ام یحییٰ ،یہ اوپر مذکور خواتین کے علاوہ ہیں،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے،اور یہ بھی لِکھا ہے کہ ہم زیدہ کے ترجمے میں ان کا ذکر کرآئے ہیں،ایک روایت زائد ہ مذکور ہے،جو حضرت علی کی لونڈی تھیں۔ ۔۔۔
مزید
ام یحییٰ زوجۂ اسد بن حضیر،حدیث قرأتِ اسید میں ان کا ذکر آیا ہے،مگر ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام زیددختر حرام بن عمرو صاحبتہ الجمل انصاریہ از بنو مالک،انہوں نے بقولِ ابن حبیب حضور سےبیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
ام زید دخترسکن بن عتبہ بن عمرو بن خدیج انصاریہ از بنو مالک،انہوں نے بقول ِ ابن حبیب حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔
مزید
ام ذرہ،ان کا ذکر صحابیات میں کیا گیا ہے،اور محمد بن منکدر ان کی حدیث کے راوی ہیں،انہوں نے حضور اکرم کو فرماتے ہوئے سنا،کہ میں اور یتیم کا کفیل قیامت کے دن اس طرح اکٹھے ہونگے جیس کہ یہ دو انگلیاں۔ ۔۔۔
مزید
ام ذر،ابو ذر غفاری کی زوجہ تھیں،ہم ابوذر کی وفات کے سلسلے میں ان کا ذکر کر آئے ہیں،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام الدحداح،ابوالدحداح کی زوجہ تھیں،ان کا ذکر ابوالدحداح کی اس حدیث میں آیا ہے،جس میں ایک ایسے احاطے کے(جس میں کھجورکے درخت تھے)صدقے کا ذکرآیا ہے،اور جس میں ابوالدحداح سے کہا تھا کہ اس احاطے سے نکل جاؤ،اشیری نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام الفضل دخترعباس بن عبدالمطلب،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور مزید لکھا ہے کہ جعفر نے ابوالفضل دختر عباس اور زوجہ عباس میں اسی طرح فرق بیان کیا ہے۔ امام بخاری نے ان کا ذکر بنو ہاشم کی ان خواتین میں کیا ہےجنہوں نے حضورِ اکرم سے روایت حدیث کی۔ ۔۔۔
مزید
ام الفضل دختر حارث جو عباس بن عبدالمطلب کی زوجہ تھیں اور ان کا نام لبابہ تھا،ان کا ذکر پہلے گزرچکاہے،انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے نماز مغرب میں سورۂ والمرسلات پڑھی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید
ام الجلاس التمیمیہ،یہ خاتون عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ مخزومی کی والدہ تھیں،اور ان کا نام اسماء تھا،ہم ان کا ذکر پہلے کرآئے ہیں،ابوعمرنے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔
مزید