کے پابند تھے۔شریعت کی تابعداری کو ہر وقت ملحوظ رکھتے۔تہجّد کے بعد اورادوظائف میں مشغول ہوجاتے اورچاشت کے وقت باہر نکلتے۔چہرہ پر عبادت کے انوارچمکتے تھے۔ فیض عام آپ کا فیض کاکافی ظہورہوا۔بہت لوگوں نے آپ سے فیض پایا۔علاقہ بار گوندلاں۔خصوصاً پانڈووال کے لوگ آپ سے بہت مستفیض ہوئے۔ بیویاں آپ کی دواہلیہ تھیں۔ ۱۔سیّدہ حسن۔۔۔

مزید

سیّد فضل حسین چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد احمد الدین بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ کے فرزند دلبند اور اپنے عم بزرگ سیّد اللہ دتہ کے مریدتھے۔صاحب کمال مستجاب الدعوات تھے۔جوان عمرمیں لاولد فوت  ہوئے۔ تاریخ وفات سیّد فضل حسین کی وفات بروزشنبہ نوویں محرم الحرام ۱۳۳۶ھ؁ میں ہوئی۔قبر چک سواری میں ہے۔ مادۂ تاریخ ہے    "خورشید روئے"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

سید چراغ محمد چک سواری والہ

  آپ سید اللہ دتہ بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ چک سواری والہ کے فرزند ارجمنداورمرید و خلیفہ تھے۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ حسن بی بی بنت سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت دسویں ربیع الاوّل ۱۲۹۶ھ؁ میں ہوئی۔تاریخ نام چراغ محمد رکھاگیا۔ علم و اخلاق آپ دینی علم کے واقف تھے۔علم طب میں بھی دسترس تھی۔مارگزیدہ کا علاج آپ کے پاس مجرب تھا۔آپ سادہ طبیعت ۔منکسرالمزاج۔بزرگ خصلت حمیدہ خصائل تھے۔ ساری عمر کاشتکاری پیشہ کیا۔ اولاد آپ کانکاح مسمات عنایت بیگم بنت شاہ محمد عبداللہ ہاشمی اسدی سے ہوا۔ ان کے بطن سے اولادہوئی۔آپ کے چاربیٹے تھے۔ ۱۔سیّد پیرعالم۔متولد ۶ جمادی الاوّل ۱۳۳۴ھ؁۔درویش خیال۔اِس وقت موجودہیں۔ان کے چار لڑکے ہوئے۔ ۱۔صاحبزادہ محمدنسیم ۔متولد۵ ربیع الاوّل ۱۳۶۱ھ؁ ۔پانچ دن کا ہوکرفوت ہوگیا۔ ۲۔صاحبزادہ اجمل حسین ۔متولد۲۹شعبان ۱۳۶۶ھ؁ ۔۔۔

مزید

سیّدفضل احمد بلواریہ رحمتہ اللہ علیہ

  خلف الرشیدسیّد بدرالدین بن سیّد حسن محمد بن سیّدنورعلی مجذوب ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن بلوارا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت پچیسویں شوال ۱۲۹۰ھ؁ میں ہوئی۔ مادۂ تاریخ                "نویدخیریت"۔ اخلاق وعادات آپ روشن رخسار۔بڑے فقیردوست بارعب وجلالیّت تھے۔آپ کی زبان پُرتاثیرتھی۔بزرگوں کے حالات آپ کو بہت یاد تھے۔آپ کے دادا۔پرداداکے حالات میں نے آپ کی زبان سے ہی لکھے تھے۔کوہستان میں آپ کا فیض عام جاری تھا۔بہت لوگ آپ سے فیضیاب ہوئے۔ اولاد آپ کے دوبیٹے تھے۔ ا۔صاحبزادہ سیّدحسن مرحوم۔ ۲۔صاحبزادہ فیض حسن مرحوم۔ ان کا لڑکاعبدل نام اس وقت بلوارامیں موجودہے۔ آپ کی ایک بیٹی سیّدہ بیگم بی بی نام ہے۔جوحکیم سیّد احسن ولی بن سیّد واصل حق برخورداری  رحمتہ اللہ علیہم لاہوری کی منکوحہ ہے۔ وفات سیّد فضل احمد کی وفات تقر۔۔۔

مزید

مختار حسن نقشبندی

حضرت مختار حسن نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سیّد پیرمحمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد فضل عالم المعروف شاہ جی بن سیّد نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ کے فرزندِ اکبرتھے۔خرقہ خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ قدم الدین ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔ آپ کی والدہ کانام سیّدہ سجادہ بیگم بنت سیّد حافظ چراغ عالم ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم تھا۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت ۱۲۸۲ھ؁ میں ہوئی۔ مادۂ تاریخ                "عیش بخش"۔ تعلیم و اخلاق آپ نے علم ادب کی فارسی درسی کتابیں مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سےپڑھیں۔آپ عاشق مزاج صاحب سوزوگدازتھے۔ ختم شریف نو شاہی آپ کے ہاتھ کی ایک تحریر ختم شریف نوشاہی ملاہے۔جس سے ثابت ہوتاہے کہ آپ پڑھاکرتے ہوں گے۔وہ یہ ہے۔ ۱۔درود شریف ایک سو گیارہ مرتبہ۔ ۲۔کلمہ طیّبہ ایک سو گیارہ مرتبہ۔ ۳۔ یَاھُوایک سو گیارہ مرتبہ۔ ۴۔یَابَاس۔۔۔

مزید

حکیم حاجی سیّد شاہ محمد پنڈ عزیزوالہ رحمتہ اللہ علیہ

  فرزندسوم سیّد نواب الدین بن سیّد حافظ قمرالدین بن سیّد سبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ۔ علم و فضل آپ علم دین کے عالم تھےاورحکمت و طبابت میں ارسطوئے وقت وافلاطونِ زمان تھے۔تشخیص امراض اوریونانی طریقہ علاج میں لاثانی تھے۔آپ کے ہاتھ میں شفاتھی۔ پنڈ عزیز میں سکونت رکھتے تھے۔ زیارتِ حرمین شریفین آپ زیارت و حج حرمین الشریفین سے مشرف ہوئے اس شرف میں آپ تمام اولاد حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے یگانہ تھے۔ اولاد آپ کے تین بیٹے ہیں۔ ا۔حکیم حاجی سیّد فضل حسین۔ ۲۔سیّدفضل حق ۔  ۳۔سیدعبدالحق ۔تینوں اِ س وقت موجود ہیں۔ سلمہم اللہ۔ حکیم حاجی سید فضل حسین ۔مشہور طبیب اور عالم باعمل ہیں۔شریعت کی پابندی کا خاص لحاظ رکھتے ہیں۔علم طب میں مجربات نوشاہی چھپواکرشائع کی تھی۔ان کا ایک لڑکا صاحبزادہ محمد نسیم موجود ہے۔ سلمہ اللہ ۔ تاریخ وفات سیّد شاہ محمد کی وفات دوم ذی الحجہ ۱۳۶۵ھ؁ میں ہوئی۔آپ۔۔۔

مزید

سیّد محمد علی نَند گڑھی رحمتہ اللہ علیہ

  خلفِ سوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعیددُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کی بیعت طریقت و خلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔صاحبِ علم و فقرتھے۔ نَندگڑھ میں ورود زیادہ تر علاقہ سیالکوٹ میں آپ کا فیض جاری تھا۔بیمار آپ کے دَم درود سے شفاپاتے تھے۔آپ رَن مَل سے رہائش منتقل کر کے نندگڑھ میں سکونت پذیرہوئے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد خوشی محمد رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ سیّد خوشی محمد رحمتہ اللہ علیہ کا سلسلہ پیری مریدی بہت تھا۔چندسال بعارضہ سوزاک بیماررہے۔ ان کی قبرنَند گڑھ میں اپنے والد صاحب کے پاس ہے۔ ان کے تین لڑکے ہوئے۔ ۱۔صاحبزادہ فتح محمد سلمہ اللہ۔یہ ٹوپی پوش۔درویشانہ حال رکھتاہے۔پیدائشی طورپر اُوپرکے ہونٹ پر چاند گرہن کا نشان ہے۔اپنے داداصاحب کا عرس نَند گڑھ میں کرتاہے۔ ۲۔صاحبزادہ ہادی حسین س۔۔۔

مزید

سیّد امیر عالم رحمتہ اللہ علیہ

  خلف دوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعید دُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ نے بیعت وخلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدق شاہ سلیمانی رسول نگری سے حاصل کی۔ آپ بارعب وجلالیّت تھے۔رَن مل میں سکونت رکھتے ۔دنیاسے لاولد انتقال کیا۔ یارطریقت آپ کے ایک خلیفہ میاں محمد الدین بن میاں نبی بخش سچیاری نوشہروی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔اُن کے ذریعہ آپ کا سلسلہ فقر جاری ہے۔ وفات          ۱۳۰۵ھ؁۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

خواجہ خدا بخش سید پوری

حضرت خواجہ خدا بخش سید پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید