جمعہ , 28 جمادى الآخر 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 19 December,2025

سیّد گامے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کانام غلام محمد المعروف گامے شاہ تھا۔آپ سیّد فضل الدین بن سید حیدرشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعت و خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ سادہ مزاجی آپ کی طبیعت بالکل سادہ تھی۔کاشتکاری کیاکرتے۔علم طب سے قدرے مَسّ تھی۔پیسوں آنوں کے ہی نسخے بتاتے۔حق تعالےٰ شفاکردیتا۔آپ کاجسم بھاراتھا۔داڑھی کو مہندی لگاتے تھے۔ اولاد آپ کا نکاح سیّدہ بیگم بی بی بنت سیّد فضل الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم سے ہوا۔ اُن کے بطن سے کوئی اولاد نرینہ نہیں ہوئی۔صرف ایک بیٹی سیّد ہ چنن بی بی نام ہوئی۔جو سیّد نواب علی بن سیّد میراں بخش ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن چک نمبر۱۴تحصیل پھالیہ کے نکاح میں ہے۔ یاران طریقت آپ کے خاص مریدیہ تھے۔ ۱۔عمردین بن الٰہ دین کسّر                 &nbs۔۔۔

مزید

سیّد سلطان علی شاہ سنگھوئی والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد صاحبزادہ المعروف اکبر علی شاہ بن سیّد حیدرشاہ کے فرزند دلبنداور مرید و خلیفہ تھے۔آپ بڑے صاحب رعب و اقبال تھے۔علاقہ پوٹھوہارمیں آپ کا عام شہرہ تھا۔سنگھوئی میں سکنونت رکھتے اپنے والد کا عرس بڑی دھوم دھام سے کیاکرتے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد ملک شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ یاران طریقت آپ کے خواص مریدتھے۔ ۱۔سیّد بڈھے شاہ بن سیّد فضل الدین ہاشمی برادرعم زاد رحمتہ اللہ علیہم               رَن مل       ضلع گجرات ۲۔سیّد ملک شاہ فرزند رحمتہ اللہ علیہم                           سنگھوئی شریف    جہلم ۳۔حکیم محمد عالم بن میاں غلام حسن حفظانہ رحم۔۔۔

مزید

سیّد پیر محمد رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد غلام قادر بن سیّد لطف الدین کے فرزنداکبرتھے۔آپ کی والدہ کا نام سیّد ہ فضل بی بی بنت سیّد فتح الدین بن سیّد خدابخش برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ متعددعلوم سے واقفیت آپ نے ظاہری علم مولاناسیّد غلام قادر بن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔مختلف علوم میں دسترس پائی۔علم رمل اور اعداد الوفق میں پوری مہارت تھی۔ہرایک اسم کا نقش پُر کرلیتے۔عملیات کے بھی شائق تھے۔ متشرح عالم تھے۔ اشعار خوانی آپ اکثریہ اشعارپڑھاکرتے۔زلیخائے مولوی عبدالحکیم رحمتہ اللہ علیہ ؂ ارےمُلّاں ذراتوں فال پاویں میرے محبوب کی باتیں سناویں زلیخاآکھدی یوسف نوں روکے خداکے واسطے گل سُن کھلوکے تواے یوسف خداسے ڈر نگاہ کر وگرناہیں زلیخا جا سیامر خدانے کِس جنگل بِھیترہمن کو آن ڈالا ہے نہ ساقی ہے نہ دلبرہے نہ شیشہ ہے نہ پیالہ ہے کتابت آپ نے کنزالرحم۔۔۔

مزید

سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد کریم بخش بن سیّد محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیاتھا۔ تلاوتِ قرآن مجید آپ نے قرآن مجید کی تعلیم مولاناسیدغلام قادربن سیّد عبداللہ برخورداری رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔درگاہِ عالیہ حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں بیٹھ کر تلاوت کلام اللہ شریف کیاکرتے۔ زیاراتِ بزرگاں آپ نے ابتدامیں زمانہ حکومتِ سکھاں بھی دیکھاتھا۔پورانے نوشاہی بزرگوں کی زیارتیں بھی کی تھیں۔سیّد نظام الدین بن سیّد سبحان علی رحمتہ اللہ علیہ اور سیّد شیرشاہ بن سیّد الٰہی بخش رحمتہ اللہ علیہ اور سیّد حیدرشاہ بن سیّد محمد نیک رحمتہ اللہ علیہ  وغیرہ بزرگوں کا دیکھا تھا۔ ساہنپالیہ تارڑوں میں صلح کرانا ۱۹۳۳ء؁ کاواقعہ ہے کہ ساہنپالیہ تارڑوں میں بہت مخالفت ہوگئی۔ قتلوں تک نوبت پہنچ گئی۔بڑے بڑے لوگ صلح کرانےکے واسطے آئ۔۔۔

مزید

سیّد شیرعلی رنملوی صالح پوری رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عطرالدین بن سیّد عظیم اللہ ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر تھے۔خلافت و اجازت حضرت سیّد مکھن شاہ بن سیّد حافظ الٰہی بخش مظہر حق برخورداری لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ ذکر قلب کاجاری ہونا آپ اپنے پیرِطریقت کےکمال فرمنبرداراورمؤدب تھے۔اہل شریعت و فقرتھے۔آپ فرماتے تھے۔کہ ایک روز میں اپنے پیرروشن ضمیرکے ساتھ ٹانگہ میں سوار تھا۔حضرت نے راستہ میں مجھ پر ایسی توجہ  فرمائی کہ میراقلب ذاکر ہوگیا۔ اخلاق و عادات آپ مسکین طبع۔غریب پرور۔اہل سخاوت تھے۔موضع رَن مل میں سکونت رکھتے ۔علاقہ شرقپور میں آپ کے ارادت مندوں کاسلسلہ کافی تھا۔وفات بھی اُسی سرزمین میں ہوئی۔ اولاد آپ کا نکاح سیدہ امت الرحیم بنت سیّد امام الدین بن سید نواب الدین ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہم سے ہواتھا۔اس کے بطن سے اولاد ہوئی۔ آپ کا ایک ہی  فرزند صاحبزادہ فضل اعظم نام ہے۔یہ تاریخی عیسوی نام ہے۔۔۔

مزید

سیّد اکبرعلی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد عطرالدین بن سیّد عظیم اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعت و خلافت شیخ گوہرشاہ بن شیخ  ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ کرامت گرم سیخ کوران سے پارکرنا منقول ہے کہ ایک دن آپ موضع رَن مل میں لوہاروں کے دکان پر بیٹے تھے۔کرامت کے متعلق گفتگو شروع ہوگئی ۔لوہارنے کہا۔آپ بھی درویش کہلاتے ہیں ۔کوئی کرامت تو دکھائیں۔آپ نے گرم شدہ لوہے کی سیخ اپنے ران سےپارکردی۔ آپ دنیا سے بے اولاد فوت ہوئے۔ یارِ طریقت آپ کے مریدوں سے سائیں غلام محی الدین بن مہر شاہ بن شیخ محمد ہاشم اچھا درویش تھا۔اس کو روضہ سِکھانوالہ متصل شرق پورضلع شیخوپورہ میں موجودہے۔ہرسال میلہ لگتاہے۔ سیّد اکبر علی کی قبرگورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔ وفات          ۱۳۳۲ھ؁۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

سیّد احمد الدین چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّدغلام رسول المعروف غلام شاہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی راجوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اصغرتھے۔بیعت و خلافت اپنے ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمد بخش برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش رسولنگری رحمتہ اللہ علیہم تھا۔ آپ بھی اپنے بڑے بھائی سیّد اللہ دتہ رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ چک سواری میں سکونت پذیرہوئے۔ اولاد آپ کے ایک ہی فرزند سیّد فضل حسین رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ تاریخ وفات سیّد احمددین کی وفات نوویں ربیع الاوّل ۱۳۱۷ھ؁ میں ہوئی۔آپ کی قبر چک سواری ۔ضلع میرپور۔علاقہ آزادکشمیرمیں ہے۔ مادۂ تاریخ                "شاہِ ہفت کشور"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

سیّد اللہ دتہ چک سواری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ بن سید محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبر تھے۔والد ہ کا نام سیّدہ گوہر بی بی بنت سیّد محمد بخش بن سیّد ضیأاللہ برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ بیعتِ طریقت اپنے حقیقی ماموں حضرت سیّد عمربخش بن سیّد محمدبخش برخورداری رسولنگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔اپنے پیرروشن ضمیرکےکمال عاشق وشیداتھے۔ حضر ت سیّدعمربخش رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب مناقباتِ نوشاہیہ میں آپ کو اپنے خواص مریدوں  کی فہرست میں د رج فرمایاہے۔مگرآج کل آپ کی اولادکے بعض افراد آپ کو اپنے والد کا مرید لکھتے ہیں۔ تاریخ ولادت آپ کی ولادت بارہویں ربیع الاوّل ۱۲۵۴ھ؁ میں ہوئی۔ چک سواری میں ورود آپ ۱۳۰۰ھ؁ میں موضع چک سواری ضلع میرپورمیں تشریف لے گئےاورتمام عمر وہیں رہے۔نوافل تہجداورنماز پنجگانہ آپ کامعمول تھا۔اُس علاقہ کے بہت لوگآپ سے فیضیاب ہوئے۔ اولاد آپ کا۔۔۔

مزید

سیّد گلاب دین رَاجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ سیّد اللہ جوایابن سیّد حسن محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغرتھے۔بیعتِ طریقت واجازت پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہرشاہ سلیمانی رنملوی سے تھی۔وہ مرید اپنے والد شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے۔ اولاد آپ کےچاربیٹے تھے۔ ۱۔سیدمہتاب دین لاولد۔ ۲۔سیّد محمد حسین ۔ ۳۔سیّد محمد شریف ۔ ۴۔سیّد فضل حسین۔موخرالذکرتینوں موجودہیں۔ یارطریقت آپ کے ایک مریدسیّد محمد عالم بن سیّد نظام الدین برخورداری ساکن بَڑجُن تھے۔ تاریخ وفات سیّد گلاب دین کی وفات ۱۹شعبان ۱۳۴۷ھ؁ میں ہوئی۔آپ کی قبرٹھیکریاں علاقہ راجَوری۔مقبوضہ  کشمیر میں ہے۔ مادۂ تاریخ ہے    "گلاب مستعد گشت"۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)۔۔۔

مزید

سیدگامے شاہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کا اصلی نام غلام محمد المعروف گامے شاہ تھا۔آپ سیّد ناصرالدین بن سیّد سُبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔بیعتِ طریقت اپنے عم حقیقی سید نظا م الدین رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ تعلیم وعبادت آپ نے چندے تعلیم مولاناسیّد غلام قادربن سیّد عبداللہ برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پائی۔قرآن مجید ۔دروداکبر۔درود مستغاث،دعائے گنج العرش بلاناغہ پڑھتے۔نمازروزہ کے پابندتھے۔غریب پرور۔فیض رساں۔صاحب خُلق و مروّت تھے۔ معافی کا مختارہونا سیّد غلام رسول بن سیّد کریم بخش ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ  سے منقول ہے کہ  موضع رَن مل،عہدشاہانِ مغلیہ میں ملک ہدایت خاں ٹِوانہ  کوجاگیر میں ملاہواتھا۔اس کی اولاد یہاں کاخراج وصول کرتی تھی۔بعہدسلطنت ملکہ وکٹوریہ مسمیان شہمیروامیرقوم  ٹِوانہ نے چاہِ ہَندووالہ بملکیّت رقبہ ساٹھ بیگہہ زمین کا معاملہ مبلغ تیس روپیہ ساداتِ نو۔۔۔

مزید