/ Sunday, 17 November,2024

معروف حسین شاہ قادری نوشاہی، علامہ پیر سید

معروف حسین شاہ قادری نوشاہی، علامہ پیر سیّد  (برطانیہ)   اسمِ گرامی:              معروف حسین نسب:                     سیّد تاریخِ ولادت:                   30؍ ربیع الاوّل1355ھ مطابق 20؍ جون 1936ء  مقامِ ولادت:           آزاد کشمیر کے موضع چک سواری (ضلع میر پور) والدِ ماجد:               حضرت پیر سیّد چراغ حسین شاہ قادری﷫ خاندانی پس منظر:      پیرِ طریقت حضرت علامہ پیر سیّد مع۔۔۔

مزید

حضرت فاضل اجل مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری

حضرت فاضل اجل مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری، کراچی علیہ الرحمۃ   قدیم و جدید علوم کے متجر عالم، ادبِ عربی کے ماہر استاد اور اہلِ سنّت کے مایہ ناز مفتی حضرت مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری بن حضرت علامہ مفتی سیّد سعودی علی قادری بن حافظ سیّد احمد علی (رحمہما اللہ) ۱۱؍ ذی الحجہ، ۱۰؍ جنوری ۱۳۵۹ھ / ۱۹۴۱ء میں مرکز علم و حکمت بدایوں(ہندوستان) میں پیداہوئے۔ آپ ایک علمی روحانی سیّد گھرانے کے چشم و چراغ ہیں آپ کے والد ماجد علامہ مفتی سیّد مسعودی علی قادری رحمہ اللہ(م ۹؍ محرم الحرام ۱۳۹۳ھ) نہ صرف خود اہلِ سنت و جماعت کے ممتاز عالمِ دین اور بلند پایہ فقیہ تھے، بلکہ انہوں نے اپنی اولاد کو بھی زیورِ علم سے آراستہ کیا۔ جس کی روشن مثال حضرت علامہ مفتی سیّد شجاعت علی قادری اور حضرت مولانا مفتی سید سعادت علی قادری کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ مولانا مفتی سیّد شجاعت علی قادری نے علومِ اسلامیہ کی تحص۔۔۔

مزید

حضرت فاضل جلیل مولانا ہدایت الحق حضرو کیمبل پور

حضرت فاضل جلیل مولانا ہدایت الحق حضرو کیمبل پور علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الاحسان ہدایت الحق ابن مولانا احمد نبی صاحب ۱۳۴۵ھ / ۱۹۲۶ء میں سنگل کوٹ(بٹل) مانسہرہ، ہزارہ کے ایک کٹھان خیل گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اردو تعلیم چار جماعتیں پڑھنے کے بعد علوم عربیہ کی کتب متداولہ مختلف مقامات پر ماہرینِ فنِ تدریس علماء کرام سے پڑھیں۔ آپ کے اساتذہ میں حضرت مولانا ضیاء الدّین مکھڈ شریف، حضرت مولانا ولی احمد بہاول پور، حضرت مولانا عبد الحق غور غشتی اور مولانا محب النبی رحمہ اللہ کے اسمائے گرامی آتے ہیں۔ تکمیل فنون اورکتبِ حدیث پڑھنے کےبعد ۱۳۵۹ھ / ۱۹۴۰ء میں دار العلوم انجمن نعمانیہ لاہور سے سندِ فراغت و دستارِ فضیلت حاصل کی۔ درسِ نظامی میں شامل تمام فنون کی کتب متداولہ اور کتبِ حدیث کئی مرتبہ پڑھا چکے ہیں تین ماہ جامعہ نعیمیہ لاہور میں مسند تدریس پر فائز رہے اور اس کے ۔۔۔

مزید

حضرت فاضل جلیل مولانا ولی النبی فیصل آباد

حضرت فاضل جلیل مولانا ولی النبی فیصل آباد علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا ولی النبی ابن ابو الظفر الشاہ غلام حیدر ۱۳۳۵ھ / ۱۹۱۶ء میں بمقام تور ڈھیر تحصیل صابی ضلع مردان میں پیدا ہوئے آپ درانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں آپ کے والد ماجد اپنے دَور کے روحانی راہنما تھے زمینداری پیشہ تھا اور تمام پٹھانوں کے ہاں عزّت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے حضرت ضیاء معصوم مجددی رحمہ اللہ سے چاروں سلسلوں میں مجاز تھے، آج بھی ان کا عرس شریف منعقد ہوتا ہے۔ حضرت علّامہ مولانا ولی النبی مدظلہ نے تمام علوم دارالعلوم معینیہ عثمانیہ اجمیر شریف میں حاصل کرکے وہیں ۱۹۳۶ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ حضرت مولانا معین الدین اجمیری رحمہ اللہ کے علاوہ درج ذیل علمأ کرام سے بھی شرفِ تلمذّ حاصل کیا: ۱۔ مولانا مفتی امتایاز احمد،            ۲۔ مولانا عبد المجید،&۔۔۔

مزید

فاضل جلیل مولانا ولی النبی رضوی

استاذ جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد پاکستان ولادت حضرت علامہ مولانا ولی النبی رضوی ابن ابو الظفر الشاہ غلام حیدر ۱۳۳۵ھ؍ ۱۹۱۶ء میں بمقام تورڈھیر تحصیل صوابی ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات حضرت مولانا ولی النبی دافی خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد اپنے دور کے روحانی رہنما تھے۔ زمینداری پیشہ تھا اور تمام مہمانوں کے ہاں عزت کی نگاہ سے دیکھےجاتے تھے۔ حضرت ضیاء معصوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ سے چاروں سلسلوں میں مجاز تھے، آج بھی ان کا عرس شریف منعقد ہوتا ہے۔ تعلیم وتربیت حضرت مولانا ولی النبی نے تمام علوم دارالعلوم معینیہ عثمانیہ اجمیر شریف میں حاصل کر کے وہیں ۱۹۳۶ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ اساتذۂ کرام حضرت مولانا معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ درجِ ذیل علماء کرام سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا: ۱۔ مولانامفتی امتیاز احمد ۲۔ مولانا عبدالجمید ۳۔ مولانا عبدالحی ۴۔ مولانا عبداللہ قندھ۔۔۔

مزید

حضرت علّامہ مولانا وَلی محمّد، اچھرہ لاہور

حضرت علّامہ مولانا وَلی محمّد، اچھرہ لاہور علیہ الرحمۃ  حضرت علّامہ مولانا ولی محمد صاحب آج سے ۷۵[۱]  سال پہلے موضع ہرَ چوکی تحصیل چونیاں ضلع قصور کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کاشت کاری کرتے تھے۔ [۱۔ تاریخ پیدائش معلوم نہیں ہوسکی۔ (مرتّب)] آپ نے علومِ عربیہ کی متداول کتب مختلف مقامات پر پڑھیں لاہور کے جامعہ فتحیہ اچھرہ سے آغاز کیا اور یہاں اکثر کتب کادرس استاذ العلماء حضرت مولانا مہر محمد سے لیا۔ اس کے بعد بھیرہ میں مولانا ظہور احمد بگوی کے مدرسہ عزیزیہ  بگویہ کا رُخ کیا اور یہاں مولانا عبد الحمید سے اکتسابِ فیض کیا چچھ ہزار میں بھی کچھ مدّت تعلیم حاصل کی چھپڑ شریف علاقہ سون سکیسہ میں اکثر کتب منطق و فلسفہ حضرت علّامہ مولانا سلطان اعظم سے پڑھیں۔ ملوالی ضلع کیمبل پور میں حضرت مولانا نور محمد سے بھی پڑھتے رہے۔ کچھ عرصہ حضرو (کیمبل پور) کے مضافات میں حضرت مول۔۔۔

مزید

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان

حضرت عمدۃ المدرسین مولانا محمد یوسف تونسوی ملتان علیہ الرحمۃ   صاحبِ علم و عمل اور تجربہ کار مدّرس حضرت مولانا محمد یوسف تونسوی بن حضرت مولانا محمد اسحاق تونسوی، بسال شریف ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ اِس وقت (۱۹۷۸ء میں) آپ کی عمر پینتالیس سال ہے۔ آپ کے والد ماجد جیّد عالِم دین اور بلوچی شاعر ہیں۔ آپ کا آبائی وطن ضلع لورالائی ہے جہاں سے آپ کے والد ماجد بسال شریف اور پھر تونسہ شریف منتقل ہوگئے۔ اس کا سبب یہ ہوا کہ بچپن میں آپ (مولانا محمد اسحاق) بکریاں چرا رہے تھے کہ ادھر سے حضرت خواجہ امیر احمد رحمہ اللہ (بسال شریف) کا گزر ہوا۔ کسی نے بتایا کہ یہ لڑکا بلوچی زبان میں شعر کہتا ہے اور حضرت خواجہ سلیمان تونسوی رحمہ اللہ کی تعریف میں بھی اس نے شعر کہے ہوئے ہیں چنانچہ جب آپ نے شعر سنایا تو خواجہ امیر احمد رحمہ اللہ نے آپ کے لیے دعا فرمائی اور اپنے ساتھ بسال شریف لے گئے جہاں آپ نے علوم دینیہ ۔۔۔

مزید

حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری

حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری  علیہ الرحمۃ  مُرید کے ادیب شہیر حضرت مولانا محمد منشاء تابش قصوری (سیالوی) بن جناب میاں اللہ دین ۱۳۶۳ھ / ۱۹۴۴ء کو موضع ہری ہر ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ قرآن پاک گھر پر پڑھا اور مڈل تک اُردو تعلیم حاصل کی۔ ۱۹۵۶ھ ہائی سکول گنڈا سنگھ والہ میں داخلہ لیا اور میڑک کیا۔ مناظرِ اسلام حضرت مولانا محمد عمر اچھّروی اور مقرر خوش بیان حضرت مولانا محمد شریف نوری رحمہما اللہ کی تقریروں سے علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا جو آپ کو  کشاں کشاں بصیر پور لے گیا۔ ۱۳۷۷ھ میں آپ دار العلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور میں داخل ہوئے اور آٹھ سال تک فقیہ اعظم الحاج مولانا محمد نور اللہ نعیمی مدظلہ، حضرت مولانا محمد باقر ضیاء اور حضرت مولانا صاحبزادہ محمد نصر اللہ نوری سے درس نظامی کی کتب متداولہ پڑھنے اور درسِ حدیث لینے کے بعد ۱۳۸۵ھ میں سندِ فراغت حاصل کی اس موقعہ پر مولانا۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء علامہ مولانا حافظ محمد عالم

حضرت  استاذ العلماء علامہ مولانا حافظ محمد عالم  سیالکوٹ علیہ الرحمۃ   استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عالم بن الحاج مولانا شاہ محمد ۱۳۴۳ھ / ۱۹۲۴ء میں موضع رانجن تحصیل و ضلع جموں (مقبوضہ کشمیر) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ علومِ اسلامیہ کا حصول: آپ نے قرآن پاک اپنے پھوپھا حافظ احمد دین  محلّہ بجلی گھر سیالکوٹ سے حفظ کی۔ ۱۹۳۸ء میں حضرت مولانا محمد نبی بخش حلوائی کے درس (لاہور) میں داخل ہوئے۔ ابتدائی کتب حضرت استاذ العلماء مولانا مہر الدّین جماعتی (حال شیخ الحدیث دار العلوم حزب الاحناف لاہور سے پڑھیں اور پھر دار العلوم حزب الاحناف میں داخلہ لیا۔ ۱۹۴۵ء میں تکمیل علومِ نقلیہ و عقلیہ اور دورۂ حدیث کے بعد اسی دار العلوم (حزب الاحناف) سے سندِ فراغت اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ آپ کو مفتی اعظم حضرت علامہ ابو البرکات سیّد احمد رحمہ اللہ سے شرفِ تلمذّ حاصل ہے۔ تدریس و خطابت: آپ ک۔۔۔

مزید

حضرت استاذ العلماء مولانا محمد سلیمان صاحب لسبیلہ

حضرت استاذ العلماء مولانا محمد سلیمان صاحب لسبیلہ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ  حضرت مولانا محمد سلیمان ابن محمد صدیق صاحب (مرحوم) ۱۳۲۸ھ/ ۱۹۱۰ء کو بلوچستان کے مشہور مقام لسبیلہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق رونجہ قوم سے ہے۔ آباؤ اجداد : حضرت مولانا محمد سلیمان کے جدِّ امجد حافظِ قرآن تھے اور آپ کے چچا قاضی عبدالرحمٰن صاحب عالمِ دین اور لسبیلہ (بلوچستان) کے قاضی تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے چار جماعتیں (اُردو) پڑھنے کے بعد علومِ اسلامیہ کی کتب متداولہ اپنے چچا قاضی عبدالرحمٰن صاحب (جو بیلہ کے قاضی تھے) سے پڑھنی شروع کیں۔ ابھی آپ زلیخا تک فارسی کتب پڑھنے پائے تھے کہ آپ کے چچا کا انتقال ہوگیا اور ان کی جگہ مولانا حبیب اللہ صاحب قاضی مقرر ہوئے، تو آپ نے نور الانوار اور مشکواۃ شریف تک کتب ان سے پڑھیں۔۱۳۵۴ھ / ۱۹۳۵ء میں قاضی حبیب اللہ کے دارِ فانی سے کوچ کے بعد پات شریف ضلع دادو (سندھ) میں حضرت خان محمد ۔۔۔

مزید