اتوار , 08 رجب 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 28 December,2025

حضرت خواجہ خیرجہ

حضرت خواجہ خیرجہ علیہ الرحمۃ العزیز(یا خرچہ)         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ خیرجہ ایک غلام تھااس کی گاذر گاہ کے قبرستان میں قبر ہے۔اس کےخواجہ ان سے عجائب چیزیں دیکھا کرتے تھےاور بڑی کرامات ان سے مشاہدہ کیا کرتے تھے ۔ اس کو آزاد کردیاگاذر گاہ میں آئے اور وہاں چھوٹا گھر بنا لیا اور مقام کیا۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ میں نے اس کے خواجہ کے فرزند کو دیکھا ہے اور ان کی حکایت مجھ سے بیان کی تھی۔وہ کہتا تھاکہ ایک دفعہ آندھی آئی وہ پتھر کہ  ٹیلے پر بیٹھے تھےاور کہتے تھے ۔خداوندا جس کو چاندی چاہیے اس کو چاندی دے دیں اور جس کو سونا چاہیےاس کو سونا دیں ۔جس کو غلام زمین چاہیے اس کو غلام زمین دیں اور جو کسی کو چاہیے دے۔خیرجہ کو تو ہی بس ہے ۔           شیخ الاسلام کہتے ہیں ک ہاس کا حال کس کو محل غیرت ہے لیکن خدائے تعا۔۔۔

مزید

حضرت قربنج

حضرت قربنج علیہ الرحمۃ العزیز(یافریخ)         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ وہ پیر بزرگ درویش صاحب ولایت و فراست تھے۔گاذر گا مادر میں ان کی قبر ہے ۔ایک دن خواجہ ابو عبداللہ بوذہل ان کے پاس گئے تو فرمایا کہ اے بوذہل کے فرزندکب پہنچےبٹھائیں گے اور اوپر کریں گے۔وہ خواجہ تھےسمجھ گئے کہ بزرگ آدمی ہیں۔انہوں نےکہا اے شیخ یہ نہیں ہو سکتا کہ تم کو علیحدہ کریں اور مجھے بٹھائیں۔اس دانانے کہا اے بوذہل کے فرزندتم رنجیدہ نہ ہوکیا مزہ ہو کہ مجھے علحدہ کریں اور تم کو بٹھائیں۔ایک ہفتہ نہ ہوا کہ خراسان کے امیر نے ان کو پکڑا اور قلات کے قلعہ میں لے جا کر ایک طاق رکھا اور دروازہ بند کردیایہاں تک کہ وہی انتقال ہوگیا۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت محمد بن عبداللہ گازر ہروی

حضرت محمد بن عبداللہ گازر ہروی علیہ الرحمۃ العزیز         آپ صوفیوں میں بزرگ تھے ہرات میں رہتے تھے۔صاحب کرامات تھے۔ان کا تاریخ میں ذکر کیا گیاہے۔وہ محمد بن عبداللہ گاذر(دھوبی)ہروی اپنے وقت میں ہرات کے بڑے جوان مشائخوں میں تھے اور خلق اور عادات اور طریقہ میں ان سے بڑھ کر تھے۔خواجہ  ابوعبداللہ بو ذہل ا ن سے بڑی عقیدت رکھتے تھے اور ان کے لئے بڑے کام کیے تھے۔ایک دفعہ ان سے کہا کہ خواجہ تم یہ سب کام کرتے ہو۔آخر تم مجھے شہر سے باہر نکال کر رہو گے۔انہوں نے کہا میں نے کہا تم مشہور شخص ہو اور وہ ہرات کے رئیس تھے۔محمد عبداللہ گاذر معاملہ اور ترک دنیا میں بہت اچھی باتیں کہا کرتے تھےجو دلوں پر اثر کیا کرتی تھیں۔لوگوں نے دنیا کو چھوڑ دیااور اپنی جائیداد سے علیحدہ ہو گئے۔خواجہ عبداللہ نے ان کو شہر سے رخصت کردیااور کہا کہ تم کو باہر جانا چاہیےاور شہر کے اطراف میں۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو اللیث یا قوشنچنی

حضرت شیخ ابو اللیث یا قوشنچنی رحمتہ اللہ         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ لیث قو شنجہ بزرگ و عارف تھے۔پاؤں ننگے رکھا کرتے تھےوہ فرماتے ہیں کہ پوشنگ سے ہرات میں آیا تھا۔اس سبب سے وہاں رہا تھامیں قبرستان کی کیاریوں میں سے جا رہا تھاکہ ایک عورت قبر پر بیٹھی ہوئی تھی اور کہتی تھی اے ماں کی جان او رماں کے یگانہ مجھ کو اس سے حال آگیا۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ ابو وائیل شفیق بن سلمہ کوئی بزرگان تابعین سے تھےتوجہ سنتے تو رو پڑتے۔ایک صوفی کہتے ہیں۔التلذذبالبکاءتمن البکاءیعنی رونے سے لذت حاصل کرنی رونے کی قیمت ہے ۔شیخ الاسلام کہتے ہیں تیری صحبت سے باز رہاہوا حسرت کے آنسوؤں سے لذت پاتا ہے تو تیرا پانے والا کیا پائے گا۔لیث قو شنجہ کی قبر خیابان میں ہے۔           جب ان کا انتقال ہوا تو اس کے یاروں نے اس کی قبر پر ایک چھوٹا ۔۔۔

مزید

حضرت ابو الحسن تجار

حضرت ابو الحسن تجار علیہ الرحمۃ           شیخ الاسلام کہتےہیں کہ وہ قہندس میں بڑھئی کا کام کرتے تھے ۔ مرد با رعب اور بزرگ تھے۔ کوئی ان کو پہچانتا نہ تھا ۔ایک دفعہ مکہ معظمہ میں ان کو دیکھا گیا پنجا ہ کو زہ بردار ان کے مرید تھے ۔مجھ سے بلال خادم مصری کی یہ حکایت کی تھے کہ حصری نے کہا لا تطلع الشمس الا بازنی یعنی آفتاب بغیر میرے حکم کے نہیں چڑھتا۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ قاضی ابراھیم باخرزی نے مجھ سے کہا تھا ۔ میں نے اللہ تعالیٰ کو خواب میں دیکھا ہےاور کہا کہ خدا وندہ بندہ تجھ تک کب پہنچتا ہے ۔ کہا اس وقت کہ اسکو کوئی مانع نہ رہے۔جو مجھ سے باز رکھے۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ مجھے شیخ ابو علی سیاہ کی زیارت نصیب نہیں ہوئی تھی لیکن جب میں خرقانی رحمۃ اللہ سے مل کر واپس آیا تو اتفاقًا شیخ عموان سے مل کر آ یا تھا۔ مجھ سے انکی حکایت کرتا تھا اور میں خرقانی ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ احمد کوفانی

حضرت شیخ احمد کوفانی علیہ الرحمۃ شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ احمد عمو کے خادم تھے۔بہت سے پیروں کو دیکھا اور بڑے سفر کیے تھے۔اس نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم نے تم سے معلوم کیا ہے کہ ہم نے کن کن  کو دیکھا ہے یعنی تم نے ان کو حقیقت  میں دیکھا ہے۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ محمد ابو حفص کورتی

حضرت شیخ محمد ابو حفص کورتی رحمتہ اللہ علیہ         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ شیخ محمد ابو حفص کورتی بزرگ ہوئے ہیں۔بڑے وقت والے اور پیر ہیں۔ایک دفعہ وہ بیمار ہو گئے ۔صوفی ان کے پاس گئے باتیں ہونے لگیں۔ایک شخص نے ان کے سامنے دعویٰ کیا۔آپ کو اس کے سننے کی طاقت نہ رہی۔ان کو غیرت آئی ا ٹھ بیٹھے اور کہا حق حق حق ۔ جب ایک گھڑی  گزری ہوش میں آئےاور کہا استغفراللہ،استغفراللہ،استغفراللہ میں ضعیف ہوگیاہوں عذر کرنے لگے۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو سعید معلم

حضرت شیخ ابو سعید معلم علیہ الرحمۃ         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ ابو سعید معلم روشن پیر تھے اور سفید مرقع پہنتے تھے۔شیخ ابراہیم کیال(ماپنے والے)کو دیکھا تھا۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ اسماعیل احمد دباس جیر فتی

حضرت شیخ اسمٰعیل احمد دباس جیر فتی علیہ الرحمۃ             شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ اسمٰعیل دباس میرے پیروں میں سے ہیں۔پیر روشن تھے اور محدث شیخ مومن شیرازی کو دیکھا ان سے حکایت کرتے تھے۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو منصور گازر

حضرت شیخ ابو منصور گازررحمتہ اللہ علیہ         شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ وہ ایک بارعب درویش تھے۔بہت سے مشائخ کو آپ نے دیکھاتھا۔عمر سے بہتر تھے۔شیخ احمد نکار استرآبادی کو دیکھاتھااور ابو نصر سراج صاحب ملمع کو بھی دیکھا تھا۔ (نفحاتُ الاُنس)۔۔۔

مزید