/ Sunday, 17 November,2024

حضرت سید ابراہیم المسبوع الربوقیہ

حضرت سید ابراہیم المسبوع الربوقیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی

حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی رحمۃ اللہ علیہ           آپ کی کنیت ابو اسحق ہےمعروف کرخی ؒکی صحبت میں رہے ہیں معروف نے ان سے کہا تھا کہ فقر کو لازم پکڑو اور اس سے نہ ڈرو ۔انکا مذہب مجرد رہنا اور انقطاع تھا ۔حضرت جنید ؒ فرماتے ہیں کہ وہ ایک دن سری سقطی کے سامنے آئےایسے حال میں کہ ایک بورے کا ٹکڑا تہبند بنائے ہوئے تھے۔جب سری نے انکو دیکھا تو اپنے ایک یار سے کہاکہ ان کے لیے بازار سے ایک جبہ خرید لاؤاور کہا اے ابو اسحق اسکو پہن لو۔میرے پاس ایک دس درھم تھے ان سے تمہارے لیے ایک جبہ خرید لیا گیا ہے۔ابراھیم نے کہا کہ تم فقرا کے ساتھ بیٹھے ہو اور دس درھم جمع رکھتے ہو پس وہ جبہ نہ پہنا۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم اطروش

حضرت ابراھیم اطروش رحمۃ اللہ علیہ           شیخ الاسلام کہتےہیں کہ آپ متاخرین میں سے ہیں۔انکا مقولہ ہے کہ صوفی کا پیالہ اسکی ہتھیلی ہے،اسکا تکیہ اسکا ہاتھ ہے اور خزانہ اسکا وہی ہے یعنی حق سبحانہ و تعالیٰ۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ جوشخص اس پر اور بڑھائے وہ کام اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔جس سے گر جاتا ہے اور یہ بھی کہا کہ ایک صوفی دنیا میں پڑ گیا ، لوگوں نے کہا کس سبب سے کہا ایک سوئی کے سبب سے سفر میں جارہا تھا ،میں نے کہا کہ ایک سوئی چاہیے۔جب سوئی ملی تو پھر مجھے خیال ہوا کہ کوئی شئے چاہیےکہ جس میں اسکو رکھوں ،ایک تلہ دانی مہیا کی،پھر میں نے کہا اسکو ہاتھ میں نہیں رکھ سکتا اس کے لیے ایک لوٹا مہیا کریں ،پھر دل میں کہا کہ اسکو میں اٹھا نہیں سکتا،پھر ایک رفق کو مہیا کیا یہ اسباب موجود ہوئےیہاں تک میری حالت ہو گئی ہے۔یہ سب کچھ ایک سوئی کی وجہ سہ سےہوا۔ ابر۔۔۔

مزید

حضرت مولانا صفی الدین سرہندی

حضرت مولانا صفی الدین سرہندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم رباطی

حضرت ابراھیم رباطی رحمۃ اللہ علیہ           یہ حضرت ابراھیم ستیہ کے مرید ہیں اور توکل کا طریقہ ان سے سیکھا ہے۔ان کی قبر ہرات میں زنگی زادہ کےسرائے میں  ہے۔ایک دفعہ ابراھیم ستیہ کے ساتھ سفر میں تھےجب راستےمیں جا رہے تھے ابراھیم نے رباطی سے کہا کہ تیرے پاس کچھ نقدی توشہ ہے،رباطی نے کہا نہیں کچھ دور جاکر پھر پوچھا کہ رباطی تمہارے پاس کچھ توشہ ہےاس نے کہا نہیں ۔پھر آگے چلے اور بیٹھ گئے اور کہا سچ بتاؤکیوں کہ میرے پاؤں تھک گئے ہیں،میں چل نہیں سکتا ۔رباطی نے کہا کہ میرے پاس جوتے کے چند تسمے ہیں کہ جب ٹوٹ جاتے ہیں تو ان سے باندھ لیتا ہوں۔کہا کہ اب ٹوٹ گئے ،میں نےکہا کہ نہیں،کہا پھر پھینک دے۔مجھے معلوم ہوتا کہ اسی وجہ سےمیں چل نہیں سکتا رباطی نے انکو پھینک دیا ۔وہ ناراض ہوگئےاور چاہتے تھے کہ بہت جلد تسمہ ٹوٹ جائے تاکہ اسے ملامت کرے۔اتفاقًا ایک ٹوٹ ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ صدر الدین محمد بن اسحق قونیوی

حضرت شیخ صدر الدین محمد  بن اسحق قونیوی علیہ الرحمۃ         آپ کی کنیت ابو المعالی ہے۔جامع معلوم تھے،خواہ ظاہری ہوں یا باطنی ۔خواہ نقلی ہو یا عقلی۔ان میں اور خواجہ نصیر الدین طوسی میں سوال و جواب ہوئے ہیں۔مولانا قطب الدین علامہ شیرازی حدیث میں ان کے شاگرد ہیں۔علامہ نے کمال جامع الاصول کو اپنے ہاتھ سے لکھ کر ان کے حضور میں پڑھا ہےاور اس پر فخر کرتے تھےاور اس گروہ صوفیہ میں سے شیخ موید الدین جندی ،مولانا شمس الدین رایکی ،شیخ فخر الدین عراقی ،شیخ سعد الدین فرغانی قدس اللہ تعالی ارواحہم وغیرہ اکابر ان کی بیعت کو گود میں آئے ہیں اور ان کی صحبت میں پرورش پائی ہے۔آپ شیخ سعد الدین حموی کی صحبت  میں بہت رہے ہیں اور ان میں سے سوالات کیے ہیں۔شیخ بزرگ رحمتہ اللہ علیہ اس وقت میں کہ بلاد مغرب میں روم کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔اپنے بعض مشاہدہ میں اپنی ولادت اور۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم ستنبہ ہروی

حضرت ابراھیم ستنبہ ہروی علیہ الرحمۃ           آپکی کنیت ابو اسحٰق ہے آپ حضرت ابراھیم بن ادھم کے ہم صحبت اور ابو یزید کے ہم عصر ہیں ۔آپ دراصل کرمان کے رہنے والےہیں اور ہرات میں مقیم ہوئے۔اسکے بعد آپکو ہروی کہنے لگے آپکی قبر قزوین میں ہے۔جس کی زیارت کی جاتی ہو اور اس سےتبرک حاصل کیا جاتا ہے۔آپ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراھیم بن ادھم کی خدمت میں گیا انہوں نے پہلے مجھ کو دنیا سے الگ رہنے کے لیے اشارہ کیا ۔ بعد ازاں مجھ کو سب کے لیے حکم دیا۔میں کسب کرتا رہا اس کے بعد مجھ سے کہا کہ کسب چھوڑ دےاور اپنےتوکل کو خدا پر صحیح کر تاکہ تجھے صدق و یقیں حاصل ہو جائے جو آپ نے کہا میں اسکی تعمیل کیاس کے بعد کہا کہ جنگل میں جا میں وہاں گیا ،مجھے سچا توکل اور خدا پر بھروسہ حاصل ہوا۔کہتے ہیں کہ وہ بڑے پایہ کے شخص تھےچند حج توکل پر کیے اور تمام راہ میں یہ دعا مانگا کرت۔۔۔

مزید

حضرت ابوالحارث اولاسی

حضرت ابوالحارث اولاسی رحمۃ اللہ علیہ           انکا نام فیض بن الخضر ہے سعد علوی ؒ کے شاگرد ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ابتداء میں ابراھیم سعد کو میرا دیکھنا اس وجہ سے تھا کہ میں حج کے موسم کے بغیر اولاس سے مکہ معظمہ کے ارادے سےنکلا۔راستے میں مجھے تین شخص ملے میں نے کہا میں بھی تمہارے ہمراہ چلتا ہوں۔ان میں سے دو شخص تو جدا ہوگئے اور پھر میں رہا اور ایک اور شخص وہ ابراھیم سعد علوی شریف حسنی تھے۔مجھ سے کہنے لگے تم کہاں جاتے ہو میں نے کہا شام کو ۔انہوں نے کہا میں کوہ لگام کو جاتا ہوں اس کے بعدہم جدا ہوگئے۔لیکن ہمیشہ انکے خط مجھ کو آیا کرتے اور یہ بھی ابوالحارث کہتے ہیں کہ ایک دن ابراھیم بن سعد علوی کے ساتھ کوہ لگام سے آرہا تھا ۔ایک سپاہی نےایک عورت کے دراز گوشت کو پکڑا ہوا تھااس عورت نے ہم سے فریاد کی ابراھیم نے اس سپاہی سے کہا مگر اس نے قبو ل نہ کیا انہوں ۔۔۔

مزید

حضرت ابراھیم بن سعد العلوی الچشتی

حضرت ابراھیم بن سعد العلوی الچشتی علیہ الرحمۃ           آپکی کنیت ابو اسحٰق شریف ہے۔حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں اور بڑے مشائخ میں سے ہیں۔بغداد کے رہنے والے ہیں وہاں سے شام گئے اور وہیں وطن بنالیا،ظاہر کرامات والے تھے۔جیسے ابراھیم بن ادھم شیخ الاسلام کہتے ہیں ایک ہزار دو سو کچھ مشائخ کو میں جانتا  ہوں دو تو علوی تھے ایک ابراھیم بن سعد اور دوم ہمزہ علوی صاحب کرامات۔ابراھیم سعد ابوالحارث اولاسی کے استاذ ہیں ۔ابوالحارث اولاسی ابتدائی حالت میں گھر میں خایگینہ (قسم طعام)کھاکر یاروں کے بغیر ابراھیم سعد کے سامنے گئے۔وہ سفر میں تھے پانی پر ہاتھ رکھا او ر ابو الحارث سے کہا ہاتھ لااس نے اپنا ہاتھ انکو دیا لیکن اسکا پاؤں پانی میں گرا۔ابراھیم نے کہا کہ تیرا پاؤں خایگینہ میں لٹکا ہوا ہے۔اس بات سے گویا اس کام پر عتاب کیاپھر تم اس کام کے۔۔۔

مزید

حضرت قطب الدین قلندری

حضرت قطب الدین قلندری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید